ماہ رجب کے واقعات
(واقعات ماہ رجب سے رجوع مکرر)
یہ مقالہ ماہ رجب کے واقعات کے بارے میں ہے۔ ہجری کیلینڈر کے ساتویں مہینے کے بارے میں جاننے کےلئے ، رجب دیکھئے۔
رجب المرجب اسلامی مہینوں میں سے وہ مہینہ ہے جس میں بہت سارے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ ذیل میں چند اہم واقعات کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے۔
یکم رجب
- 57ھ ولادتِ امام محمد باقرؑ، شیعوں کے پانچویں امام، بمطابق 13 مئی 677 ء)
ایک قول کے مطابق امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت جمعہ 1 رجب کو مدینہ میں ہوئی۔[1] گوکہ آپ کی تاریخ ولادت میں اختلاف ہے اور کہا گیا ہے کہ آپ کا یوم ولادت 3 یا 6 صفر یا 5 یا 22 رجب ہے۔ آپ کا نام مبارک محمد، کنیت ابو جعفر اور القاب میں باقر العلوم، الشاكر لله، ہادى، امين شامل ہیں۔ آپ کا ایک لقب "شبیہ" ہے جس کی وجہ رسول اللہ(ص) سے آپ کی شباہت ہے۔[2]
- 110ھ : وفات حسن بصری متکلم، مفسر، محدث، واعظ، فقیہ اور پہلی اور دوسری صدی ہجری کے آٹھ مشہور زاہدوں میں سے ایک تھے۔[3]
- 199ھ وفات: محمد بن ابراہیم بن طباطبا زیدیوں کے امام نے مأمون عباسی کی حکومت کے خلاف قیام کیا۔[4]
- 644ھ ابن ابی الحدید نے نہج البلاغہ کی شرح لکھنا شروع کیا۔[5]
- 1098ھ وفات: آقا حسین خوانساری فقیہ، متکلم، حکیم، فیلسوف، شاعر و ادیب[6]
- 1424 شہادت سید محمدباقر حکیم فقیہ، سیاستدان، مجلس اعلائے اسلامی عراق اور حزب الدعوۃ الاسلامیۃکے بانی[7]
دو رجب
- امام علی نقی (ع) کی ولادت (212 ہجری بمطابق 1 اکتوبر 827ء)
امام علی نقی علیہ السلام کی ولادت سنہ 212ھ میں واقع ہونے کے بارے اتفاق ہے لیکن آپ کی تاریخ ولادت میں اختلاف ہے۔ ولادت کو بعض مورخین نے 15 ذی الحجہ اور بعض نے دو یا پانچ رجب بتائی ہے۔[8] بعض روایات کے مطابق آپ کا یوم ولادت 15 ذی الحجۃ الحرام سنہ 212ھ ہے۔[9] امام علی نقی علیہ السلام امام محمد تقی علیہ السلام کے فرزند اور امام حسن عسکری علیہ السلام کے والد ہیں۔ - وفات آیت اللہ سید جواد خامنہ ای (آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے والد) (1407 ہجری بمطابق 3 مارچ 1987ء)
تین رجب
- شہادت امام علی نقی (ع) (254 ہجری بمطابق 2 جولائی 868 عیسوی)
اس میں اختلاف نہيں ہے کہ امام علی نقی علیہ السلام کی شہادت سنہ 254 ہجری ہے لیکن تاریخ ولادت کی طرح آپ کی تاریخ شہادت میں بھی مؤرخین نے اختلاف کیا ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ آپ پیر کے دن، 3 رجب کو اور بعض نے کہا ہے کہ 26 جمادی الثانی کو شہید ہوئے ہیں۔
- وفات آیت اللہ سید محمد عز الدین حسینی زنجانی (1434 ہجری بمطابق 13 مئی 2013 عیسوی)
چار رجب
- وفاتِ آیت اللہ سید محسن امین عاملی (1371 ہجری بمطابق 30 مارچ 1952 عیسوی)
- وفاتِ فقیہ، محدث و حكيم جليل آیت اللہ ملا علی علیاری کی (1327 ہجری بمطابق 22 جولائی 1909 عیسوی)
