پیغمبر اکرمؐ کے القاب اور کنیتوں کی فہرست

ویکی شیعہ سے
پیغمبرؐ اکرم کے بعض القاب پر مشتمل حلیہ نویسی : محمود، احمد، حمید، ماحٍ و حامد. سیروان برزنجی کا شاہکار[1] حلیہ نوسی میں پیغمبر اکرمؐ یا بعض دفعہ امام علیؑ کے اوصاف کو خطاطی کی جاتی ہے۔[2]

پیغمبر اکرمؐ کے القاب اور کنیتوں کی فہرست ان القاب اور کنیتوں کا مجموعہ ہے جو قرآن مجید، روایات اور شیعہ و سنی مآخذ میں ان کے ذریعے حضرت محمدؐ کی طرف اشارہ کرنے کے لئے استعمال ہوئے ہیں۔ احمد، محمد، محمود اور مصطفی پیغمبر اکرمؐ کے مشہور نام[3] اور ابوالقاسم مشہور کنیت ہیں۔ علامہ مجلسی اپنی کتاب بحارالانوار میں مناقب ابن شہرآشوب سے نقل کرتے ہوئے قرآن میں رسول اللہؐ کے لئے ذکر شدہ 400 نام اور لقب ذکر کئے ہیں۔[4] اس موضوع پر بعض مستقل کتابیں لکھی گئی ہیں جن میں آنحضرتؐ کے ہزار سے زائد لقب اور صفات ذکر ہوئی ہیں۔

کنیتیں

شیعہ اور سنی کتابوں میں آنحضرتؐ کے لئے ذکر شدہ کنیتیں درج ذیل ہیں:

کنیت معنا
ابوالقاسم[5] قاسم کا باپ۔ پہلا بیٹا قاسم کی پیدائش کے بعد آپ اس کنیت سے مشہور ہوئے۔ نیز یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ چونکہ بہشت کو تقسیم کرنے والے ہیں اس لئے ابوالقاسم نام دیا گیا ہے۔[6] اور چونکہ پیغمبرؐ سب کے باپ ہیں اور سب میں امام علیؑ بھی شامل ہیں اور علیؐ قسیم النار و الجنۃ ہیں اور تو علی کے باپ ہونے کے لحاظ سے ابوالقاسم بھی ہیں۔[7]
اَبُو اِبراہیم[8] ، ابراہیم کے باپ
اَبُو الْاَرامِل[9] بیوہ عورتوں کے باپ، تورات میں اس کنیت سے پکارے گئے ہیں۔[10] یہ لقب پیغمبر اکرمؐ کا بیوہ عورتوں کیلئے باپ کی طرح مہربان ہونے کے معنی میں ہے۔ [11]
اَبُو الْاُمَّۃ[12] امت کے باپ
اَبُو الدُّرَّتَیْن[13] دو مروارید کے باپ؛ مروارید سے مراد حسنینؑ ہیں۔[14]
اَبُو الرَّیْحانَتَیْن[15] دو ریحانہ کے باپ۔ ریحانہ سے مراد حسنینؑ ہیں۔[16] ریحانہ ہر خوشبودار جڑی بوٹی کو کہا جاتا ہے۔
اَبُو السِّبْطَیْن[17] دو سِبْط کے باپ۔ احادیث کی روشنی میں[18] سبطین سے مراد حسنینؑ ہیں۔ سبط کو طائفہ اور امت کے معنی میں قرار دیا ہے۔ اس سے مراد یہ ہوسکتا ہے کہ پیغمبر اکرمؐ کی نسل حسنینؑ سے پھیلی ہے۔[19]
اَبُو الطّاہر[20] طاہر کے باپ۔ طاہر سے مراد رسول اللہ کے بیٹے عبداللہ ہیں اور کہا جاتا ہے کہ وہ طیب و طاہر کے لقب سے جانے جاتے تھے۔[21]
اَبُو الْمَساکین[22] مسکین‌ کے باپ
اَبُو النّورِ وَ الْاِشْراق[23] نور اور روشنی کے باپ۔ نور و اشراق سے مراد آپ کی بیٹی فاطمہ زہراءؑ، علم یا ایمان لیا گیا ہے۔[24]

القاب

شیعہ اور سنی کتابوں کے مطابق قرآن اور حدیث میں پیغمبر اکرمؐ کے لئے ذکر شدہ صفات اور القاب میں سے بعض درج ذیل ہیں:

