20 جمادی الثانی
20 جمادیالثانی ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا 168 واں دن ہے۔
- 5 بعثت۔ ولادت حضرت فاطمہ زہراؑ و یوم مادر
- 1114ھ۔ وفات فاطمہ کاشانی، فیض کاشانی کی نواسی، جن کو اجازہ روایت دیا گیا تھا
- 1320ھ۔ ولادت امام خمینی؛ شیعہ مرجع تقلید و بانی و رہبر انقلاب اسلامی ایران 24 ستمبر، 1902ء
- 1413ھ۔ وفات سید محمد حسن میر جہانی
- 1418ھ۔ قم میں کتابخانہ تخصصی ادبیات کا افتتاح
- 1420ھ۔ قم میں کتابخانہ تخصصی فقہ و حقوق کا افتتاح
- 1423ھ۔ وفات سید محمد جواد ذہنی تہرانی؛ شیعہ مجتہد و مصنف (29 اگست 2002ء)
- 1426ھ۔ آیت اللہ سیستانی کے حکم سے حرم امام علیؑ کے کتابخانے کی تعمیر نو و افتتاح (27 جولائی 2005ء)
- 2024ء۔ گلزار شہدائے کرمان پر حملہ اور قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی میں شرکت کرنے والے 89 زائرین کی شہادت اور 279 زخمی (3 جنوری 1445ھ)
اعمال
- روزہ رکھنا
- حضرت فاطمہ(س) کی زیارت پڑھنا
- خيرات و صدقات دے دینا