- وفاتِ شیخ الاشراق شہاب الدین سہروردی (587 ہجری بمطابق 4 اگست 1191 عیسوی)
پانچ رجب
- ابو يوسف، يعقوب بن اسحق الدورقي، المعروف ابن سکیت نحوي کی شہادت (244 ہجری بمطابق 21 اکتوبر 858 عیسوی)
چھ رجب
- وفاتِ آیت اللہ شیخ حسین تقوی اشتہاردی (1421 ھ بمطابق 5 اکتوبر 2000 عیسوی)
سات رجب
- وفاتِ آیت اللہ نور الدین عراقی (1341 ہجری 23 فروری 1923 عیسوی)
آٹھ رجب
- شہادت آیت اللہ سید عبداللہ بہبہانی (1328 ھ بمطابق 16 جولائی 1910 عیسوی)
- ولادت شیخ حر عاملی (1033 ہجری بمطابق 26 اپریل 1624 عیسوی)
- وفاتِ آیت اللہ عبدالکریم حق شناس (1428 ہجری بمطابق 23 جولائی 2007 عیسوی)
نو رجب
- ولادت حضرت علی اصغر(ع) (60 ہجری بمطابق 18 اپریل 680 عیسوی)
دس رجب
- ولادتِ امام محمد تقی (ع) (195 ہجری 12 اپریل 811 عیسوی)
بارہ رجب
- معاویہ بن ابی سفیان کا انتقال (60 ہجری بمطابق 21 اپریل 680 عیسوی)
- امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کی کوفہ آمد (36 ہجری بمطابق 7 جنوری 657 عیسوی)
- وفاتِ آیت اللہ شیخ جعفر کاشف الغطاء (1228 ہجری 11 جولائی 1813 عیسوی)
- وفاتِ آیت اللہ شیخ مرتضی چہرگانی انزابی(1381 ہجری بمطابق 20 دسمبر 1961 عیسوی)
تیرہ رجب
- ولادتِ امیرالمؤمنین علی (ع) (23 سال قبل از ہجرت بمطابق 11 اکتوبر 599 عیسوی یا 22 سال قبل از ہجرت بمطابق یکم اکتوبر 600 عیسوی)۔ (10 یا 9 سال قبل از بعثت)۔
- ولادت آیت اللہ عبدالکریم موسوی اردبیلی (1344 ہجری بمطابق 27 جنوری 1926 عیسوی)
- وفاتِ آیت اللہ شیخ فضل اللہ نوری (1327 ہجری بمطابق 31 جولائی 1909 عیسوی)
چودہ رجب
- امام حسن عسکری علیہ السلام کے قاتل عباسی بادشاہ معتمد عباسی کا انتقال (ع) (279 ہجری بمطابق 14 اکتوبر 892 عیسوی)
پندرہ رجب
- امام حسین (ع) کی زیارت کا یومِ خاص (روز زیارتی امام حسین علیہ السلام)۔
- وفاتِ سیدہ زینب کبری(س) (62 ہجری بمطابق 2 اپریل 682 عیسوی)
- مسجد الاقصی سے مسجد الحرام کی طرف قبلہ کی تبدیلی (2 ہجری 15 جنوری 624 عیسوی)
- حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ کا شعب ابی طالب سے باہر آنا (10 بعثت بمطابق 26 فروری 620 عیسوی)
- شہادتِ امام جعفر صادق علیہ السلام (148 ہجری بمطابق 10 ستمبر 765 عیسوی)
- وفاتِ آیت اللہ علی مشکینی (1428 ہجری بمطابق 30 جولائی 2007 عیسوی)
- ولادتِ آیت اللہ سید ابوالقاسم خوئی (1317 ہجری بمطابق 19 نومبر 1899 عیسوی)
سولہ رجب
- امیرالمؤمنین(ع) کی ولادت کے 3 دن بعد سیدہ فاطمہ بنت اسد(س) کا کعبہ سے باہر آنا (23 سال قبل از ہجرت بمطابق 14 اکتوبر 599 عیسوی یا 22 سال قبل از ہجرت بمطابق 4 اکتوبر 600 عیسوی)۔(10 یا 9 سال قبل از بعثت)۔
سترہ رجب
اٹھارہ رجب
- رسول اللہ (ص) کے فرزند ابراہیم بن محمد(ص) کی (10 ہجری 23 اکتوبر 631 عیسوی)