لقب معنی
آخِرٌ فِی الْبِعْثَۃ[25] مبعوث ہونے والے پیغمبروں میں آخری پیغمبر۔
الآمِر[26] جو اللہ کے فرمان کے مطابق حکم دیتا ہے۔[27]
أَفْصَحُ الْعَرَب[28] عربوں میں سب سے فصیح
اِبْنُ بَطْحَا وَ مَکَّۃ[29] بطحا اور مکہ کے فرزند
ابْنُ الذَّبِیحَیْن[30] اللہ کے لئے قربان ہونے والے (اسماعیل و عبداللہ) کے بیٹے
ابْنُ الْعَوَاتِک[31] عاتکوں کا بیٹا (پیغمبر اکرمؐ کی دادیوں میں قبیلہ ابو سلیم سے تین عورتیں عاتکہ کے نام سے تھیں۔ ایک روایت کے مطابق کسی ایک جنگ میں رسول اللہؐ نے تلوار چلاتے ہوئے[32] خود کو اس نام سے معرفی کی اتھا۔ اس کی وجہ قبیلہ سلیم کی شجاعت بیان ہوئی ہے۔)[33]
ابْنُ الْفَوَاطِم[34] فاطموں کا بیٹا۔ تاریخ یعقوبی کے مطابق چار فاطمہ آپ کی دادیوں میں موجود ہیں۔[35]
اُذُنُ خَیْر[36] بہترین سننے والا۔ یہ اُذُن کی طرف اشارہ ہے۔
اَلرَّؤوف[37] مہربان
اَلرَّسُول[38] اللہ کا بھیجا ہوا
اَلرَّسُولُ الْمُسَدَّد[39] اللہ کی تائید سے بھیجا ہوا
اَلْمُدَّثِّر[40] چادر اوڑھنے والا۔ سورہ مدثر کی پہلی آیت کی طرف اشارہ ہے
اَلْمُزَّمِّل[41] کملی اوڑھنے والا۔ سورہ مزمل کی پہلی آیت کی طرف اشارہ ہے
اَلإِمَام[42] امام اور لوگوں کا پیشوار
اِمَامُ الْمُتَّقِین[43] متقی لوگوں کا پیشوا
اُمِّیّ[44] سبق نہ پڑھا ہوا
اَمین[45] امین و امانتدار
اَلْأَمِینُ الْمُنْتَخَب[46] منتخب امانتدار
اَلْاَوُلیٰ[47] مومنین کے لئے خود ان سے زیادہ سزاوار۔[48]
اَلْبَشَر[49] بشر انسان کو کہا جاتا ہے۔ آپ کو بشر کہنے کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ بشر میں آپؐ سب سے بہتر ہیں۔[50]
بُشْرَی عِیسَی[51] وہ جس کے آنے کی عیسیؑ نے بشارت دی
اَلْبَشِیر[52] بشارت دینے والا
اَلتَّقِیّ[53] باتقوا
ثَانِی اثْنَیْن[54] یہ لقب لا تَحْزَنْ سے لیا گیا ہے جس کا معنی دو میں سے دوسرا کے ہیں جو ہجرت کے موقعے پر غار ثور میں چھپ گئے تھے۔[55]
اَلْحاشِر[56] وہ جس کے پیچھے لوگ محشور ہوتے ہیں۔[57]
اَلْحامِد[58] جو خدا کی حمد کرتا ہے۔
حَامِلُ الْہِراوَۃ[59] عصا والے۔ ایک روایت نبوی کے مطابق عصا انبیاءؑ کی سنتوں میں سے ایک ہے۔[60]
حَبِیبُ اللَّہ[61] اللہ کا دوست
اَلْحَبِیبُ الْمُنْتَجَب[62] منتخب دوست
اَلْحَکِیم[63] حکیم
حَقٌّ مُبین[64] حقّ آشکار کرنے والا
حِرْزُ الاُمِّیَّین[65] سبق نہ پڑھوں کی پناہ، کہا جاتا ہے کہ تورات میں اس نام سے آپ کو یاد کیا گیا ہے۔[66]
اَلْحَنیف[67] باطل سے روگردانی کرنے والا اور اسلام پر ثابت قدم رہنے والا
اَلْخاتَم[68] ختم کرنے والا؛ آخری پیغمبر
خَاتَمُ الْأَنْبِیَاء[69] آخری پیغمبر
خَاتَمُ النُّبُوَّۃ[70] نبوت کو اختتام تک پہنچانے والا
خَاتَمُ النَّبِیِّین[71] خاتم النبیین
خَلْقُ اللَّہ[72] مخلوق خدا
خَلِیفَۃُ اللَّہِ فِی الْأَرْض[73] روئے زمین پر اللہ کا خلیفہ اور جانشین
خَلیلُ اللہ[74] اللہ کا خلیل[75]
خَیْرُ الْبَرِیَّۃ[76] اللہ کی مخلوق میں بہترین
خَیْرُ الْبَشَر[77] سب سے اعلی انسان
خِیَرَۃُ اللَّہ[78] اللہ کا منتخب
الدَّاعِی[79] لوگوں کو اللہ کی طرف دعوت دینے والا
دافِعُ جَیْشاتِ الاَباطیل[80] باطل شور شرابے کو دور کرنے والا[81]
دَعْوَۃٌ إِبْرَاہِیمَ[82] ابراہیم کی دعا۔ ابتلائے ابراہیم میں حضرت ابراہیم کی دعا کی طرف اشارہ ہے
اَلذِّکْر[83] اللہ کی یاد؛ یعنی وہ شخص جس کی وجہ سے انسان کو خدا یاد آتا ہے۔
اَلرَّافِع[84] رفعت و بلندی عطا کرنے والا
رَاکِبُ الْجَمَل[85] اونٹ سوار۔ (توریت میں حضرت موسی کے دو پیغمبروں کا ذکر ہوا ہے ایک کو گدھے پر سوار ہونے والا اور دوسرے کو اونٹ پر سوار ہونے والے سے تعبیر کی ہے۔ پہلے سے مراد حضرت عیسی اور دوسرے سے مراد حضرت محمدؐ ہیں۔ کہا گیا ہے یہودیوں میں آنحضرتؐ کو اس صفت سے توصیف کی ہے کہ آپ حجاز میں آئیں گے اور اس وقت لوگ اکثر اونٹ کی سواری سے استفادہ کرتے تھے۔[86]
الرَّحْمَۃ[87] مہربانی اور رحمت
رَحْمَۃُ الْعالَمِین[88] رحمت العالمین
رَحْمَۃٌ لِلْعالَمین[89] رحمت للعالمین
اَلرَّحِیم[90] مہربان
رَسولُ رَبِّ الْعالَمین[91] کائنات کے خالق کی طرف سے بھیجا ہوا۔
