حدیث لوح
حدیث لوح | |
---|---|
حدیث کے کوائف | |
موضوع | اثبات امامت ائمہ اثنی عشر |
صادر از | رسول خدا (ص) |
اصلی راوی | جابر بن عبد اللہ انصاری |
شیعہ مآخذ | الکافی، کمال الدین، عیون اخبار الرضا، الغیبہ نعمانی، الغیبہ شیخ طوسی، الاحتجاج، ارشاد القلوب، تقریب المعارف، المناقب و المثالب، کشف الغمہ، الارشاد۔ |
مشہور احادیث | |
حدیث سلسلۃ الذہب • حدیث ثقلین • حدیث کساء • حدیث قرب نوافل • حدیث معراج • حدیث ولایت • حدیث وصایت |
حدیث لوح حضرت فاطمہ زہرا(س) یا حدیث جابر، ائمہ معصومین کی امامت کو ثابت کرنے کے سلسلے میں پیغمبر اکرم (ص) سے نقل ہونے والی احادیث میں سے ہے۔
یہ حدیث سند کے حوالے سے اپنی مقبولیت اور مختلف منابع میں کثرت کے ساتھ نقل ہونے کی وجہ سے ائمہ معصومین کی امامت و خلافت کو ثابت کرنے میں ایک ممتاز مقام کا حامل ہے۔ اس حدیث کی سب سے اہم خصوصیت اس میں تمام ائمہ (ع) کے ناموں کا مذکور ہونا ہے جس میں امام علی (ع) سے لے کر بارہویں امام حضرت امام مہدی(ع) کا نام مذکور ہے۔
اس حدیث کا سب سے زیادہ مشہور نقل رسول اکرم (ص) کے جلیل القدر اور معروف صحابی جابر بن عبداللہ انصاری کے توسط سے نقل ہوئی ہے۔ وہ تختی جس پر یہ حدیث لکهی ہوئی تھی ایک ایسی تختی ہے جسے خدا نے امام حسین(ع) کی ولادت با سعادت کے موقع پر پیغمبر اکرم(ص) کو بطور ہدیہ عطا فرمایا تها اور رسول اکرم (ص) نے حضرت زہرا کی خشنودی کیلئے اسے حضرت فاطمہ (س) کو ہدیہ کے طور پر عطا فرمایا تها۔ حدیث لوح مختلف طریقوں سے مختلف الفاظ کے ساتھ نقل ہوئی ہے۔
حدیث لوح کا مشہور متن
حدیث لوح کئی طریقوں سے نقل ہوئی ہے لیکن اس کا سب سے زیادہ مشہور نقل جابر بن عبداللہ انصاری کی روایت ہے، جس کے مطابق یہ حدیث یوں ہے: امام صادق(ع) فرماتے ہیں کہ ایک دن میرے والد گرامی (امام محمد باقر) نے جابر بن عبداللہ انصاری سے فرمایا کہ اس لوح اور اس پر مندرج مطالب کے بارے میں ہمیں آگاہ کرو جسے تم نے حضرت فاطمہ(س) کے پاس مشاہدہ کیا تھا۔ اس پر جابر نے کہا: ایک دن میں رسول اکرم(ص) کی حیات طیبہ میں امام حسین(ع) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے حضرت زہرا کو تبریک و نہنیت پیش کرنے کی غرض سے ان کے ہاں گیا تو میں نے آپ(س) کے پاس اسک سبز رنگ کی تختی دیکھی اس موقع پر خیال کیا کہ شاید یہ زمرد کی کوئی تختی ہو گی لیکن اس پر سفید رنگوں میں واضح اور روشن تحریر دیکھی جو سورج کی طرح چمک رہی تھی، میں نے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان، یہ تختی کیا ہے؟ حضرت فاطمہ(س) نے فرمایا: "یہ وہ لوح ہے جسے خدا نے اپنے رسول حضرت محمد مصطفی(ص) کو بطور ہدیہ دیا تھا۔ اس لوح پر میرے والد گرامی، میرے شوہر نامدار اور میرے بچوں اور میرے نسل سے آنے والے اماموں اور اوصیاؤں کے نام درج ہیں۔ میرے والد گرامی رسول اللہ(ص) نے اسے مجھے عطا فرمائی ہے تاکہ اسے دیکھ میرے دل کو خوشی اور سرور حاصل ہو جائے۔" اس کے بعد آپکی دادی حضرت فاطمہ(س) نے وہ لوح میرے حوالے فرمایی۔ میں نے اس لوح میں جو کچھ تحریر تھی اس کا مطالعہ کیا اور اسے یاداشت کیا۔ اس وقت جابر نے ایک نازل چمڑے پر لکھی ہوی ایک کتابچہ نکالی اسے کھولا اور اسے میرے والد گرامی(امام محمد باقر) کو دکھائی۔ میرے والد گرامی نے جابر سے فرمایا: جابر! اب جو کتاب تمهارے پر ہے اس میں دیکھ لیں تاکہ میں اسے بغیر دیکھے تمہیں سنا دوں۔ جابر نے اپنے پاس موجود نسخے میں نگاہ کرنا شروع کیا اور میرے والد گرامی نے اس میں موجود تمام مطالب کو زبانی سنا دیا۔ خدا کی قسم امام(ع) نے جو بھی سنایا وہ اور ان مطالب میں جو اس لوح پر تحریر تھی میں ایک حرف کا بھی کمی بیشی نہیں تھی۔ جابر خواند. جب امام نے آخر تک سنایا تو جابر نے کہا میں خدا کو گواہ رکھ کر کہتا ہوں کی جو کچھ میں نے حضرت فاطمہ زہراء(س) کے پاس اس لوح میں دیکھا تھا بعینہ یہی تھا جو آپ نے فرمایا۔ اس لوح پر تحریر متن یوں ہے:
حدیث لوح
|
ترجمہ
|
---|
حدیث لوح کے مختلف نسخہ جات
حدیث لوح مختلف طریقوں سے مختلف الفاظ کے ساتھ مختصر اور مبسوط طور پر نقل ہوئی ہے۔ ان میں سے صرف پانچ نقل کی جانچ پرتال کریں گے:
- پہلی نقل (مشہور حدیث لوح): کلینی نے کافی اور صدوق نے اکمال الدین میں اسے ذکر کیا ہے۔
- دوسری نقل: پہلی حدیث کا ایک حصہ امام باقر(ع) کے توسط سے جابر جعفی نے نقل کیا ہے۔ امام محمد باقر(ع) نے جابر بن عبداللہ انصاری کے توسط سے یوں فرماتے ہیں: "جابر بن عبداللہ انصاری نے کہا: ایک دن شہزادی حضرت فاطمہ زہرا(س) کے گھر چلا گیا، ان کے ہاں ایک لوح دیکھا جس کی روشنی سے آنکھیں چندیا جاتی تھی۔ اس لوح پر بارہ شخصیات کے نام درج تھے۔ تین نام لوح کے اوپر، تین نام لوح کے داخلی حصے میں، تین نام لوح کے آخری حصے میں اور باقی تین نام لوح کے کناروں پر درج تھے۔ اسی طرح جابر کہتے ہیں کہ جب میں نے اس لوح پر نظر دوڑائی تو اس لوح کے تین جگہوں پر "محمد" اور چار جگہوں پر "علی" لکھی ہوئی تھی۔
- تیسری نقل: اسحاق بن عمار نے امام صادق(ع) سے نقل کیا ہے کہ امام نے ان سے مخاطب ہو کر فرمایا: "اسحاق! کیا تم پسند کروگے میں تمہیں ایک بشارت دوں؟ اسحاق نے کہا: میری جان آپ پر قربان یابن رسول اللہ، جی میں اس خبر کو سنا پسند کرتا ہوں۔ اس وقت امام نے فرمایا: ہمارے ہاں ایک کتاب ہے جسے رسول خدا(ص) نے املا دیا ہے اور امیرالمؤمنین علی(ع) نے اسے لکھا ہے۔ اس کتاب میں یوں آیا ہے : بسم اللہ الرحمن الرحیم، یہ کتاب خدائے العزیز الحکیم کی طرف سے ہے ... اس کے بعد اس مذکورہ حدیث کو آخر تک حدیث اول کی طرح ذکر فرمایا۔ تیسر نقل میں جابر بن عبداللہ انصاری کا نام نہیں ہے اور روایت ان سے نقل نہیں ہوئی ہے۔
- چوتھی نقل : فضل بن شاذان نے اس حدیث کو یوں نقل کیا ہے: فضلبن شاذان نے "حدیث لوح" کو اپنی مخصوص طریقے سی نقل کیا ہے۔ اس حدیث کے راوی، ابوخالد کابلی ہیں۔ ابوخالد، نے اس لوح کو جسے خدا نے پیغمبر اکرم(ص) کو ہدیہ عطا فرمایا تھا اور اس میں خود امام کا نام اور بقیہ اماموں کے نام درج تھے کو امام سجاد(ع) کے ہاں دیکھا ہے۔[1]
