سنہ 13 ہجری
سنہ 13 ہجری، ہجرت سے شروع ہونے والے کیلنڈر کا تیرہواں سال ہے۔ اس سال کے اہم ترین واقعات میں سے مسلمانوں کے پہلے خلیفہ ابو بکر بن ابی قحافہ کی وفات اور عمر بن خطاب کی جانشینی ہے۔
اس سال کا پہلا دن 1 محرم سوموار بمطابق 10 مارچ 624 عیسوی اور آخری دن جمعہ 30 ذی الحجہ بمطابق 27 فروری 635 عیسوی ہے۔[1]
سال 13 ہجری قمری کے واقعات
- مسلمانوں کے پہلے خلیفہ ابو بکر بن ابی قحافہ کی وصیت کے مطابق عمر بن خطاب کی خلافت کا آغاز۔[2]
- ماہ رجب کی ۲۰ تاریخ میں جنگ یرموک واقع ہوئی۔
- تاریخ طبری کی روایت کے مطابق مسلمانوں کے ہاتھ دمشق فتح ہوا۔
ولادت
- تابعی سعید بن مسیب بن حزن قرشی مخزومی کی ولادت، جن کا شمار امام سجاد (ع) کے زمانہ میں مدینہ کے سات فقہاء میں سے ہوتا تھا۔
وفیات
- ابو بکر بن ابی قحافہ کی دو شنبہ ۷ جمادی الثانی[3] یا ۲۲ جمادی الثانی میں وفات۔
- اہل مکہ ایرانی طبیب و شاعر حارث بن کلدہ ثقفی کی وفات۔
- سب سے اسلام پر ایمان لانے والوں میں سے ایک اور پیغمبر اکرم (ص) کے کاتب اور منشی خالد بن سعید کی وفات۔[4]
- مسلمانوں کے پہلے خلیفہ ابو بکر کے باپ ابو قحافہ، عثمان بن عامر کی ۳۰ ذی الحجہ میں وفات۔
حوالہ جات
مآخذ
- یعقوبی، احمد بن اسحاق، تاریخ، بیروت، ۱۳۷۹ق/۱۹۶۰ ع
- طبری، محمد بن جریر، تاریخ طبری