امام صادقؑ کے القاب اور کنیتوں کی فہرست
یہ مقالہ امام صادقؑ کے القاب اور کنیتوں کی فہرست کے بارے میں ہے۔ حضرت جعفر صادقؑ کی شخصیت سے آشنائی کے لئے، ، امام صادق علیہ السلام دیکھئے۔
امام صادقؑ کے القاب اور کنیتوں کی فہرست شیعوں کے چھٹے امام حضرت جعفر صادقؑ کے القاب اور کنیتوں کا ایک مجموعہ ہے۔ آپ کا نام «جعفر» ہے۔[1] امام صادقؑ کی ایک روایت میں منقول ہے کہ میرے والد نے آگاہی اور علم کے ساتھ میرا نام جعفر رکھا، کیونکہ جعفر بہشت کی ایک نہر کا نام ہے۔[2] امام جعفر بن محمدؑ کا سب سے مشہور لقب «صادق» ہے[3] اور آپ کی سب سے مشہور کنیت «ابو عبداللہ»[4] ہے۔ آپ صادقؑ کے القاب میں سے ایک «شیخ الائمہ» ذکر ہوا ہے،[5] کیونکہ آپؑ کی عمر باقی اماموں سے زیادہ تھی۔[6]
کنیت
امام صادقؑ کی چار کنیتیں ذکر ہوئی ہیں:
ابواسماعیل[7] | ابو اسحاق[8] | ابو عبداللہ[9] | ابوموسی[10] |
القاب
شیعہ اور اہل سنت کتابوں میں امام صادقؑ کے مذکور القاب کی فہرست درج ذیل ہے:
نمبر | لقب | معنی |
---|---|---|
1 | اِبنُ الْبَکریّۃ[11] | بکریہ کا بیٹا، ابوبکر سے منسوب۔ کیونکہ امام صادقؑ کی ماں (فاطمہ «ام فروہ») قاسم بن محمد بن ابوبکر کی بیٹی ہے۔ |
2 | باقی[12] | ہمیشہ |
3 | تام[13] | تمام و کامل |
4 | زَکیّ[14] | نفسانی عیوب سے پاکیزہ |
5 | سید[15] | آقا اور سرور |
6 | صابر[16] | صبر کرنے والا |
7 | صادق[17] | گفتار و کردار میں سچا |
8 | صالح[18] | پرہیزکار اور درست کام کرنے والا |
9 | طاہر[19] | پاکیزہ اور آراستہ |
10 | ظاہر[20] | آشکار اور ظاہر |
11 | عاطر[21] | خوشبو والا |
12 | عَمودُ الشَّرَف[22] | شرافت کے ستون |
13 | فاضل[23] | دانا اور فرہیختہ |
14 | فاطر[24] | علوم کے بانی |
15 | قائم[25] | محکم اور استوار |
16 | قاہر[26] | کامیاب اور غالب |
17 | کافل[27] | کفیل اور یتیموں کے سرپرست |
18 | کامل[28] | جامع اور تمام |
19 | منجی[29] | نجات دینے والا |
20 | واصل[30] | مقرّب |
متعلقہ مضامین
حوالہ جات
- ↑ قمی، منتہی الآمال، 1379ش، ج2، ص189۔
- ↑ مجلسی، بحارالانوار، 1363ش، ج47، ص26۔
- ↑ امین، اعیان الشیعہ، 1403ق، ج1، ص659۔
- ↑ مظفر، الامام الصادق، 1421ق، ج2، ص105۔
- ↑ مطہری، سیری در سیرہ ائمہ اطہار(ع)، 1383ش، ص36۔
- ↑ احمدی بیرجندی، مناقب و مراثی اہل بیت(ع)، 1384ش، ص192۔
- ↑ مظفر، الامام الصادق، 1421ق، ج2، ص105۔
- ↑ کشی، رجال کشی، 1348ش، ص370۔
- ↑ ابن طولون، الائمۃ الاثناعشر، ص85۔
- ↑ مجلسی، بحارالانوار، 1363ش، ج47، ص9۔
- ↑ شامی، الدر النظیم، 1427ق، ص632، راوندی، الخرائج و الجرائح، 1409ق، ج2، ص642.
