مندرجات کا رخ کریں

"سورہ کوثر" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی شیعہ سے
Hakimi (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
Waziri (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
سطر 71: سطر 71:
| quote = :
| quote = :
<center>'''اللہ کے نام سے جو بہت رحم والا نہایت مہربان ہے'''</center>
<center>'''اللہ کے نام سے جو بہت رحم والا نہایت مہربان ہے'''</center>
{{حدیث|ہم نے آپ کو کثرت نسل عطا کی ہے (1) تو آپ اپنے پروردگار کے لیے نماز پڑھتے رہیں اور قربانی کرتے رہیں (2) یقینا آپ کا دشمن ہی بے اولاد ہو گا(3)}}
{{حدیث|(اے رسول(ص)) ہم نے آپ(ص) کو کوثر عطا کی ہے۔ (1) پس آپ(ص) اپنے پروردگار کے لئے نماز پڑھا کریں اور قربانی کریں۔ (2) بےشک آپ(ص) کا دشمن ہی نسل بُریدہ ہوگا۔ (3)}}
|archive date =
|archive date =
||bgcolor = #ecfcf4
||bgcolor = #ecfcf4

نسخہ بمطابق 11:39، 22 اگست 2018ء

ماعون سورۂ کوثر کافرون
ترتیب کتابت: 108
پارہ : 30
نزول
ترتیب نزول: 15
مکی/ مدنی: مکی
اعداد و شمار
آیات: 3
الفاظ: 10
حروف: 43

سورہ کوثر [عربی=سُورةُ الْكَوْثَر] قرآن کریم کی سب سے چھوٹی سورت ہے جس کے بارے میں مشہور یہی ہے کہ یہ سورہ مکی سورتوں میں سے ہے۔ اس سورے کو اس بنا پر "کوثر" کہا جاتا ہے کہ اس کی ابتدائی آیت میں خدا کی جانب سے اپنے پیارے رسول حضرت محمدؐ کو کوثر عطا کرنے کا ذکر ہے۔ کوثر کے معنی خیر کثیر کے ہیں۔ مفسرین نے کوثر کے بہت سارے مصادیق کی طرف اشارہ کئے ہیں منجملہ ان میں: حوض کوثر، بہشت میں ایک نہر، خیر کثیر، نبوت، قرآن اور شفاعت وغیرہ مشہور ہیں۔

سوره کوثر، عاص بن وائل کی طرف سے پیغمبر اکرمؐ کو ابتر(بے اولاد) ہونے کے طعنے کے جواب میں نازل ہوئی ہے۔ اس سورت میں خدا نے اپنے حبیب کو تسلی دیتے ہوئے آپ کو کوثر عطا ہونے کی بشارت دی اور ساتھ ساتھ یہ خوشخبری بھی دیا کہ آپؐ کا دشمن ابتر ہوگا۔ اکثر شیعہ علماء نے حضرت فاطمہؑ کو کوثر کا مصداق اتم قرار دئے ہیں کیونکہ پیغمبر اکرمؐ کی نسل آپ کی بیٹی حضرت فاطمہؐ کے ذریعے آگے چلی ہے۔

تعارف

  • نامگذاری

اس سورت کا نام اس کی پہلی آیت میں مذکور لفظ کوثر کی مناسبت سے رکھا گیا ہے جس کے معنی خیر کثیر کے ہیں۔ خدا نے اپنے حبیب حضرت محمدؐ کو ااس عظیم نعمت سے نوازا ہے۔[1]

  • ترتیب نزول اور محل نزول

سورہ کوثر کے محل نزول کے بارے میں اختلاف نظر پایا جاتا ہے۔ بعض مفسرین کے مطابق یہ سورہ مکہ میں نازل ہوئی جبکہ بعض نے مدینہ کو سورہ کوثر کا محل نزول قرار دئے ہیں۔ مشہور یہی ہی کہ یہ سورہ مکی سورتوں میں سے ہے۔[2] ترتیب نزول کے حوالے سے سورہ کوثر پندرہویں نمبر پر آتی ہے لیکن قرآن کی سورتوں کے موجودہ ترتیب کے مطابق یہ سورہ قرآن کی 108ویں سورہ اور قرآن کے آخری پارے میں موجود ہے۔[3]

