1 رجب
جمادی الثانی | رجب | شعبان | ||||
1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 |
8 | 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 |
15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 |
22 | 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 |
29 | 30 | |||||
اسلامی تقویم |
1 رجب ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا 178 واں دن ہے۔
- 57ھ: ولادت امام باقرؑ(ایک قول کے مطابق)؛ شیعوں کے پانچویں امام
- 199ھ: زیدیہ کے امام محمد بن ابراہیم طباطبا نے مأمون عباسی کے خلاف قیام کیا۔
- 644ھ: آغاز شرح نہج البلاغہ؛ ابن ابی الحدید
- 1267ھ : ولادت بحرالعلوم سید محمد حسین (2 مئی 1851ء)
- 1345ھ: ولادت سید سعید اختر رضوی؛ مجمع جہانی اہل بیت کے رکن اور بلال مسلم مشن کے بانی (5 جنوری 1927ء)
- 1424ھ: شہادت سید محمد باقر الحکیم: شیعہ فقیہ اور مجلس اعلائے اسلامی عراق و حزب الدعوۃ الاسلامیہ عراق کے بانی (29 اگست 2003ء)
رجب کی پہلی رات کے اعمال
- رجب کا چاند دیکھتے وقت کہے: "اللَّہُمَّ أَہِلَّہُ عَلَیْنَا بِالْأَمْنِ وَ الْإِیمَانِ وَ السَّلامَةِ وَ الْإِسْلامِ رَبِّى وَ رَبُّكَ اللہُ عَزَّ وَ جَلَّ."
- غسل کرنا
- زیارت امام حسینؑ
- نماز مغرب کے بعد دس رکعت نماز پڑھنا
- نماز عشاء کے بعد دو ركعت نماز پڑھنا: جس کی پہلی ركعت میں حمد اور ألم نشرح کو ایک ایک مرتبہ اور توحید کو تین مرتبہ جبکہ دوسری رکعت میں مذکورہ سورتوں اور معوذتین کو ایک ایک مرتبہ پڑھی جائے اور سلام پھیرنے کے بعد تیس مرتبہ لا إِلَہَ إِلا اللہُ کہے اور تیس مرتبہ صلوات بھیجے۔
دن کے اعمال
- روزہ رکھنا
- غسل کرنا
- زیارت امام حسینؑ
- نماز سلمان پڑھنا