- ↑ عطاردی، مسند الامام الصادق، 1384ش، ج1، ص10۔
- ↑ خصیبی، الہدایۃ الکبری، 1411ق، ص247۔
- ↑ خنجی، وسیلۃ الخادم، 1375ش، ص203۔
- ↑ خنجی، وسیلۃ الخادم، 1375ش، ص203۔
- ↑ اربلی، کشف الغمہ، 1421ق، ج2، ص691۔
- ↑ مظفر، الامام الصادق، 1421ق، ج2، ص105۔
- ↑ خنجی، وسیلۃ الخادم، 1375ش، ص203۔
- ↑ سبط بن جوزی، تذکرۃ الخواص، 1418ق، ص307۔
- ↑ شامی، الدر النظیم، 1427ق، ص621۔
- ↑ طبری، دلائل الامامۃ، 1413ق، ص247۔
- ↑ مظفر، الامام الصادق، 1421ق، ج1، ص75۔
- ↑ ابن شہرآشوب، المناقب، 1379ق، ج4، ص281۔
- ↑ مجلسی، بحارالانوار، 1363ش، ج47، ص11۔
- ↑ ابن شہرآشوب، المناقب، 1379ق، ج4، ص281۔
- ↑ عطاردی، مسند الامام الصادق، 1384ش، ج1، ص10۔
- ↑ ابن شہرآشوب، المناقب، 1379ق، ج4، ص281۔
- ↑ مجلسی، بحارالانوار، 1363ش، ج47، ص11۔
- ↑ مظفر، الامام الصادق، 1421ق، ج2، ص105۔
- ↑ اسکافی، منتخب الانوار، 1380ش، ص72۔
مآخذ
- ابن شہر آشوب مازندرانی، محمد بن علی، مناقب آل ابی طالب، قم، علامہ، 1379ھ۔
- ابن طولون، شمس الدین محمد، الائمۃ الاثنی عشر، تحقیق صلاح الدین المنجد، قم، منشورات الرضی، بی تا.
- احمدی بیرجندی، احمد، مناقب و مراثی اہل بیت(ع)، مشہد، آستان قدس رضوی، 1384ہجری شمسی۔
- اربلی، علی بن عیسی، کشف الغمہ فی معرفۃ الائمۃ، قم، رضی، 1421ھ۔
- اسکافی، محمد بن ہمام، منتخب الأنوار فی تاریخ الأئمۃ الأطہار علیہم السلام، قم، دلیل ما، 1380ہجری شمسی۔
- امین عاملی، سید محسن، اعیان الشیعۃ، بیروت، دار التعارف، 1403ھ۔
- خصیبی، حسین بن حمدان، الہدایۃ الکبری، بیروت، مؤسسۃ البلاغ، 1411ھ۔
- سبط بن جوزی، یوسف بن قزاوغلی، تذکرۃ الخواص من الأمّۃ فی ذکر خصائص الأئمۃ، قم، منشورات الشریف الرضی، 1418ھ۔
- راوندی، قطب الدین، الخرائج و الجرائح، قم، مؤسسہ امام مہدى عجل اللہ تعالى فرجہ الشريف ، چاپ اول، 1409ھ۔
- شامی، یوسف بن حاتم، الدر النظیم فی مناقب الأئمۃ اللہامیم، قم، جامعہ مدرسین، 1427 ھ۔
- طبری، محمد بن جریر، دلائل الامامۃ، قم، بعثت، 1413ھ۔
- عطاردی، عزیز اللہ، مسند الامام الصادق، تہران، عطارد، 1384ہجری شمسی۔
- قمی، شیخ عباس، منتہی الآمال فی تواریخ النبی و الآل، قم، دلیل ما، 1379ہجری شمسی۔
- مجلسی، محمد باقر، بحارالانوار، تہران، اسلامیہ، 1363ہجری شمسی۔
- مطہری، مرتضی، سیری در سیرہ ائمہ اطہار(ع)، تہران، صدرا، 1383ہجری شمسی۔
- مظفر، محمد حسین، الامام الصادق، قم، جامعہ مدرسین، 1421ھ۔