رَسولُ الرَّحْمَۃ[92] رسول رحمت۔ اس لقب کی وجہ یہ ہے کہ آنحضرتؐ کی رسالت در حقیقت رحمت اور مہربانی ہے۔[93]
رَسُولُ الْحَمَّادِین[94] اس امت کے رسول جو زیادہ حمد کرتی ہے اور ہمیشہ اللہ کی حمد کرتی ہے۔
رَسولُ اللہ[95] اللہ کے بھیجے ہوئے
روحُ الْحَق[96] «الغار قلیطا» کا عربی ترجمہ ہے جس نام سے آنحضرتؑ کو انجیل میں پکارا ہے؛ یعنی حق و باطل کو جدا کرنے والا۔[97]
زَیْنُ الْقِیَامَۃِ وَ نُورُہَا وَ تَاجُہَا[98] قیامت کی زینت اور نور و تاج
اَلسّائِح[99] روزہ دار[100]
اَلسّابِق[101] جو سب سب سے آگے چلنے والا، باقی سب اس کے پیچھے چلتے ہیں۔[102] نیز سورہ قیامت کی دسویں آیت میں مذکور «اَلسّابِقون» کی طرف اشارہ بھی سمجھا جاتا ہے۔[103]
اَلسِّرَاج[104] چراغ، چراغ ہدایت
سِراجٌ مُنیر[105] نورانی چراغ
سَیِّدُ الْمُرْسَلِین[106] تمام رسولوں کے سردار
اَلسَّیِّد[107] آقا و سرور
سَیِّدُ وُلْدِ آدَم[108] بنی آدم کے سردار
اَلشّافِع[109] شفاعت کرنے والا
اَلشّاہِد[110] گواہ، قیامت کے دن گواہی دینے والا
اَلشَّفیع[111] شفاعت کرنے والا
شَفیعُ المُذْنِبین[112] گناہگاروں کے شفیع
شَفِیعُ مَنْ فِی الدَّارَیْن[113] اہل دنیا و آخرت کی شفاعت کرنے والے
اَلشَّمْس[114] سورج
شَمْسٌ بَیْنَ الْقَمَرَیْن[115] دو چاند کے درمیان سورج
اَلشَّہِید[116] شہید و شاہد اور گواہ
اَلصَّاحِب[117] ہمراہ، ہمنشین
صاحِبُ الْجَبِینِ الْأَزْہَر[118] چمکتی پیشانی کے مالک
صاحِبُ التَّاجِ وَ الْمِغْفَر[119] تاج اور خود کے مالک، شجاع اور دلاور، دشمنوں سے جنگ میں مرد میدان
صاحِبُ الْحَسَبِ الْأَطْہَر[120] پاک ترین اصل اور حَسَب و نَسَب والا
صاحِبُ الْخَدِّ الْأَقْمَر[121] درخشان چہرہ والا
صاحِبُ الْخُطْبَۃِ وَ الْمِنْبَر[122] خطیب اور اہل منبر
صاحِبُ الدِّینِ الْأَظْہَر[123] برترین دین والے، جو اللہ کی طرف سے لوگوں کے لئے لے آیا ہے۔
صاحِبُ اللِّوَاءِ یَوْمَ الْقِیَامَۃ[124] قیامت کے دن کے علمدار
صاحِبُ الْمَلْحَمَۃ[125] حماسہ خلق کرنے والے
صاحِبُ النَّسَبِ الْأَشْہَر[126] مشہور ترین نسب والے۔ کسی کا حسب ان سے زیادہ اچھا نہیں۔
صاحِبُ الْوَجْہِ الْأَنْوَر[127] نورانی چہرے والا
صاحِبُ الوَقارِ وَ السَّکینہ[128] آرام و باوقار
صاحِبُ المَقامِ الْمَحمود[129] اچھے مقام و مرتبے والے، اللہ کے ہاں جس کے لئے مقام محمود ہے۔
اَلصّادق[130] سچا
اَلصِّدْق[131] سچا، سچائی کا مجسمہ
اَلصِّراطُ الْمُسْتَقیم[132] صراط مستقیم؛ سیدھا راستہ
صَفِیُّ اللَّہ[133] اللہ کا منتخب
الصَّفِیُّ الْمُقََرَّب[134] اللہ کا منتخب شدہ مقرب
اَلضَّحوک[135] زیادہ ہنس مکھ
اَلطّاہر[136] پاک
طٰہٰ[137] قرآن کے حروف مقطعہ میں سے ایک، روایت کے مطابق پیغمبر اکرمؐ کا ایک نام ہے جس کا معنی «یا طالِبُ الْحَقِّ الْہادی اِلَیْہ؛ ترجمہ: «اے اس کی طرف حق و ہدایت طلب کرنے والے»۔[138]
اَلطَّیِّب[139] پاک و پاکیزہ
اَلظّاہر[140] آشکار
اَلْعابد[141] عبادت کرنے والا
اَلْعاقب[142] جس کے بعد کوئی پیغمبر نہیں[143]
اَلْعَامِل[144] اہل عمل
اَلْعَبْد[145] بندہ
عَبْدُ اللَّہ[146] اللہ کا بندہ
اَلْعَبْدُ الْمُؤَیَّد[147] تائید شدہ بندہ؛ جس بندے کی اللہ نے تائید کی ہے۔
اَلْعُرْوَۃْ الْوُثْقیٰ[148] مضبوط رسی
اَلْعَطوف[149] مہربان
اَلْعَلِیّ[150] برتر؛ بلند مرتبہ
اَلْغَوْث[151] فریاد سننے والا
اَلْغَیْث[152] بارش؛ آپ کی سخاوت کی وجہ سے بارش کا نام دیا گیا ہے۔[153]
فاروق[154] حق و باطل کے درمیان فرق ڈالنے والا
اَلْفَتّاح[155] زیادہ فتح کرنے والا
اَلْفاتح[156] کامیاب ہونے والا، فاتح
قائِدُ الْغُرِّ الْمُحَجَّلِین[157] بےنظیر انسانوں کے پیشوا
قابِلُ الْہَدِیَّۃ[158] ہدیہ قبول کرنے والا
قاسِم[159] تقسیم کرنے والا
اَلْقتّال[160] تجاوز کرنے والے دشمن کو قتل کرنے والا
اَلْقُثَم[161] دو معانی ذکر ہوئے ہیں۔ «جامع و کامل» اور «زیادہ عطا بخشنے والا»۔[162]
قَدَمُ صِدْق[163] خوش‌نام؛ جس کا ماضی روشن رہا ہے
اَلْقَمَر[164] چاند
اَلْقَسْم[165] جو لوگوں میں ہدیہ وغیرہ تقسیم کرتا ہے۔[166]
اَلْکافی[167] جو لوگوں کے لئے کافی ہے اور دوسروں سے بےنیاز کرتا ہے۔
