25 شوال
25 شوال ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا دو سو اکیانوے واں دن ہے۔
- 148ھ۔ شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام؛ شیعہ امامیہ کے چھٹے امام اور اسماعیلیہ کے پانچویں امام
- 1326ھ۔ قتل سید جمال الدین واعظ اصفہانی؛ تحریک مشروطہ ایران کے حامی اور خطیب، سید عبد اللہ بہبہانی کے ہم فکر (20 نومبر 1908ء)
- 1382ھ قیام قم محمد رضا شاه پہلوی کے کارندوں کے ہاتھوں مدرسہ فیضیہ پر حملہ 22 مارچ 1963ء)
- 1412ھ۔ افغانستان کابل میں مجاہدین کا داخلہ؛ نجیب اللہ کی حکومت ختم ہونے کے بعد (28 اپریل 1992ء)
ایران میں سرکاری چھٹی
آيت اللہ سید ابو القاسم کاشانی کی کوششوں سے مجلس شورای ملی نے امام صادقؑ کی شہادت کے دن کو ایران میں سرکاری طور پر چھٹی کا اعلان کیا۔ اس کا اصل مقصد امام صادقؑ کی شہادت پر سوگ اور عزاداری برپا کرنا ہے۔
مراجع تقلید کی پا برہنہ عزاداری
قم اور مشہد میں مراجع تقلید، امام صادقؑ کی شہادت کے دن یعنی 25 شوال کو حرم حضرت معصومہؑ اور حرم امام رضا ؑ کی طرف ننگے پاوں عزاداری کرتے ہیں۔
مدرسہ فیضیہ پر حملہ
سنہ 1342 ش فروردین کی دوسری تاریخ مطابق 25 شوال، امام صادق ؑ کی شہادت کی مناسبت سے مدرسہ فیضیہ میں عزاداری برگزار ہو رہی تھی۔ شاہی کارندوں نے اس مجلس پر حملہ کیا اور اس میں شریک افراد جن کی اکثریت طلاب کی تھی، کو مورد ضرب و شتم قرار دیا۔ اس واقعے میں ایک طالب علم شہید اور کئی زخمی ہوئے۔
عزاداری کی یہ مجلس آیت اللہ سید محمد رضا گلپایگانی جو شیعہ مراجع تقلید میں سے تھے، کی طرف سے منعقد ہوئی تھی۔