- یزیدی خلافت کا پہلا دن (60 ہجری)
- ولادتِ آیت اللہ ملا محمد اشرفی مازندرانی (1220 ہجری بمطابق 12 اکتوبر 1805 عیسوی)
انیس رجب
- وفاتِ آیت اللہ شیخ مجتبی حاج آخوند (1422 ہجری بمطابق 7 اکتوبر 2001 عیسوی)۔
- وفاتِ آیت اللہ شیخ محمد خالصی زادہ (1383 ہجری بمطابق 6 دسمبر 1963 عیسوی)
بیس رجب
- 13ھ جنگ یرموک مسلمانوں اور رومیوں کے درمیان لڑی گئی
- 101ھ وفات عمر بن عبدالعزیز بنی امیہ کا آٹھواں خلیفہ جس نے امام علیؑ پر سب کرنے کو روک دیا۔
اکیس رجب
- 1312ھ ولادت محمد علی غروی اردوبادی (فقیہ، متکلم، مصنف و شاعر)
- 1349ھ ولادت سید مصطفی خمینی (امام خمینی کے فرزند) (12 دسمبر 1930ء)
- 1441ھ وفات سید ہاشم بطحایی (مجلس خبرگان رہبری کے رکن) (16 مارچ 2020ء)
بائیس رجب
- جنگ خیبر میں ابوبکر بن ابی قحافہ کا میدان جنگ سے فرار ہوجانا (سنہ 7 ہجری 28 نومبر 628 عیسوی)
- 1228ھ: وفات شیخ جعفر کاشف الغطاء؛ شیعہ فقیہ اور کتاب کشف الغطاء کے مؤلف (21 جولائی 1813ء)
- 1431ھ: وفات سید محمد حسین فضل اللہ؛ لبنان کے شیعہ مرجع تقلید اور مجمع جہانی اہل بیتؑ کے شورائے عالی کے رکن (4 جولائی 2010ء)
- وفاتِ آیت اللہ سید جلال الدین طاہری اصفہانی (1434 ہجری بمطابق 1 جون 2013 عیسوی)
- 1442ھ: کیتھولک مسیحیوں کے پاپ فرانسیس کی نجف میں شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی سے ملاقات (6 مارچ 2021ء)
تئیس رجب
- مدائن میں امام حسن مجتبی علیہ السلام پر حملہ (41 ہجری بمطابق 25 نومبر 661 عیسوی)
- امام موسی کاظم علیہ السلام ہارون کے حکم پر مسموم کئے گئے (183 ہجری بمطابق 3 ستمبر 799 ہجری)
- جنگ خیبر میں عمر بن خطاب کا میدان جنگ سے فرار ہو جانا (سنہ 7 ہجری بمطابق 29 نومبر 628 عیسوی)
- وفاتِ آیت اللہ سید حسین کوہ کمرہ ای (1299 ہجری بمطابق 10 جون 1882 عیمسوی)۔
چوبیس رجب
- فتحِ خیبر بدست امیرالمومنین (ع) (سنہ 7 ہجری بمطابق 30 نومبر 628 عیسوی)
- جعفر طیار (ع) کی حبشہ سے واپسی (سنہ 7 ہجری بمطابق 30 نومبر 628 عیسوی)
- وفاتِ آیت اللہ سید محمد مہدی بحر العلوم (1212 ہجری بمطابق 12 جنوری 1798 عیسوی)
پچیس رجب
- شہادتِ امام موسی کاظم علیہ السلام (183 ہجری بمطابق 5 ستمبر 799 عیسوی)
- وفاتِ آیت اللہ شیخ عباس علی اسلامی (1406 ہجری بمطابق 5 اپریل 1986 عیسوی)
- وفاتِ آیت اللہ ملا محمد جواد صافی گلپایگانی (1378 ہجری بمطابق 4 فروری 1959 عیسوی)
- شہادتِ آیت اللہ شیخ مہدی شاہ آبادی (1404 ہجری بمطابق 26 اپریل 1984 عیسوی)
چھبیس رجب
- وفاتِ حضرت ابوطالب (ع) (10 بعد از بعثت بمطابق 1 اپریل 618 یا 21 مارچ 619 عیسوی)
- وفاتِ آیت اللہ محمد باقر فِشارَکی (1314 ہجری بمطابق 31 دسمبر 1896 عیسوی)
- وفاتِ علامہ محمد تقی جعفری (1419 ہجری بمطابق 16 نومبر 1998 عیسوی)
ستائیس رجب
- حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ کی بعثتِ (40 سال بعد از عام الفیل بمطابق 9 جولائی 609 عیسوی یا 28 جون 610 عیسوی)
