سنہ 1344 ہجری
Appearance
سنہ 1344 ہجری، ہجرت سے شروع ہونے والے کیلنڈر کا تیرہ سو چوالیسواں سال ہے۔ اس سال کے اہم ترین واقعات میں سے ایک وہابیوں کا جنت البقیع کو منہدم کرنا ہے۔
اس سال کا پہلا دن 1 محرم بمطابق 22 جولائی 1925 ء ہے۔[1]
اس سال کے اہم واقعات
- 8 شوال وہابیوں کے ہاتھوں جنت البقیع کا انہدام: اسی سال سعودی عرب کے قاضی القضات شیخ عبد اللہ بلہید کی طرف سے زیارت قبور کو شرک اور بدعت قرار دینے پر آٹھ شوال کو وہابیوں نے اسی فتوے کو بہانہ بناکر جنت البقیع پر حملہ کیا اور تمام تاریخی آثار کو مسمار کر ڈالا۔[2]اس کے بعد سے اس دن کا نام یوم انہدام جنت البقیع پڑ گیا۔
- مشہد میں شیخ عباس قمی کے ذریعہ مفاتیح الجنان کے پہلے نسخہ کی نشر و اشاعت۔
- ولادت شیخ باقر قرشی۔
وفیات
- شیخ احمد آل کاشف الغطاء کی رحلت۔
- شیخ محمد یا احمد بن حسین بن محمد حسن صاحب جواہر و آقا رضا ہمدانی کے شاگرد کی رحلت۔
- عبد الجواد ادیب نیشا پوری کی رحلت۔