ربیع الاول ہجری قمری کیلنڈر کا تیسرا مہینہ ہے۔
- ربیع کا اصلی مادہ ربع ہے جس کا معنی بہار ہے۔ اس مہینے کو ربیع کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اس مہینے کا نام بہار کے موسم میں رکھا گیا ہے۔
فضیلت
شیعوں کے درمیان یہ مہینہ خوشی اور مسرت کے مہینے سے مشہور ہے۔ چونکہ میلاد پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم، ولادت امام صادق علیہ السلام اور امامت حضرت مہدی علیہ السلام کا آغاز اسی مہینے میں ہوا ہے۔
اہم واقعات
تفصیلی مضمون: ماه ربیع الاول کے واقعات
- لیلۃ المبیت (1 ربیع الاول)
- حضرت سکینہ کی وفات (5 ربیع الاول سنہ 117 ہجری)
- امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت (8 ربیع الاول سنہ 260 ہجری)
- امام زمانہ (عج) کی امامت کا آغاز (9 ربیع الاول سنہ 260 ہجری)
- رسول خدا (ص) کا حضرت خدیجہ سے نکاح (10 ربیع الاول سنہ 15 قبل از بعثت)
- رسول خدا (ص) کی ولادت با سعادت (12 ربیع الاول عام الفیل) ایک روایت کے مطابق
- رسول خدا (ص) کی ولادت با سعادت (17 ربیع الاول عام الفیل)
- امام صادق علیہ السلام کی ولادت با سعادت (17 ربیع الاول سنہ 83 ہجری)
- فاطمہ معصومہ (س) کا شہر قم میں داخلہ (23 ربیع الاول سنہ 201 ہجری)