اَلْکَرِیم[168] شریف و بزرگوار
اَلْماحی[169] خدا جس کے ذریعے کفر کو نابود کرتا ہے۔[170]
مَأْمُون[171] صالح اور نیک، قابل اطمینان، لوگ ان کی شر سے خود کو امان میں سمجھتے ہیں۔
اَلْمُؤْمِن[172] مؤمن
اَلْمُبَارَک[173] مبارک؛ بابرکت۔
مُبارَکُ الْاَمر[174] جو بابرکت اوامر کا حکم دیتا ہے۔[175]
اَلْمُبَشِّر[176] بشارت دینے والا
اَلْمُبَیِّن[177] آشکار کرنے والا
اَلْمُتَبَسّم[178] مسکرانے والا
اَلْمُتَوَکِّل[179] اللہ پر توکل کرنے والا
اَلْمُجْتَبیٰ[180] منتخب شدہ
اَلْمُجِیر[181] پناہ دینے والا
اَلْمُحَرِّم[182] خدا کی حرام کردہ چیزوں کو حرام کرنے والا
مُحَرِّمُ الْمَیْتَۃ[183] مردار اور نجاست کو حرام کرنے والا
مُحَرِّمُ الْخَبَائِث[184] برائی اور ناپاکی کو حرام کرنے والا
اَلْمُحَلِّل[185] حلال کرنے والا
مُحَلِّلُ الطَّیِّبَات[186] پاک چیزوں کو حلال کرنے والا
مُحْیِ السُّنَّۃ[187] سنت کو زندہ کرنے والا
اَلْمُخْتار[188] مختار، جس کو اللہ نے انتخاب کیا ہے۔
اَلْمُذَکِّر[189] یاد دلانے والا؛ جو انسان کو اللہ اور آخرت کی یاد دلاتا ہے۔
اَلْمُرْسَلُ[190] اللہ کا بھیجا ہوا۔
اَلْمُزَکّی[191] جس نے امت کو شرک اور بت پرستی سے پاک کیا ہے۔[192]
اَلْمُشَفَّع[193] جس کی شفاعت قبول ہوتی ہے۔
اَلْمُصَدِّق[194] تصدیق کرنے والا؛ جس نے سابقہ انبیاء کی تصدیق کی۔
اَلْمُصْلِح[195] اصلاح کرنے والا مصلح
اَلْمُطاع[196] جس کی اطاعت کی جاتی ہے؛ لوگ جس کی بات سنتے ہیں۔
اَلْمُعَلِّم[197] انسانوں کا معلم
اَلْمُعَلَّی[198] جو دوسروں سے اعلی ہے۔[199]
مِفْتَاحُ الْجَنَّۃ[200] بہشت کی چابی
اَلمُقْتَرِب[201] اللہ کا مقرب («ثُمَّ دنا فَتَدَلّی، فکانَ قابَ قَوْسَیْنِ اَو اَدْنی، دنواً وَ اقْتِراباً مِنَ الْعَلیِّ الْاَعْلی؛ رسول اللہ شب معراج نزدیک سے نزدیک تر ہوئے پھر اللہ کے مقام اعلی سے دو کمان کے برابر قریب ہوئے)[202]
اَلْمُقَفِّی[203] آخری پیغمبر؛ جو تمام انبیاء کے بعد آیا ہے اور اس کے بعد کوئی پیغمبر نہیں آئے گا۔
اَلْمَکین[204] اللہ کے ہاں جس کا مقام بڑا ہے۔[205]
اَلْمُنْذِر[206] ڈرانے والا؛ جو لوگوں کو آخرت کے عذاب سے ڈراتا ہے۔
اَلْمَنْصُور[207] کامیاب؛ جس کی مدد کی گئی ہے
اَلْمُنِیر[208] روشن کرنے والا
اَلْمُوَجَّہ[209] منزلت والے
اَلْموقِف[210] حدیث کے مطابق، قیامت کے دن اللہ کے ہاں لوگوں کو روکبر اساس روایت، بہ معنای کسی کہ در روز قیامت مردم را نزد خدا متوقف کردہ و نگہ می‌دارد.[211]
اَلْمُہَاجِر[212] مہاجر، اللہ کی طرف ہجرت کرنے والا
اَلْمُہْداۃ[213] ہدیہ میں دیا ہوا[214]
اَلْمُہَیْمِن[215] غالب و مقتدر
اَلنّاشِر[216] اسلام پھیلانے والا[217]
اَلنّاصِح[218] نصیحت کرنے والا
اَلنَّاہِی[219] نہی کرنے والا
اَلنَّبی[220] پیغمبر
اَلنَّبِیُّ الْأُمِّیّ[221] امّی رسول
نَبِیُّ التَّوْبَۃ[222] توبہ کا پیامبر
نَبِیُّ الرَّحْمَۃ[223] رحمت کا پیغام دینے والا
نَبِیُّ الْمَلْحَمَۃ[224] حماسی پیغام دینے والا یا صلاح و دوستی کا پیغام دینے والا
النَّبِیُّ الْمُہَذَّب[225] مہذب اور مؤدب پیغمبر
اَلنَّجْم[226] ستارہ
اَلنَّجْمُ الثّاقِب[227] وہ چمکتا ستارہ جو اندھیرے کو چیرتا ہے۔
نَجِیُّ اللہ[228] اللہ سے نجوا کرنے والا
اَلنَّذِیر[229] ڈرانے والا اور آگاہ کرنے والا
اَلنِّعْمَۃ[230] نعمت
نِعْمَۃُ اللَّہ[231] نعمت خدا
اَلنَّقیب[232] سرپرست
اَلنُّور[233] نور
نون[234] قرآن کے حروف مقطعہ میں سے ایک ہے۔ بعض روایات کے مطابق یہ پیغمبر اکرمؐ کے ناموں میں سے ایک ہے۔[235] بعض نے اس سے مراد علم منتقل کرنے والا لیا ہے۔[236]
اَلْواضِعُ[237] جو جاہلیت اور بےجا تکلفات کو ختم کرتا ہے۔
واضِعُ الْاِصْرِ وَ الْاَغْلَال[238] آزادی دینے والا؛ جو غلامی کی زنجیروں کو توڑ دیتا ہے اور مشکلات آسان کردیتا ہے۔
اَلْوَفیّ[239] وہ انسان کامل جس نے پانے عہد کو وفا کیا ہے۔[240]
اَلْہَادی[241] ہدایت کرنے والے
ہَدِیَّۃُ اللہ[242] ہدیہ الہی
یٰس[243] یاسین. حروف مقطعہ، روایات کی روشنی میں یہ حروف پیغمبر اکرمؐ کے اسامی میں سے ایک اسم ہے جوسانچہ:عربی متن؛ یعنی اے وحی سننے والے کے معنی میں ہیں۔[244]

