شوال المکرم
شوال، شَوّال المُکَرَّم یا شوّال المکرّمۃ ہجری قمری کیلنڈر کا دسواں مہینہ ہے ۔ اس مہینے کا پہلا دن عید فطر ہے۔ شوال کے معنی "کسی جگہ جانے کی قصد سے سامان باندھنا" ہے۔ عربی مہینوں کے نام گزاری کے دوران یہ مہینہ شکار اور سیر و تفریح کے ایام میں آنے کی وجہ سے اس مہینے کا نام شوال رکھا گیا ہے۔
فضیلت
پیغمبر اکرم (ص) نے اس مہینے کی نام گزاری کے حوالے سے فرماتے ہیں کہ اس نام کی وجہ یہ ہے کہ اس مہنے میں مومنین کے گناہ اور برے اعمال برطرف ہوتے ہیں۔[1]
اعمال ماه شوال
اعمال ماه شوال | |
پہلی رات |
|
پہلا دن (عید فطر) |
|
اس مہینے کے اہم واقعات
تفصیلی مضمون: شوال المکرم (واقعات)
- عید فطر (1 شوال)
- جنگ احد و شہادت حمزة بن عبدالمطلب (7 شوال 3ھ)
- جنگ حنین (3 شوال 8ھ)
- شہادت امام صادق علیہ السلام (25 شوال 148ھ)
- وفات حضرت عبد العظیم حسنی (ع) (15 شوال 252ھ)
- سعودی وہابیوں کے ہاتھوں ائمہ بقیع کے روضے کا انہدام (یوم الہدم) (8 شوال 1344ھ)
- وفات آیت اللہ سید حسین بروجردی (12 شوال 1380ھ)
- وفات آیت اللہ سید روح اللہ خمینی (28 شوال 1409ھ)
حوالہ جات
- ↑ اقبال الاعمال، ج۲، ص۱۴