13 شوال
(13 شوال المکرم سے رجوع مکرر)
13 شوال ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا دو سو اناسی واں دن ہے۔
- 911ھ۔ ولادت شہید ثانی؛ دسویں صدی ہجری کے مشہور شیعہ فقیہ اور الروضۃ البہیہ کے مؤلف
- 1323ھ۔ وفات شیخ محمد طہ نجف؛ شیعہ فقیہ، اصول فقہ اور رجال کے ماہر (11 دسمبر 1905ء)
- 1323ھ۔ وفات سید مرتضی کشمیری؛ فقیہ، محدث، عارف اور حوزہ علمیہ نجف کے استاد (11 دسمبر 1905ء)
- 1338ھ۔ برطانیہ کے خلاف محمد تقی شیرازی کی قیادت میں عراقیوں کی تحریک کا آغاز (30 جون 1920ء)
- 1380ھ۔ وفات آیت اللہ بروجردی؛ چودہویں صدی ہجری کے شیعہ مرجع، زعیم حوزہ علمیہ قم (30 مارچ 1960ء)
- 1419ھ۔ وفات احمد بیگدلی آذری قمی؛ شیعہ فقیہ، مجلس خبرگان رہبری ایران اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے استاد (31 جنوری 1999ء)
- 1421ھ۔ افغانستان (بامیان) کے شہر یکہ اولنگ میں 300 سے زائد شیعوں کا طالبان کے ہاتھوں قتل (8 جنوری 2001ء)
- 1423ھ۔ وفات سید اسماعیل موسوی زنجانی؛ نمایندہ ولی فقیہ اور ایران کے شہر زنجان میں امام جمعہ، رکن مجلس خبرگان رہبری ایران (18 دسمبر 2002ء)
- 1444ھ۔ پاراچنار تری مینگل گاوں کے سکول میں وہابیوں کی فائرنگ سے 5 شیعہ اساتذہ سمیت 8 افراد شہید (4 مئی 2023ء)