مونوگراف

پیغمبر اکرمؐ کے القاب کے بارے میں لکھی جانے والی کتابوں میں سے بعض درج ذیل ہیں:

  • القابُ الرَّسول و عِتْرَتِہ، جو شیعہ محدث، قطب راوندی سے منسوب ہے، جو مجموعۃ نفیسۃ فی تاریخ الائمۃ کے ضمن میں 1422ھ کو چھپ کر منظر عام پر آئی ہے۔[245]
  • اسماءُ الرَّسولِ المُصطفی و القابُہُ و کُناہُ و صفاتُہ، مؤلف عباس تبریزیان، تین جلدوں پر مشتمل ہے جس میں ہزار اسم، لقب اور صفات ذکر ہوئی ہیں۔ اور الف با کی ترتیب سے مرتب ہوئی ہے۔ یہ کتاب 1423ھ کو بیروت میں زیور طبع سے آراستہ ہوئی۔[246]

اَسماءُ النَّبی لُغَۃً و اِصْطِلاحاً مؤلف محمدعارف نعیمی، اس کتاب میں ہزار اسم ذکر ہوئے ہیں۔[247] و اَسماءُ النَّبی فِی الْقرآنِ وَ السُّنَّہ، مؤلف: عاطف قاسم امین ملیجی، اس کتاب میں 29 مشہور نام ذکر ہوئے ہیں۔[248]