- پانچویں نقل: شیخ صدوق کی کتاب کمال الدینِ میں امام صادق(ع) سے منقول ہے۔ اس حدیث کے مطابق امام باقر(ع) نے اپنے فرزندوں کو اپنے بھائی زید کے پاس جمع کیا پھر ایک کتاب کو انہیں دکھایا جو پیغمبر اکرم(ص) کی املاء اور حضرت علی(ع) کے دست مبارک سے لکھی گئی تھی اور اس میں لوح حضرت فاطمہ زہرا(س) مندرج تھا۔ اس روایت میں بھی جابر کا نام مذکور نہیں ہے۔
حدیث لوح کی حثیت
حدیث لوح ان احادیث میں سے ہے جو شیعہ معتبر کتابوں میں نقل ہوئی ہے۔ اس حدیث کی تائید میں کئی مطالب وارد ہوئی ہیں جو اس کے صحیح ہونے اور اس کی اہمیت پر دلالت کرتی ہیں۔
اس حدیث کو ثقۃ الاسلام کلینی نے اپنی کتاب کافی میں باوثوق راویوں سے نقل کیا ہے۔[2] ان کے علاوہ دیگر علماء نے بھی اس حدیث کو معتبر قرار دیا ہے اور اس حدیث کو اپنی اپنی کتابوں میں اسی سند یا دیگر اسناد کے ساتھ ذکر کئے ہیں۔ نعمانی نے کتاب الغیبۃ، شیخ صدوق نے عیون اخبارالرضا، شیخ مفید نے کتاب اختصاص اور شیخ طوسی نے کتاب الغیبۃ میں اس حدیث کو نقل کیا ہے۔ [3]
اسی طرح احتجاج، ارشاد القلوب، تأویل الآیات، تقریب المعارف، فضائل فضل بن شاذان، مناقب ابن شہر آشوب، کشف الغمہ، الفصول المختارہ، الصراط المستقیم، الارشاد شیخ مفید و... جیسی کتابوں میں بھی اس روایت کو کلی یا جزوی طور پر بیان کیا ہے۔
حدیث لوح سے چند اہم نکات
- تمام انبیاء کی جانشینی کا تعیین ہونا: اس حدیث کے مطابق خداوند عالم فرماتے ہیں: "إِنِّی لَمْ أَبْعَثْ نَبِیاً فَأُکمِلَتْ أَیامُهُ وَ انْقَضَتْ مُدَّتُهُ إِلَّا جَعَلْتُ لَهُ وَصِیاً" یعنی وصی کا تعیین کرنا خدا کی سنتوں میں سے ہے آدم سے خاتم تک یہ سنت جاری رہی ہے۔ اس حوالے سے ایک طولانی حدیث امام صادق(ع) سے نقل ہوئی ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ تمام انبیاء کے کوئی نہ کوئی وصی اور جانشین تھے۔ اس حدیث میں بعض انبیاء کے نام اور ان کے بعض وصیوں کے نام بھی آئے ہیں۔
- امیر المومنین تمام اوصیاء سے افضل ہیں: امیر المؤمنین حضرت علی(ع) کی تمام اوصیاء پر برتری اور فضیلت ان حقائق میں سے ہیں جن کی بہت ساری احادیث گواہی دیتی ہیں۔
- امامت کا امام حسین کی نسل میں سے ہونا: علامہ مجلسی کی توضیحات کے مطابق ہم کہہ سکتے ہیں کہ "کلمۃ التامہ اور حجت بالغہ" جسے خدا نے امام حسین کے نام مبارک کے ساتھ ذکر فرمایا ہے، سے مراد "امامت" ہے جَعَلْتُ کلِمَتِی التَّامَّةَ مَعَهُ وَ حُجَّتِی الْبَالِغَةَ عِنْدَهُ اور اس امر کی خصوصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے دو مختلف الفاظ میں بیان فرمایا ہے۔ اس کے علاوہ "حجت بالغہ سے مراد وہ دلائل اور براہین بھی ہو سکتی ہیں جو اماموں کی حقانیت پر دلالت کرتی ہیں۔ بہرحال اس عبارت سے مراد یہی ہے کہ ائمہ معصومین کا سلسلہ امام حسین کی نسل سے ہی ہوگا جس پر بہت ساری احادیث بھی گواہ ہیں۔[4]
