عالمۃ غیر معلمۃ
Appearance
(عالمۃ غیر معلمۃ(لقب) سے رجوع مکرر)
علمَةٌ غيرُ مُعَلَّمَة (ایک عالِم خاتون جسے کسی نے نہیں سکھایا) حضرت زینبؑ کے القاب میں سے ایک ہے، جسے امام سجادؑ نے دیا ہے۔[1]
جب اسیرانِ کربلا کوفہ میں داخل ہوئے تو حضرت زینبؑ نے لوگوں کو خطبہ دیا۔ اس کے آخر میں امام سجاد علیہ السلام نے ان سے فرمایا: أنتِ بِحَمدِ اللّٰهِ عالِمَةٌ غَیرُ مُعَلَّمَة؛ الحمد اللہ آپ ایک عالم خاتون ہیں جس کا کوئی استاد نہیں۔[2] اس تعبیر کی بنا پر حضرت زینبؑ کو "عالمہ غیر معلمہ" کا لقب دیا گیا ہے۔[3] شیعہ فقیہ اور فیلسوف آیت اللہ جوادی آملی نے امام سجادؑ کی اس تعبیر کو حضرت زینب کی عصمت اور ولایت پر ایک دلیل قرار دیا ہے۔[4] نیز یہ بھی کہا گیا ہے امام سجادؑ کی حضرت زینبؑ کے بارے میں یہ تعبیر ان کی علوم لدنی سے آشنائی پر دلالت کرتی ہے۔[5]
امام سجادؑ کے اس جملے کے بارے میں کئی امکانات بیان کیے ہیں:
- حضرت زینب اپنی پاکیزہ فطرت، عقل اور تدبر سے بغیر کسی استاد کے، خدا اور اس کی ظاہری نشانیوں کے بارے میں جان چکی تھیں، جس کے سبب انہوں نے صبر کیا اور اللہ کی رضا پر راضی ہوگئیں۔[6]
- زینب (س) اپنی تزکیہ نفس کے نتیجے میں اس مقام پر پہنچیں کہ الہی الہام کے ذریعے عالم بن گئیں۔[7]
- ان کے حقیقی اساتذہ پنجتن آلِ عباؑ تھے، کوئی اور نہیں تھا۔[8]
حوالہ جات
- ↑ طبرسی، الاحتجاج، 1386ق، ج2، ص31.
- ↑ طبرسی، الاحتجاج، 1386ق، ج2، ص29 - 31.
- ↑ برای نمونه بنگرید به بحرانی، عوالم العلوم، 1413ق، ج11، قسم2، ص948؛ مظفری و جمشیدی، اسیران و جانبازان کربلا، 1383ش، ص89.
- ↑ «ضرورت بازشناسی شخصیت حضرت زینب کبری(س)»، بنیاد بینالمللی علوم وحیانی اسراء.
- ↑ شفیعی مازندرانی، عاشورا حماسه جاویدان، ۱۳۸۱ش، ص۲۱۵.
- ↑ عاملی، الصحیح من سیرة الامام علی(ع)، 1430ق، ج1، ص315.
- ↑ عاملی، الصحیح من سیرة الامام علی(ع)، 1430ق، ج1، ص316.
- ↑ فضلالله، للانسان و الحیاة، 1421ق، ص272.
مآخذ
- بحرانی، عبدالله، عوالم العلوم و المعارف و الأحوال من الآیات و الأخبار و الأقوال (مستدرک سیدة النساء إلی الإمام الجواد)، تحقیق: محمدباقر موحد ابطحی اصفهانی، قم، موسسة الامام المهدی(ع)، چاپ اول، 1413ھ۔
- شفیعی مازندرانی، محمد، عاشورا حماسه جاویدان، تهران، مشعر، 1381ہجری شمسی۔
- طبرسی، احمد بن علی، الاحتجاج، تحقیق: سید محمدباقر خرسان، نجف، دارالنعمان، 1386ھ۔
- «ضرورت بازشناسی شخصیت حضرت زینب کبری(س)»، بنیاد بینالمللی علوم وحیانی اسراء، تاریخ اشاعت: 7بهمن 1402ش، تاریخ مشاہدہ: 17 مرداد 1403 ہجری شمسی۔
- عاملی، سید جعفر مرتضی، الصحیح من سیرة الامام علی(ع)، ولاء المنتظر(ع)، چاپ اول، 1430ھ۔
- فضلالله، محمدحسین، للانسان و الحیاة، بیروت،دار الملاک، چاپ سوم، 1421ھ۔
- مظفری، محمد و سعید جمشیدی، اسیران و جانبازان کربلا، قم، فراز اندیشه، چاپ اول، 1383ہجری شمسی۔