حوالہ جات

  1. «لوحة حلية بخط الأستاذ سيروان البرزنجي»، حروفیات.
  2. محمدی‌پارسا، «بررسی جایگاه تاریخی و عرفانی امام علی(ع) در هنر خوشنویسی اسلامی»، ص۹۱ و ۹۲.
  3. طبرسی، اعلام الوری، ۱۴۱۷ق، ج۱، ص۱۴۷.
  4. مجلسی، بحارالانوار، ۱۳۶۳ش، ج۱۶، ص۱۰۱–۱۰۷.
  5. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۴.
  6. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۴.
  7. شیخ صدوق،معاني‌الأخبار،ج۱، ص۵۲
  8. بعلی، المطلع علی الفاظ المقنع، ۱۴۲۳ق، ص۵۱۰.
  9. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۴.
  10. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۴.
  11. تبریزیان، اسماء الرسول المصطفی، ۱۴۲۳ق، ج۱، ص۱۳۱.
  12. تبریزیان، اسماء الرسول المصطفی، ۱۴۲۳ق، ج۱، ص۱۴۷.
  13. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۴.
  14. تبریزیان، اسماء الرسول المصطفی، ۱۴۲۳ق، ج۱، ص۱۵۰.
  15. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۴.
  16. تبریزیان، اسماء الرسول المصطفی، ۱۴۲۳ق، ج۱، ص۱۵۱.
  17. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۴.
  18. ابن شاذان، الفضائل، ۱۳۶۳ش، ص۸۳.
  19. طریحی، مجمع البحرین، ۱۳۷۵ش، ج۴، ص۲۵۱.
  20. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۴.
  21. تبریزیان، اسماء الرسول المصطفی، ۱۴۲۳ق، ج۱، ص۱۵۲.
  22. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۴.
  23. تبریزیان، اسماء الرسول المصطفی، ۱۴۲۳ق، ج۱، ص۱۵۷.
  24. تبریزیان، اسماء الرسول المصطفی، ۱۴۲۳ق، ج۱، ص۱۵۷.
  25. طبرسی، اعلام الوری، ۱۴۱۷ق، ج۱، ص۵۰.
  26. ابن سید الناس، عیون الاثر،۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  27. نعیمی، اسماء النبی لغۃً و اصطلاحاً، ۲۰۰۶م، ج۱، ص۸۰.
  28. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۳.
  29. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۳.
  30. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۳.
  31. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۳.
  32. تبریزیان، اسماء الرسول المصطفی، ۱۴۲۳ق، ج۱، ص۱۳۱.
  33. تبریزیان، اسماء الرسول المصطفی، ۱۴۲۳ق، ج۱، ص۱۳۱.
  34. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۳.
  35. یعقوبی، تاریخ الیعقوبی، دار صادر، ج۲، ص۱۲۲.
  36. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  37. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  38. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  39. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۳.
  40. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  41. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  42. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  43. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  44. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۳.
  45. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  46. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۳.
  47. صالحی شامی، سبل الہدی، ۱۴۱۴ق، ج۱، ص۴۳۷.
  48. صالحی شامی، سبل الہدی، ۱۴۱۴ق، ج۱، ص۴۳۷.
  49. صالحی شامی، سبل الہدی، ۱۴۱۴ق، ج۱، ص۴۴۰.
  50. صالحی شامی، سبل الہدی، ۱۴۱۴ق، ج۱، ص۴۴۵.
  51. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  52. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  53. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  54. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  55. صالحی شامی، سبل الہدی، ۱۴۱۴ق، ج۱، ص۴۴۲.
  56. بخاری، صحیح البخاری، ۱۴۲۲ق، ج۴، ص۱۸۵.
  57. بخاری، صحیح البخاری، ۱۴۲۲ق، ج۴، ص۱۸۵.
  58. صالحی شامی، سبل الہدی، ۱۴۱۴ق، ج۱، ص۴۴۵.
  59. طبرسی، اعلام الوری، ۱۴۱۷ق، ج۱، ص۵۰.
  60. تبریزیان، اسماء الرسول المصطفی، ۱۴۲۳ق، ج۱، ص۴۲۲.
  61. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  62. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۳.
  63. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  64. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  65. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  66. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  67. صالحی شامی، سبل الہدی، ۱۴۱۴ق، ج۱، ص۴۵۲.
  68. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  69. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  70. طبرسی، اعلام الوری، ۱۴۱۷ق، ج۱، ص۵۰.
  71. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  72. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  73. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  74. صالحی شامی، سبل الہدی، ۱۴۱۴ق، ج۱، ص۴۵۵.
  75. تبریزیان، اسماء الرسول المصطفی، ۱۴۲۳ق، ج۲، ص۲۳.
  76. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  77. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۳.
  78. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  79. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  80. تبریزیان، اسماء الرسول المصطفی، ۱۴۲۳ق، ج۲، ص۶۹.
  81. تبریزیان، اسماء الرسول المصطفی، ۱۴۲۳ق، ج۲، ص۶۹.
  82. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  83. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  84. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  85. طبرسی، اعلام الوری، ۱۴۱۷ق، ج۱، ص۵۰.
  86. تبریزیان، اسماء الرسول المصطفی، ۱۴۲۳ق، ج۲، ص۱۱۵ و ۱۱۶.
  87. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  88. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  89. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  90. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  91. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  92. طبرسی، اعلام الوری، ۱۴۱۷ق، ج۱، ص۵۰.
  93. تبریزیان، اسماء الرسول المصطفی، ۱۴۲۳ق، ج۲، ص۱۴۳.
  94. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  95. قسطلانی، المواہب اللدنیہ، المکتبۃ التوفیقیہ، ج۱، ص۴۴۶.
  96. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  97. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  98. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  99. شیخ حر عاملی، اثبات الہداۃ، ۱۴۲۵ق، ج۱، ص۲۱۰.
  100. طریحی، مجمع البحرین، ۱۳۷۵ش، ج۲، ص۳۷۶.
  101. تبریزیان، اسماء الرسول المصطفی، ۱۴۲۳ق، ج۲، ص۱۷۷.
  102. تبریزیان، اسماء الرسول المصطفی، ۱۴۲۳ق، ج۲، ص۱۷۷.
  103. تبریزیان، اسماء الرسول المصطفی، ۱۴۲۳ق، ج۲، ص۱۷۷.
  104. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  105. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  106. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  107. قسطلانی، المواہب اللدنیہ، المکتبۃ التوفیقیہ، ج۱، ص۴۴۷.
  108. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۳.
  109. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  110. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  111. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  112. ابن ابی‌الثلج، مجموعۃ نفیسۃ فی تاریخ الائمۃ(ع)، ۱۴۲۲ق، ص۱۵۵.
  113. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۳.
  114. قسطلانی، المواہب اللدنیہ، المکتبۃ التوفیقیہ، ج۱، ص۴۴۷.
  115. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۳.
  116. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  117. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  118. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  119. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۳.
  120. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  121. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  122. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۳.
  123. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  124. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۳.
  125. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  126. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  127. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  128. کفعمی، المصباح، ۱۴۰۵ق، ص۷۱۸.