اٹھائیس رجب
- امام حسین علیہ السلام کی مدینہ سے مکہ روانگی (سنہ 60 ہجری بمطابق 7 مئی 680ء)
- تاریخ اسلام کی پہلی نماز 27 رجب کو بعثت نبی (ع) کے بعد 28 رجب کو آپ نے نماز ادا کی اور امیرالمؤمنین علی (ع) اس نماز میں شریک ہوئے۔ (چالیس سال بعد از عام الفیل بمطابق 10 جولائی 609 یا 29 جون 610ء)
- وفات آیت اللہ سید محمد کاظم طباطبایی یزدی (صاحب عروة الوثقی) (1337 ہجری بمطابق 29 اپریل 1919ء)
انتیس رجب
- وفات آیت اللہ سید محمد ہادی میلانی (1395 ہجری بمطابق 7 اگست 1975ء)
تیس رجب
- حنفی فقہی مکتب کے امام ابو حنیفہ کی وفات بغداد (150 ہجری بمطابق 3 ستمبر 767ء)
- شافعی مذہب کے امام ابو عبداللہ محمد بن ادریس شافعی کی وفات مصر (204 ہجری بمطابق 23 جنوری 820 عیسوی)
- پشاور قصہ خوانی بازار کے کوچہ رسالدار میں واقع امامیہ جامع مسجد و امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ اور امام جمعہ سمیت 50 سے زائد مومنین شہید (1443ھ بمطابق 4 مارچ 2022ء)
- سید ثاقب اکبر نقوی، ملی یکجہتی کونسل کے رکن اور البصیرہ فاونڈیشن کے سربراہ کی وفات (1444ھ، بمطابق 21 فروری، 2023ء)[10]
حوالہ جات
- ↑ مصباح كفعمى، ج 2 ص 599، زاد المعاد، ص 20. مصباح المتهجد شيخ طوسى: ص 737. فيض العلام: ص 294. مناقب ابن شہر آشوب: ج 4 ص 227. اعلام الورى: ج 1 ص 498 . مسار الشيعہ: ص 33. قلائد النحور: ج رجب، ص 4، بحار الانوار: ج 46 ص 212۔
- ↑ مناقب آل ابی طالب، ابن شهر آشوب: ج 4 ص 227
- ↑ قمی، وقایع الایام، ۱۳۸۹ہجری شمسی، ص۴۳۵.
- ↑ طبری، تاریخ الامم و الملوک، ج۸، ۵۲۹
- ↑ ابن ابیالحدید، شرح نهجالبلاغه، ۱۴۰۴ھ، ج۲۰، ص۳۴۹.
- ↑ مهدوی، اعلام اصفهان، ۱۳۸۷ہجری شمسی، ج۲، ص۷۴۸.
- ↑ عمرو، ص۱۲۴؛ حکیم، ۱۴۲۵الف، مقدمه، ص۴۲-۴۳.
- ↑ طبرسی، اعلام الوری، الطبعة الثالثہ، دارالکتب الاسلامیہ، ص 355؛ شیخ مفید، الارشاد، قم، مکتبہ بصیرتی، ص 327۔
- ↑ شیخ عباس قمی، وقایع الایام، ص 282۔
- ↑ معروف مذہبی و سماجی شخصیت ثاقب اکبر رضائے الہی سے انتقال کر گئے، اسلام ٹائمز۔
مآخذ
- محمد بن یعقوب کلینی، الكافي
- حسینی خاتون آبادی، عبدالحسین، وقایع السنین و الاعوام، کتاب فروشی اسلامیہ، 1352 ہجری شمسی۔
- سایت پورتال اہل بیت (ع)[http: بمطابق بمطابق ahlulbaytportal.com بمطابق fa.php بمطابق page,22181A45681.html]
- قمی، شیخ عباس، فيض العلام فى عمل الشہور و وقايع الايام، انتشارات صبح پیروزی
- مرعشی نجفی، سید محمود، حوادث الایام، انتشارات نوید اسلام، 1385 ہجری شمسی۔
- ملبوبی، محمد باقر، الوقایع و الحوادث، انتشارات دارالعلم، 1369 ہجری شمسی۔
- میر حافظ، سید حسن، تقویم الواعظین، انتشارات الف، 1416 ہجری۔
- نیشابوری، عبد الحسین، تقویم شیعہ، انتشارات دلیل ما، 1387 ہجری شمسی۔
- دانش نامہ رشد۔