مندرجات کا رخ کریں

صفحۂ اول

ویکی شیعہ سے
ویکی‌شیعہ
اہل بیتؑ عالمی اسمبلی سے وابستہ، مکتب اہل بیتؑ کا آنلائن دائرة المعارف
اردو میں 3,914 مضامین اور 197,083 ترامیم

منتخب مضمون

مولودِ کعبہ حضرت علیؑ کے القابات میں سے ایک ہے جو خانۂ کعبہ کے اندر امام علیؐ کی ولادت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ تاریخ اسلام میں یہ فضیلت حضرت علیؑ کے ساتھ خاص سمجھی جاتی ہے لیکن اہل سنت کے بعض منابع میں حضرت علیؑ کے فضائل کو کم کرنے یا ان کا انکار کرنے کی غرض سے بعض جھوٹی احادیث جعل کی گئی ہیں جن میں اس فضیلت کو امام علیؑ کے علاوہ دیگر اشخاص کی طرف بھی نسبت دی گئ ہے۔ پانچویں اور چھٹی صدی ہجری کے شیعہ عالم عماد الدین طبری کی کتاب بشارۃ المصطفی میں یزید بن قعنب سے نقل کیا ہے کہ: فاطمہ بنت اسد کعبہ کے قریب بیٹھی تھیں اتنے میں انہیں درد زہ کی تکلیف شروع ہوئی۔ انہوں نے خدا سے درد زہ کی تکلیف میں آسانی کی دعا کی۔ اتنے میں کعبے کی دیوار شق ہوئی اور جیسے ہی فاطمہ بنت اسد اندر داخل ہو گئی دیوار کعبہ دوبارہ آپس میں مل گئی۔ یزید بن قعنب کہتے ہیں کہ: ہم نے کعبہ کا دروازہ کھولنے کی بہت کوشش کی لیکن نہ کھلا، اس سے ہم سمجھ گئے کہ یہ واقعہ خدا کی جانب سے رونما ہوا ہے۔ فاطمہ بنت اسد چار دن بعد ایک نومولود بچے کو گود میں لئے خانہ کعبہ سے باہر آگئیں۔ اہل سنت کے 16 اور اہل تشیع کے 50 سے زیادہ منابع میں یہ بات نقل ہوئی ہے کہ امام علیؑ خانہ کعبہ میں متولد ہوئے تھے۔ شیعہ اور اہل سنت منابع خانہ کعبہ میں امام علیؑ کی ولادت سے متعلق نقل ہونے والی احادیث کو متواتر سمجھتے ہیں۔ البتہ اس واقعے کی تفصیلات میں کچھ اختلافات پائے جاتے ہیں۔ خانہ کعبہ میں امام علیؑ کی پیدائش سے متعلق مختلف کتابیں بھی لکھی گئی ہیں۔ منجملہ ان میں مرزا محمد علی اردوبادی (۱۳۱۲-۱۳۸۰ق) کی کتاب «علی وَلیدُ الکَعبه» کا نام لیا جا سکتا ہے جس کا فارسی میں «یگانه مولود کعبه» کے عنوان سے ترجمہ ہوا ہے۔

مزید پڑھ ...

دوسرے معیاری مضامین: سورہ آل عمرانصلواتمصر

کیا آپ جانتے ہیں؟ ...

بی‌قاب
بی‌قاب

مجوزہ مضامین

خانہ کعبہ اور مسجد الاقصی
  • لیلۃ الرغائب «رجب کے مہینے کی پہلی جمعرات کی رات جو خاص اعمال و عبادات کی حامل ہے۔»
  • عمرہ رجبیہ «ایک قسم کا عمره مفرده ہے جو رجب کے مہینے میں انجام پاتا ہے۔ اسے نہایت فضیلت والا عمرہ سمجھا جاتا ہے جس کا ثواب حج کے قریب ہے۔»

فہرست

تاریخ (14 ز، 6 ص)
ثقافت (11 ز)
جغرافیہ (6 ز، 2 ص)
زمانہ (3 ز)
سیاست (7 ز)
عقائد (10 ز، 8 ص)
علوم (7 ز، 1 ص)
فائلیں (خالی)
معاشرہ (6 ز)
مفاہیم (2 ز، 1 ص)
افراد (23 ز، 1 ص)

آئینہ تاریخ

آج بدھ 24 دسمبر 2025، ۳ رجب1447ھ/3 دی 1404 شمسی

24 دسمبر


3 رجب

ہفتے کی منتخب تصویر

تہران یونیورسٹی کی مسجد میں اعتکاف کے مراسم
تہران یونیورسٹی کی مسجد میں اعتکاف کے مراسم
تہران یونیورسٹی کی مسجد میں اعتکاف کے مراسم