  129. ابن مشہدی، المزار الکبیر، ۱۴۱۹ق، ص۶۲.
  130. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  131. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  132. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  133. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  134. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۳.
  135. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  136. قسطلانی، المواہب اللدنیہ، المکتبۃ التوفیقیہ، ج۱، ص۴۴۷.
  137. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  138. شیخ صدوق، معانی االخبار، ۱۴۰۳ق، ص۲۲.
  139. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  140. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  141. قسطلانی، المواہب اللدنیہ، المکتبۃ التوفیقیہ، ج۱، ص۴۴۷.
  142. بخاری، صحیح البخاری، ۱۴۲۲ق، ج۴، ص۱۸۵.
  143. بخاری، صحیح البخاری، ۱۴۲۲ق، ج۴، ص۱۸۵.
  144. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  145. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  146. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  147. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۳.
  148. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  149. قسطلانی، المواہب اللدنیہ، المکتبۃ التوفیقیہ، ج۱، ص۴۴۷.
  150. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  151. قسطلانی، المواہب اللدنیہ، المکتبۃ التوفیقیہ، ج۱، ص۴۴۸.
  152. قسطلانی، المواہب اللدنیہ، المکتبۃ التوفیقیہ، ج۱، ص۴۴۸.
  153. صالحی شامی، سبل الہدی، ۱۴۱۴ق، ج۱، ص۴۹۳.
  154. قسطلانی، المواہب اللدنیہ، المکتبۃ التوفیقیہ، ج۱، ص۴۴۸.
  155. قسطلانی، المواہب اللدنیہ، المکتبۃ التوفیقیہ، ج۱، ص۴۴۸.
  156. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  157. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  158. طبرسی، اعلام الوری، ۱۴۱۷ق، ج۱، ص۵۰.
  159. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  160. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  161. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  162. تبریزیان، اسماء الرسول المصطفی، ۱۴۲۳ق، ج۳، ص۹۴ و ۹۵.
  163. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  164. قسطلانی، المواہب اللدنیہ، المکتبۃ التوفیقیہ، ج۱، ص۴۴۸.
  165. ملیجی، اسماء النبی فی القرآن و السنہ، ۱۴۱۹ق، ص۶۷
  166. نعیمی، اسماء النبی لغۃً و اصطلاحاً، ۲۰۰۶م، ج۳، ص۴۵۲.
  167. ملیجی، اسماء النبی فی القرآن و السنہ، ۱۴۱۹ق، ص۶۷.
  168. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  169. بخاری، صحیح البخاری، ۱۴۲۲ق، ج۴، ص۱۸۵.
  170. بخاری، صحیح البخاری، ۱۴۲۲ق، ج۴، ص۱۸۵.
  171. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  172. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  173. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  174. نعیمی، اسماء النبی لغۃً و اصطلاحاً، ۲۰۰۶م، ج۱، ص۴۵۱.
  175. نعیمی، اسماء النبی لغۃً و اصطلاحاً، ۲۰۰۶م، ج۱، ص۴۵۱.
  176. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  177. ابن سید الناس، عیون الاثر، ج۲، ص۳۸۲.
  178. قسطلانی، المواہب اللدنیہ، المکتبۃ التوفیقیہ، ج۱، ص۴۴۸.
  179. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  180. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  181. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  182. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  183. طبرسی، اعلام الوری، ۱۴۱۷ق، ج۱، ص۵۰.
  184. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  185. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  186. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  187. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  188. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  189. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  190. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  191. ملیجی، اسماء النبی فی القرآن و السنہ، ۱۴۱۹ق، ص۷۰.
  192. ملیجی، اسماء النبی فی القرآن و السنہ، ۱۴۱۹ق، ص۷۰.
  193. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  194. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  195. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  196. قسطلانی، المواہب اللدنیہ، المکتبۃ التوفیقیہ، ج۱، ص۴۴۸.
  197. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  198. قسطلانی، المواہب اللدنیہ، المکتبۃ التوفیقیہ، ج۱، ص۴۴۸.
  199. نعیمی، اسماء النبی لغۃً و اصطلاحاً، ۲۰۰۶م، ج۳، ص۶۰۸.
  200. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  201. ابن شہرآشوب، مناقب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۱.
  202. تبریزیان، اسماء الرسول المصطفی، ۱۴۲۳ق، ج۳، ص۲۹۸.
  203. ابن سعد، الطبقات الکبری، ۱۴۱۰ق، ج۱، ص۸۴.
  204. ملیجی، اسماء النبی فی القرآن و السنہ، ۱۴۱۹ق، ص۷۲.
  205. ملیجی، اسماء النبی فی القرآن و السنہ، ۱۴۱۹ق، ص۷۱.
  206. ابن سید الناس، عیون الاثر،۱۴۱۴ق ج۲، ص۳۸۲.
  207. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  208. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  209. تبریزیان، اسماء الرسول المصطفی، ۱۴۲۳ق، ج۳، ص۳۵۰.
  210. تبریزیان، اسماء الرسول المصطفی، ۱۴۲۳ق، ج۳، ص۳۵۵.
  211. تبریزیان، اسماء الرسول المصطفی، ۱۴۲۳ق، ج۳، ص۳۵۶.
  212. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  213. قسطلانی، االمواہب اللدنیہ، المکتبۃ التوفیقیہ، ج۱، ص۴۴۸.
  214. فیومی، المصباح المنیر، ذیل واژہ ہدی، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۶۳۶.
  215. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  216. قسطلانی، المواہب اللدنیہ، المکتبۃ التوفیقیہ، ج۱، ص۴۴۸.
  217. ملیجی، اسماء النبی فی القرآن و السنہ، ۱۴۱۹ق، ص۷۳.
  218. قسطلانی، المواہب اللدنیہ، المکتبۃ التوفیقیہ، ج۱، ص۴۴۸.
  219. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  220. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  221. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  222. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  223. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  224. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  225. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۳.
  226. قسطلانی، المواہب اللدنیہ، المکتبۃ التوفیقیہ، ج۱، ص۴۴۸.
  227. زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  228. قسطلانی، المواہب اللدنیہ، المکتبۃ التوفیقیہ، ج۱، ص۴۴۸.
  229. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  230. قسطلانی، المواہب اللدنیہ، المکتبزز التوفیقیہ، ج۱، ص۴۴۸.
  231. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۲.
  232. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  233. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  234. بحرانی، البرہان فی تفسیر القرآن، ۱۳۷۴ش، ج۵، ص۴۵۴.
  235. بحرانی، البرہان فی تفسیر القرآن، ۱۳۷۴ش، ج۵، ص۴۵۴.
  236. تبریزیان، اسماء الرسول المصطفی، ۱۴۲۳ق، ج۳، ص۴۴۶.
  237. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲.
  238. ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی‌طالب، ۱۳۷۹ق، ج۱، ص۱۵۳.
  239. قسطلانی، المواہب اللدنیہ، المکتبۃ التوفیقیہ، ج۱، ص۴۴۹.
  240. ملیجی، اسماء النبی فی القرآن و السنہ، ۱۴۱۹ق، ص۷۴.
  241. ابن سید الناس، عیون الاثر، ۱۴۱۴ق، ج۲، ص۳۸۲؛ زرندی، نظم درر السمطین، ۱۴۲۵ق، ص۲۷.
  242. قسطلانی، المواہب اللدنیہ، المکتبۃ التوفیقیہ، ج۱، ص۴۴۹.
  243. شیخ صدوق، معانی االخبار، ۱۴۰۳ق، ص۲۲.
  244. شیخ صدوق، معانی االخبار، ۱۴۰۳ق، ص۲۲.
  245. ابن ابی‌الثلج، مجموعۃ نفیسۃ فی تاریخ الائمہ(ع)، ۱۴۲۲ق، ص۱۵۱.
  246. تبریزیان، اسماء الرسول المصطفی و القابہ و کناہ و صفاتہ، ۱۴۲۳ق.
  247. نعیمی، اسماء النبی لغۃً و اصطلاحاً، ۲۰۰۶م.
  248. ملیجی، اسماء النبی فی القرآن و السنہ، ۱۴۱۹ق، ص۶.

