مندرجات کا رخ کریں

شاہ نجف

ویکی شیعہ سے

شاہِ نجف شیعہ ادب میں شیعوں کے پہلے امام، حضرت علیؑ کے لیے استعمال ہونے والا لقب ہے۔[1] ان کا روضہ عراق کے شہر نجف میں واقع ہے،[2] جو مسلمانوں کے لیے ایک مقدس زیارت گاہ ہے۔[3]

کراچی، پاکستان میں "جامع مسجد شاہ نجف"

اہلی شیرازی، جو کہ نویں اور دسویں صدی ہجری کے معروف شیعہ شاعر تھے، نے "در منقبتِ شاہ نجف" کے عنوان سے کئی قصائد لکھے ہیں جن میں امام علیؑ کی فضیلتوں کو بیان کیا گیا ہے۔[4] اسی طرح دسویں صدی ہجری کے معروف شاعر، وحشی بافقی نے بھی اپنے دیوان میں امام علیؑ کو "شاہ نجف" کے لقب سے یاد کیا ہے۔[5]

بابا فغانی شیرازی نے بھی لکھا ہے:

تا جہاں بحر و سخن گوہر و انسان صدف است
گوہرِ بحرِ سخن، مدحتِ شاہِ نجف است"[6]

ترجمہ:

جب تک دنیا سمندر ہے، کلام گوہر ہے اور انسان صدف
تب تک کلام کے سمندر کا گوہر، شاہِ نجف کی مدح ہے

ایک اور شعر میں وہ حرمِ امام علیؑ کی عظمت کو یوں بیان کرتے ہیں:

در بارگاہِ شاہِ نجف ہر صباح و شام
پروانہ آفتاب و مہِ بدر حاجب است"[7]

ترجمہ:

شاہ نجف کے دربار میں ہر صبح و شام
سورج پروانہ ہے اور چاند حاجب

ہندوستان کے معروف شاعر عزیز صفی پوری، (وفات: 1928ء) نے "شاہ نجف" ردیف کے ساتھ ایک غزل کہی ہے، جس کا مطلع یوں ہے:[8]

پیرِ ما ہست اسداللہ علی، شاہِ نجف
عینِ تصویرِ جمالِ ازلی، شاہِ نجف"

ترجمہ:

ہمارے پیر اسداللہ علی، شاہِ نجف ہیں
وہ ازلی حسن کی جیتی جاگتی تصویر ہیں، شاہِ نجف

ہندوستان اور پاکستان میں "شاہِ نجف" کے نام پر کئی مقامات قائم ہیں، جیسے:

لکھنؤ میں شاہ نجف امام باڑہ (تاسیس 1814ء)،[9] راولپنڈی میں مسجد و امام بارہ شاہ نجف،[10] اور کراچی میں مسجد شاہ نجف

ایران میں بھی کرمانشاہ کی مسجد عمادالدولہ میں امام علیؑ کے روضہ مبارک کا ایک منتقل شدہ دروازہ موجود ہے، جو "قاپیِ شاہ نجف" کے نام سے مشہور ہے[11] اور اسے قومی ورثہ میں شامل کیا گیا ہے۔[12]

حوالہ جات

  1. دہخدا، لغت‌نامہ، 1377شمسی، ج9، ص14092۔
  2. مفید، الارشاد، 1428ھ، ج1، ص9۔
  3. غروی، مع علماء النجف، 1998م، ج1، ص16۔
  4. مثل قصیدہ شمارہ 9 و قصیدہ شمارہ 59. تارنمای گنجور۔
  5. وحشی بافقی، دیوان اشعار، قصیدہ 32، تارنمای گنجور؛ وحشی بافقی، دیوان اشعار،قصیدہ 37، تارنمای گنجور۔
  6. بابا فغانی، دیوان اشعار، قصیدہ شمارہ 5، تارنمای گنجور۔
  7. بابا فغانی، دیوان اشعار، قصیدہ شمارہ 6، تارنمای گنجور۔
  8. صفی پوری، دیوان اشعار، تارنمای صوفی‌نامہ
  9. حضرت علی کے مقبرے سے مشابہت رکھتا ہے شاہ نجف امام باڑہ - اترپردیش نیوز
  10. صفحہ فیس‌بوک مسجد شاہ نجف راولپندی۔
  11. «قاپی شاہ نجف» یادگاری120 سالہ حرم امیرالمومنین در بازار کرمانشاہ، خبرگزاری مہر۔
  12. "قاپی شاہ نجف" بہ ثبت ملی رسید، خبرگزاری ایسنا۔

مآخذ