26 رجب
26 رجب ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا 203 واں دن ہے۔
- وفات حضرت ابوطالب؛ امام علیؑ کے والد (ایک قول کے مطابق) (10 بعثت)
- 1306ھ۔ وفات مفتی سید محمد عباس موسوی لکھنوی؛ برصغیر پاک و ہند کے شیعہ فقیہ، متکلم اور عربی ادبیات کے ماہر (28 مارچ 1889ء)
- 1314ھ۔ وفات آیت اللہ محمد باقر فشاركی (1 جنوری 1896ء)
- 1323ھ۔ ولادت سید العلماء سید علی نقی نقوی؛ ہندوستان کے معروف خطیب و فقیہ (26 ستمبر 1905ء)
- 1380ھ۔ وفات حسن حائری قزوینی؛ فقیہ، متکلم و مولفِ البراہین الجلیۃ فی دفع تشکیکات الوہابیہ (14 جنوری 1961ء)
- 1419ھ۔ وفات محمد تقی جعفری؛ حکیم، فلسفی و شارح نہج البلاغہ (16 نومبر 1994ء)
- 1433ھ۔ وفات باقر شریف قرشی؛ مورخ و مولفِ موسوعۃ سیرۃ اہل البیت (7 جون 2012ء)
ستائسویں رات کے اعمال (شب بعثت)
- غسل
- زیارت امیرالمومنین
- بارہ رکعت نماز جس کی ہر رکعت میں حمد، فلق اور ناس ایک ایک مرتبہ نیز اخلاص چار مرتبہ پڑھی جاتی ہے اور سلام کے بعد یہ دعا پڑھی جاتی ہے: "لا اله الا الله و الله اکبر الحمد لله و سبحان الله و لا حول و لا قوة الاّ بالله العلی العظیم"