مآخذ

  • ابن ابی‌الثلج، محمد بن احمد و دیگران، مجموعۃ نفیسۃ فی تاریخ الأئمۃ(ع) من آثار القدماء من علماء الإمامیۃ الثقات، بیروت، دار القاریء، ۱۴۲۲ھ۔
  • ابن سعد، محمد بن سعد، الطبقات الکبری، بہ تحقیق محمد عبد القادر عطا، بیروت، ۱۴۱۰ق/۱۹۹۰ء۔
  • ابن سید الناس، عیون الاثر، بیروت، دار القلم، ۱۴۱۴ھ۔
  • ابن شاذان، شاذان بن جبرئیل، قم، رضی، ۱۳۶۳ہجری شمسی۔
  • ابن شہرآشوب، محمد بن علی، مناقب آل ابی‌طالب، قم، علامہ، ۱۳۷۹ھ۔
  • ابن مشہدی، محمد بن جعفر، المزار الکبیر، بہ تحقیق و تصحیح جواد قیومی اصفہانی، قم‏، دفتر انتشارات اسلامی وابستہ بہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم‏، ۱۴۱۹ھ۔
  • بحرانی، سید ہاشم بن سلیمان، البرہان فی تفسیر القرآن، تحقیق و تصحیح قسم الدراسات الاسلامیۃ مؤسسۃ البعثہ، قم، مؤسسۃ بعثہ، ۱۳۷۴ہجری شمسی۔
  • بخاری، محمد بن اسماعیل، صحیح البخاری، بہ تحقیق محمد فؤاد عبد الباقی، بیروت، دار طوق النجاۃ، ۱۴۲۲ھ۔
  • بعلی، محمد بن ابی‌الفتح، المطلع علی الفاظ المقنع، بہ تحقیق محمود الارناؤوط و یاسین‌محمود خطیب، بی‌جا، مکتبۃ السوادی للتوزیع، ۱۴۲۳ھ۔
  • تبریزیان، عباس، اسماء الرسول المصطفی و القابہ و کناہ و صفاتہ، با تلاش ہاشم خاتمی، بیروت، دار الاثر، ۱۴۲۳ھ۔
  • «لوحۃ حليۃ بخط الأستاذ سيروان البرزنجي»، حروفیات، تاریخ بازدید: ۲۹ مہر ۱۴۰۰ہجری شمسی۔
  • زرندی، محمدبن یوسف، نظم درر السمطین، بیروت، دار إحیاء التراث العربی، ۱۴۲۵ھ۔
  • شیخ حر عاملی، محمد بن حسن، اثبات الہداۃ، مقدمہ سید شہاب‌الدین مرعشی نجفی، بیروت، مؤسسۃ الاعلمی للمطبوعات، ۱۴۲۵ھ۔
  • شیخ صدوق، محمد بن علی‏، معانی الأخبار، تحقیق و تصحیح علی‌اکبر غفاری، قم، دفتر انتشارات اسلامی وابستہ بہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم‏، ۱۴۰۳ھ۔
  • صالحی شامی، محمد بن یوسف، سبل الہدی والرشاد فی سیرۃ خیر العباد، وذکر فضائلہ وأعلام نبوتہ وأفعالہ وأحوالہ فی المبدأ والمعاد، بہ تحقیق عادل أحمد عبد الموجود وعلی محمد معوض، بیروت، دار الکتب العلمیۃ، ۱۴۱۴ھ/۱۹۹۳ء۔
  • طبرسی، فضل بن حسن، اعلام الوری، بہ تحقیق و تصحیح مؤسسہ آل البیت، قم، آل‌البیت، ۱۴۱۷ھ۔
  • طریحی، فخرالدین بن محمد، مجمع البحرین، بہ تحقیق و تصحیح احمد حسینی اشکوری، تہران، مرتضوی، ۱۳۷۵ہجری شمسی۔
  • فیومی، احمد بن محمد، المصباح المنیر فی غریب الشرح الکبیر للرافعی، قم، مؤسسۃ دار الہجرہ، ۱۴۱۴ھ۔
  • قسطلانی، احمد بن محمد، المواہب اللدنیۃ بالمنح المحمدیۃ، القاہرۃ، المکتبۃ التوفیقیۃ، بی‌تا.
  • کفعمی، ابراہیم بن علی، المصباح جنۃ الامان الواقیہ و جنۃ الایمان الباقیہ، قم، دار الرضی، ۱۴۰۵ھ۔
  • مجلسی، محمدباقر، بحارالانوار، تہران، اسلامیہ، ۱۳۶۳ہجری شمسی۔
  • محمدی‌پارسا، عبداللہ، «بررسی جایگاہ تاریخی و عرفانی امام علی(ع) در ہنر خوشنویسی اسلامی»، در الہیات ہنر، شمارہ ۱۱، زمستان ۱۳۹۶ہجری شمسی۔
  • ملیجی، عاطف قاسم امین، اسماء النبی فی القرآن و السنہ، بہ اشراف سالم محمود، قاہرہ، عام الفکر، ۱۴۱۹ھ۔
  • نعیمی، محمدعارف، اسماء النبی لغۃً و اصطلاحاً، اشراف خالق داد، لاہور، جامعۃ پنجاب قسم اللغۃ العربیہ، ۲۰۰۶ء۔
  • یعقوبی، احمد بن اسحاق، تاریخ الیعقوبی، بیروت، دار صادر، بی‌تا.