29 جمادی الثانی
29 جمادیالثانی ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا ایک سو ستترواں دن ہے۔
- 200ھ۔ شیعوں کے آٹھویں امام، امام علی رضاؑ کی مرو آمد
- 252ھ۔ وفات سید محمد؛ شیعوں کے دسویں امام، امام علی النقیؑ کے فرزند
- 363ھ۔ وفات قاضی نعمان مغربی؛ اسماعیلی فقیہ اور فاطمی حکومت کے قاضی القضات
- 1335ھ۔ ولادت سید محسن رضوی گوپال پوری (22 اپریل 1917ء)
- 1391ھ۔ وفات سید محمد دہلوی؛ عالم دین، خطییب اور شیعیانِ پاکستان کے پہلے قائد (دوران قیادت 1964 - 1971ء) (20 اگست 1971ء)
- 1443ھ۔ وفات لطف اللہ صافی گلپایگانی؛ شیعہ مرجع تقلید اور سید محمد رضا گلپایگانی کے داماد (یکم فروری 2022ء)
رجب کی پہلی رات کے اعمال
- رجب کا چاند دیکھتے وقت اس دعا کا پڑھنا مستحب ہے: "اللَّهُمَّ أَهِلَّهُ عَلَیْنَا بِالْأَمْنِ وَ الْإِیمَانِ وَ السَّلامَةِ وَ الْإِسْلامِ رَبِّى وَ رَبُّكَ اللهُ عَزَّ وَ جَلَّ."
- غسل کرنا
- زیارت امام حسینؑ
- نماز مغرب کے بعد دس رکعت نماز پڑھنا
- نماز عشاء کے بعد دو ركعت نماز پڑھنا: جس کی پہلی ركعت میں حمد اور ألم نشرح کو ایک ایک مرتبہ اور توحید کو تین مرتبہ جبکہ دوسری رکعت میں مذکورہ سورتوں اور معوذتین ایک ایک مرتبہ پڑھی جائے اور سلام پھیرنے کے بعد تیس مرتبہ لا إِلَهَ إِلا اللهُ کہے اور تیس مرتبہ صلوات بھیجے۔