مندرجات کا رخ کریں

فارقلیط

ویکی شیعہ سے

فارقلیط کا مطلب ہے "بہت زیادہ تعریف کیا گیا" اور یہ "احمد" کے مترادف ہے اور انجیل میں استعمال ہوا ہے اور مسلمانوں کے عقیدے کے مطابق، اس سے مراد پیغمبر اکرمؐ ہیں۔

فارقلیط در اصل یونانی زبان کے لفظ **پاراکلیتوس (Parakletos) کا عربی مترادف ہے جو انجیل یوحنا میں آیا ہے۔ مسیحیوں نے اس کا ترجمہ "تسلی دینے والا" سے کیا ہے اور ان کے عقیدے کے مطابق روح القدس کی طرف اشارہ ہے۔ لیکن مسلمانوں نے انجیل یوحنا کی بعض عبارتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انجیل میں یہ لفظ اصل میں "پریکلوتوس"؛ یعنی بہت تعریف کیا گیا کے معنی میں تھا اور بعد میں اسے تحریف کرکے "پاراکلیتوس" بنا دیا گیا ہے۔ مسلمانوں کے مطابق یہ لفظ پیغمبر اکرمؐ کے ناموں احمد اور محمد کے ہم معنی ہے، اور وہ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ پیغمبر اکرمؐ کی آمد کی بشارت سابقہ آسمانی کتابوں میں دی گئی ہے۔

شیعہ مفسر محمد صادقی تہرانی (وفات: 1390 ہجری شمسی) کے مطابق انجیل میں فارقلیط کی جو خصوصیات بیان ہوئی ہیں، جیسے: حضرت عیسیٰؑ کے بعد آنا، ایک روحانی اور عالمگیر شخصیت ہونا، اور پچھلی تعلیمات کو مکمل کرنا، ان کی بنیاد پر فارقلیط کو پیغمبر اکرمؐ ہی قرار دیا ہے۔ اسی طرح، بعض مفسرین نے سورہ صف کی آیت نمبر 6 سے استناد کرتے ہوئے کہ جس میں احمد کے نام سے ایک پیغمبر کا تذکرہ ہوا ہے، اس نام کو فارقلیط کا مترادف قرار دیا ہے۔ بعض شیعہ مآخذ میں مذکور روایات میں یہ بھی آیا ہے کہ فرشتوں نے پیغمبر اکرمؐ کو "یا فارقلیط" کہہ کر مخاطب کیا ہے۔

حوالہ جات

مآخذ

  • قرآن کریم.
  • انجیل یوحنا.
  • آلوسی، محمود بن عبدالله، تفسیر روح المعانی، بیروت، دار الکتب العلمیۃ، 1415ھ۔
  • سبحانی، جعفر، احمد موعود انجیل، قم، انتشارات مؤسسه امام صادق(ع)، بی‌تا.
  • شاذان قمی، شاذان به جبرئیل، الفضائل، قم، الشریف الرضی، 1363ہجری شمسی۔
  • صادقی تهرانی، محمد، بشارات عهدین، قم، شکرانه، 1392ہجری شمسی۔
  • طبرسی،فضل بن حسن، تفسیر مجمع البیان، الناشر: مؤسسۃ الأعلمي للمطبوعات - بيروت - لبنان، چاپ اول، 1415ق، 1995م.
  • مکارم شیرازی، ناصر، تفسیر نمونه، تهران، دار الکتب الاسلامیۃ، 1374ہجری شمسی۔