12 دسمبر
12 دسمبر عیسوی تقویم کے مطابق سال کا 346 واں دن ہے۔
- 656ء: جنگ جمل؛ امام علیؑ کے دور خلافت کی پہلی جنگ ہے جو حضرت عایشہ، طلحہ اور زبیر کی سرکردگی میں مسلمانوں کے ایک گروہ نے حضرت علیؑ کے خلاف لڑی (15 جمادی الثانی 36ھ)
- 1905ء: وفات سید مرتضی کشمیری؛ فقیہ، محدث، عارف اور استاد حوزه علمیہ نجف (14 شوال 1323ھ)
- 1911ء: وفات آخوند خراسانی؛ شیعہ مرجع تقلید، تحریک مشروطہ کے حامی مجتہد، علم اصول کی مشہور کتاب کفایۃ الاصول کے مصنف (20 ذی الحجہ 1329ھ)
- 1930ء: ولادت سید مصطفی خمینی؛ شیعہ مجتہد اور امام خمینی کے بڑے فرزند (21 رجب 1349ھ)
- 1976ء: وفات محمد تقی ادیب نیشاپوری؛ ادیب ثانی کے نام سے مشہور عالم دین، حوزه علمیہ مشہد کے استاد (20 ذی الحجہ 1396ھ)
- 1986ء: وفات عبد الرحمن حیدری علمی (9 ربیع الثانی 1407ھ)
- 2015ء: وفات احمد منزوی؛ مصنف، محقق، اسلامی علوم کے فہرست ساز، آقا بزرگ تهرانی کا دوسرا بیٹا (29 صفر 1437ھ)
- 2015ء: نائجیرین فوج نے زاریا شہر میں شیعہ امام بارگاہ بقیۃ اللہ پر حملہ کرکے امام رضا (ع) کا سوگ منا رہے متعدد شیعوں کو قتل کیا (29صفر المظفر 1437ھ)