محرم
محرم الحرام قمری سال کا پہلا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں جنگ کی ممانعت کی گئی ہے اس لئے اس کو محرم کا نام دیا گیا ہے۔ واقعہ کربلا میں امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب و انصار کی شہادت بھی اسی مہینے میں ہوئی ہے۔ اہل تشیع ہر سال محرم کے مہینے میں عزاداری کرتے ہیں اور امام حسینؑ سمیت باقی شہدائے کربلا کا غم مناتے ہیں۔
وجہ تسمیہ
مُحَرَّمُ الحَرام یا مُحَرَّم قمری سال کا پہلا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں جنگ و جدال کرنا شرعی نگاہ سے حرام قرار دیا گیا ہے اسی لئے اسے محرم کے نام سے پکارا جاتا ہے۔[1]
شیعوں کی عزاداری کا مہینہ
امام حسین (ع) کی شہادت کے بعد اہل تشیع کے لئے یہ مہینہ عزاداری کا مہینہ ہے اور اس زمانے سے ہی، آئمہ معصومینؑ اور اہل تشیع اس مہینے میں عزاداری منانے کا اہتمام کرتے تھے۔ مثال کے طور پر امام رضا (ع) فرماتے ہیں: ماہ محرم کے شروع ہوتے ہی کوئی میرے والد کو مسکراتا ہوا نہیں دیکھتا تھا اور عاشورا کے دن تک آپکے چہرے پر اندوہ اور پریشانی کا غلبہ ہوتا تھا اور عاشور کا دن آپ کے لئے مصیبت اور رونے کا دن ہوتا تھا۔ اور فرماتے تھے: آج وہ دن ہے کہ جس دن حسین (ع) شہید ہوئے ہیں۔[2] میرزا جواد ملکی تبریزی اپنی کتاب المرقبات میں لکھتے ہیں: حضرت پیغمبر (ع) کے خاندان سے محبت رکھنے والوں کے لئے بہتر ہے کہ اس مہینے کے پہلے دس دن ان کے ظاہر اور باطن پر پریشانی اور اندوہ کے آثار مشاہدہ ہوں اور کچھ حلال لذت سے خاص طور پر نویں اور دسویں محرم کو پرہیز کریں اور وہی حالت ہو جیسے کہ اپنے کسی عزیز کے دنیا کے جانے کے بعد ہوتی ہے اور اس مہینے کے پہلے دس دن ہر روز زیارت عاشورا پڑھ کر اپنے امام کو یاد کریں۔[3]
اعمال
ماه محرم کے اعمال | |
شب اول | |
پہلا دن |
|
دسویں کی رات |
|
دسواں دن (عاشورا) |
|
اکیسواں دن |
|
اہم واقعات
2 | امام حسینؑ اور آپ کے ساتھیوں کا سرزمین کربلا میں وارد ہونا 61ھ، واقعہ کربلا کا آغاز | |
وفات حضرت آدم | ||
6 | شہادت حضرت یحیی | |
7 | عمر بن سعد کے حکم پر امام حسینؑ کے خیموں تک پانی کی ترسیل روک دی گئی | |
9 | تاسوعا اور شب عاشورا | جس دن دشمن نے حسین بن علیؑ اور ان کے ساتھیوں کو کربلا میں محاصرہ کیا اور ان کے ساتھ جنگ کرنے کے لئے اجتماع کیا۔ امام حسینؑ نے دشمن سے ایک رات کی مہلت مانگی تاکہ اسے عبادت اور دعا و مناجات میں بسر کر سکیں۔ |
10 | روز عاشورا | امام حسین(ع) اور آپ کے اصحاب کی شہادت سنہ 61 ہجری قمری |
شام غریبان | ||
حرم امام رضا میں بم بلاسٹ سنہ 1415ھ | ||
11 | اسیران کربلا کا کوفہ کی طرف حرکت سنہ 61ھ | |
12 | شہادت امام سجادؑ 94ھ یا 95ھ | ایک اور قول کی بنا پر آپ کی شہادت 25 محرم کو ہے |
19 | اسیران کربلا کا شام کی طرف حرکت سنہ 61ھ | |
23 | تخریب حرم عسکریین سامراء سنہ 1427ھ | |
25 | شہادت امام سجادؑ سنہ 94 یا 95ھ | ایک اور قول کی بنا پر آپ کی شہادت 12 محرم کو ہے |
26 | یزید کے سپاہیوں کے توسط سے مکہ کا محاصرہ اور کعبہ پر پتھراؤ سنہ 63ھ | |
28 | امام جوادؑ کو بغداد جلا وطن کیا گیا سنہ 220ھ |
حوالہ جات
مآخذ
- قمی، شیخ عباس، منتہی الآمال، قم، موسسہ انتشارات ہجرت، چاپ سیزدہم، 1378ہجری شمسی۔
- مسعودی، علی بن الحسین، مروج الذہب و معادن الجوہر، تحقیھ، اسعد داغر، قم، دار الہجرۃ، چاپ دوم، 1409ھ۔
- ملکی تبریزی، میرزا جواد، المراقبات اعمال السَّنَۃ، قم، مؤسسۃ دار الإعتصام للطباعۃ و النشر، چاپ اول، 1416ھ۔