ابو السبطین
Appearance
(ابوالسبطین سے رجوع مکرر)

ابو السِبطَین، پیغمبر اکرمؐ[1] اور امیرالمؤمنین حضرت علیؑ[2] کی کنیتوں میں سے ایک ہے۔
سبط عربی میں نواسے کو کہا جاتا ہے اور ابو السبطین کا مطلب دو سبطوں (یعنی دو نواسوں) کا باپ ہے۔ احادیث کے مطابق سبطین سے مراد امام حسنؑ اور امام حسینؑ ہیں۔[3] تاہم، دسویں صدی کے شیعہ لغت شناس فخرالدین طریحی نے سبط کا مطلب "قوم" اور "امت" بیان کیا ہے اور یہ احتمال ظاہر کیا ہے کہ یہ کنیت حسنینؑ سے پیغمبرؐ کی نسل اور اولاد کے پھیلاؤ اور امتداد کی طرف اشارہ ہے۔[4] شیعہ حضرات کے بعض مقامات اور مراکز بھی سبطین کے نام سے موسوم ہیں، جیسے: ہندوستان کے لکھنؤ میں حسینیہ سبطین آباد اور قم میں مؤسسۂ عالمی سبطین۔
تعبیر "اُمّ السبطین" حضرت فاطمہ(س) کے لیے بھی بعض دینی متون میں استعمال ہوئی ہے۔[5]
متعلقہ مضامین
حوالہ جات
مآخذ
- ابنشاذان، شاذان بن جبرئیل، الفضائل، قم، رضی، 1363ہجری شمسی۔
- ابنشہرآشوب، محمد بن علی، مناقب آل ابیطالبؑ، قم، علامہ، 1379ھ۔
- ابنقولویہ، جعفر بن محمد، کامل الزیارات، تصحیح: عبدالحسین امینی، نجف، دارالمرتضویۃ، 1356ہجری شمسی۔
- بیومی مہران، محمد، الإمامۃ و اہلالبیتؑ، قاہرہ، دار النہضۃ العربیۃ، 1995ء۔
- طریحی، فخرالدین بن محمد، مجمع البحرین، تحقیق و تصحیح: احمد حسینی اشکوری، تہران، مرتضوی، 1375ہجری شمسی۔
- مجلسی، محمدباقر، بحارالانوار، بیروت، دار احیاءالتراث العربی، 1403ھ۔