سنہ 1441 ہجری
سنہ 1441 ہجری، پندرہویں صدی ہجری کے سالوں میں سے ہے۔ اس سال کا پہلا دن یکم محرم الحرام بمطابق 1 ستمبر سنہ 2019 عیسوی تھا۔
اہم واقعات
- 10 محرم، کربلا امام حسینؑ کی ضریح پر عزاداری کے دوران بھگدڑ کی وجہ سے 36 افراد شہید اور 120 سے بھی زیادہ افراد کا زخمی ہونا۔ [1]
- 27 صفر، لبنان کے شیعہ عالم دین اور مورخ سید جعفر مرتضی عاملی کی وفات۔ ( 26 اکتوبر 2019ء)[2]
- 28 صفر. داعش کے سربراہ ابوبكر البغدادی امریکہ کی فوج کے ہاتھوں سوریہ کے شہر ادلب میں مارا گیا۔
- 26 ربیعالاول، نمایندہ مجلس خبرگان آیت اللہ سید ابوالفضل میرمحمدی کی وفات۔ ( 25 نومبر2019ء) [3]
- 24 ربیع الثانی۔ وفات سید محمد مہدی خلخالی مشہد کے حوزہ علمیہ کے استاد اور آیت اللہ خوئی کے شاگرد۔ (22 دسمبر 2019 ء)[4]
- 7 جمادی الاول. امریکہ کے فضائی حملے میں بغداد ہوائی اڈے کے قریب 3 جنوری سنہ 2020ء کو قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی شہادت[5]
- 12 جمادی الاول.عراق میں امریکی اڈہ عین الاسد پر ایران کی طرف سے قاسم سلیمانی کے قتل کے رد عمل میں میزائیلوں سے حملہ (8 جنوری 2020 ء)[6]
- 13 جمادی الاول.ایران کے شیعہ عالم دین سید ہاشم رسولی محلاتی کی وفات[7]
- 30 شعبان وفات ابراہیم امینی نجف آبادی مجتہد اور قم کے امام جمعہ و الجماعت (24 اپریل 2020 ء) [8]
حوالہ جات
- ↑ 36 شہید و 122 زخمی در حادثہ ازدحام عزاداران حسینی۔ خبرگزاری ابنا۔ تاریخ اخذ ۲۱شهریور۱۳۹۸ ہجری شمسی
- ↑ خبرگزاری ابنا
- ↑ خبرگزاری ابنا
- ↑ رحیل السید محمد مہدی الموسوی الخلخالی
- ↑ استشہاد اللواء قاسم سلیمانی
- ↑ ہلاك 80 جندیا امیركیا على الأقل فی الہجوم الإیرانی
- ↑ قائد الثورۃ یعزی بوفاۃ حجۃ الاسلام والمسلمین "رسولی محلاتی"
- ↑ وفاۃ آیۃ اللہ أمینی