- ہدایت الاہی باقی رہے گی جب تک امامت باقی
- کسی ایک امام کی امامت کا انکار تمام ائمہ کے انکار کار مترادف ہے: جس طرح تمام انبیاء پر ایمان لانا واجب ہے اور کسی ایک نبی کی رسالت کا انکار موجب کفر ہے، کسی ایک امام کی امامت کا انکار بھی تمام اماموں کی امامت کے انکار کے مساوی ہے۔
- امام زمانہ کے توسط سے امامت کا کامل ہونا: خداوند عالم نے حدیث لوح میں فرمایا ہے: "وَ أُکمِلُ ذَلِک بِابْنِهِ محمّد رَحْمَةً لِلْعَالَمِینَ" یعنی خداوند عالم امام زمانہ کے توسط سے امامت کو کمال کی منزل تک پہنچاتا ہے۔
- حدیث لوح میں مہدویت کا تذکرہ: مہدویت سے مراد آخرالزمان میں کسی الہی نجات دہندہ اور مصلح غیبی کا ظہور ہے۔ جو آخری زمانے میں قیام کرینگے اور دنیا سے ظلم و جور کو نابود کرکے دنیا میں عدل و انصاف کا بول بالا کرینگے۔ خداوند متعال نے خود حدیث لوح فاطمہ میں ستمگروں کی نابودی اور مظلومین کی حکمرانی کی طرف اشارہ فرمایا ہے: "قَاصِمُ الْجَبَّارِینَ وَ مُدِیلُ الْمَظْلُومِینَ"
- حدیث لوح میں ائمہ کی زندگی میں پیش آنے والے وقایع کی پشن گوئی: لوح حضرت فاطمہ(س) کا ایک حصہ ان واقایع پر مشتمل ہیں جو اماموں کی زندگی میں پیش آئینگے۔
حدیث لوح اہل سنت منابع میں
طبرسی نے کتاب اعلام الوری میں اس بات کو بیان کیا ہے کہ اہل سنت نے طور جزئی اپنی کتابوں میں اس حدیث کا تذکرہ کیا ہے ۔ [5] اس کے باوجود یہ حدیث بطور جامع اہل سنت منابع میں نہیں پائی جاتی ہے۔
متعلقہ صفحات
حوالہ جات
- ↑ طالعی، عبدالحسین، تحفہ آسمانی، ص۳۸.
- ↑ کلینی، محمد بن یعقوب؛ الکافی، ج۱، ص۵۲۷.
- ↑ نعمانی، محمد بن ابراہیم؛ الغیبہ، ص۶۲؛ شیخ صدوق، کمال الدین، ج۱، ص۳۰۸؛ شیخ صدوق، عیون أخبارالرضا علیہ السلام، ج۱، ص۴۱؛ تاج الدین شعیری، جامع الاخبار، ص۱۸؛ مجلسی، محمدباقر؛ بحارالانوار، ج۳۶، ص۱۹۵؛ شیخ مفید، الاختصاص، ص۲۱۰؛ شیخ طوسی، الغیبہ، ص۱۴۳.
- ↑ نک: مجلسی، محمدباقر، بحارالانوار، ج ۲۶، باب ان الائمہ من ذریۃ الحسین.
- ↑ طبرسی، فضل بن الحسن، اعلام الوری باعلام الہدی، ص۲۵۸.
مآخذ
- شعیری، تاج الدین، جامع الاخبار، قم، انتشارات رضی، ۱۳۶۳ ش.
- شیخ صدوق، محمّد بن بابویہ، الخصال، قم، جامعہ مدرّسین، ۱۴۰۳ ھ
- شیخ صدوق، محمّد بن بابویہ، عیون أخبار الرضا علیہ السلام، انتشارات جہان، ۱۳۷۸ ھ
- شیخ صدوق، محمّد بن بابویہ، کمال الدین، قم، جامعہ مدرّسین، ۱۴۰۵ ھ
- شیخ مفید، الاختصاص، قم، کنگرہ شیخ مفید، ۱۴۱۳ ھ
- کلینی، محمّد بن یعقوب، الکافی، تہران، دار الکتب الاسلامیہ، ۱۴۰۷ ھ
- طالعی، عبد الحسین، تحفہ آسمانی، تہران، میقات، ۱۳۷۸ ش.
- طبرسی، فضل بن الحسن، اعلام الوری باعلام الہدی، منشورات المکتبہ الاسلامیہ، ط۳. بیتا.
- طوسی، محمّد بن حسن، الغیبہ، قم، موسسۃ المعارف الاسلامیہ، ۱۴۱۱ ھ
- مجلسی، محمّد باقر، بحار الانوار، بیروت، موسّسۃ الوفاء، ۱۴۰۳ ھ
- نعمانی، محمّد بن ابراہیم، الغیبہ، تہران، مکتبۃ الصدوق، ۱۳۹۷ ھ