30 ذوالحجہ
30 ذوالحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا تین سو پچپنواں دن ہے۔
- 13ھ وفات ابو قحافہ عثمان بن عامر (خلیفہ اول ابوبکر کے والد)
- 23ھ ابو لؤلؤ کے ہاتھوں عمر بن خطاب کا قتل (بنا بر قول)[1]
- 1409ھ وفات آیت اللہ سعادت علی خان نجفی سلطان پوری (3 اگست 1989ء)
آخر ذوالحجہ کے اعمال
- دو رکعت نماز جس کی ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ توحید، آیۃ الکرسی اور سورہ قدر میں سے ہر ایک کو دس مرتبہ پڑھا جائے اور نماز کے بعد یہ دعا پڑھی جائے:
اَللّهُمَّ ما عَمِلْتُ فی هذِهِ السَّنَةِ مِنْ عَمَلٍ نَهَیتَنی عَنْهُ وَلَمْ تَرْضَهُ وَنَسیتُهُ وَلَمْ تَنْسَهُ وَدَعَوْتَنی اِلَی التَّوْبَةِ بَعْدَ اجْتِرائی عَلَیکَ اَللّهُمَّ فَاِنّی اَسْتَغْفِرُکَ مِنْهُ فَاغْفِر لی وَما عَمِلْتُ مِنْ عَمَلٍ یقَرِّبُنی اِلَیکَ فَاقْبَلْهُ مِنّی وَلا تَقْطَعْ رَجآئی مِنْکَ یاکَریمُ۔
محرم کی پہلی رات کے اعمال
- سو رکعت نماز۔
- دو رکعت نماز: پہلی رکعت میں سورہ الحمد اور سورہ انعام اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد اور سورہ یاسین۔
- دو رکعت نماز: ہر رکعت میں ایک بار سورہ الحمد اور گیارہ بار سورہ توحید پڑھے۔
حوالہ جات
- ↑ ابن قتیبہ الدینوری، الامامۃ و السیاسۃ، تحقیق: علی شیری، ۱۴۱۰ق، ج۱، ص۴۱ و ۴۲؛یعقوبی، تاریخ یعقوبی، دار صادر، بی تا، ج۲، ص۱۵۹ و۱۶۰؛ابن عبدالبر، الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب، تحقیق: علی محمد بجاوی، ۱۴۱۲ق، ج۳، ص۱۱۵۵ و ۱۱۵۶.