  • آیات، الفاظ اور حروف کی تعداد

3 آیات، 10 الفاظ اور 43 حروف پر مشتمل یہ سورہ قرآن کی سب سے چھوٹی سورت ہے۔[4]

مضامین

سورہ ضحی اور سورہ انشراح کی طرح اس سورے کے تمام آیات میں پیغمبر اکرمؐ کو مورد خطاب قرار دیا گیا ہے۔[5] اس کی پہلی آیت میں خدا کی طرف سے پیغمبر اکرمؐ کو کوثر جیسی نعمت عطا کرنے کی بشارت دی گئی ہے۔[6] مفسرین کہتے ہیں: کوثر سے مراد خیر کثیر ہے۔[7] دوسری آیت میں اس عظیم نعمت کے شکرانے میں نماز پڑھنے اور قربانی دینے کا حکم دیا گیا ہے۔[8] تیسری اور آخری آیت میں آپؐ کے دشمنوں کے ابتر اور بے اولاد ہونے کی خوشخبری دی ہے۔[9]

شأن نزول

حائر حسینیؑ کی چھت پر سورہ کوثر تحریر ہے

سورہ کوثر، عاص بن وائل کے اس طعنے کے جواب میں نازل ہوئی جس میں اس نے پیغمبر اکرمؐ کو بے اولاد اور ابتر کہا تھا۔ یہ طعنہ ایسے موقع پر دیا گیا تھا جب پیغمبر اکرمؐ کے فرزند عبدالله اس دنیا سے وفات پا گئے تھے اور ان کے علاوہ آنحضرت کا کوئی اور بیٹا بھی نہیں تھا۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے عاص بن وائل نے قریش کے بزرگان کی محفل میں پیغمبر اسلامؐ کو ابتر اور بے اولاد ہونے کا طعنہ دیا تھا۔[11] خداوند متعال نے پیغمبر اکرمؐ کی تسلی کیلئے سورہ کوثر نازل کیا جس میں آپ کو کوثر(خیر کثیر) عطا کرنے اور آپ کے دشمنوں کے بے اولاد ہونے کی بشارت دی۔[12]

سورہ کوثر حضرت فاطمہؑ کی شأن میں

مفسرین نے لفظ "کوثر" کی تفسیر میں بہت سارے مطالب بیان کئے ہیں۔ اس سلسلے میں لفظ کوثر کے مصداق کے بارے میں مفسرین کے درمیان اختلاف نظر پایا جاتا ہے۔ تفسیروں میں اس لفظ کے بہت سے مصادیق کی طرف اشارہ کیا گیا ہے منجملہ ان میں: حوض کوثر، بہشت، بہشت میں ایک نہر، خیر کثیر، نبوت، قرآن، اصحاب اور پیروکاروں کی کثرت، حضرت زہراؑ کے ذریعے پیغمبر اکرمؐ کی کثیر تعداد میں نسل اور شفاعت کا ذکر کیا جا سکتا ہے۔[13]

تفسیر نمونہ کے مطابق اکثر شیعہ علماء نے "کوثر" کے مصداق کو حضرت فاطمہؑ قرار دئے ہیں۔ کیونکہ اس سورت میں ان اشخاص کا تذکرہ ہے جو پیغمبر اکرمؐ کو بے اولاد اور ابتر سمجھتے تھے۔ حالنکہ آنحضرت کی اولاد آپ کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہؑ کی نسل سے آگے بڑی جنہوں نے امامت جیسے عظیم عہدے کو سنبھال کر دین اسلام کی آبیاری کی جس کی بنا پر آج اسلام کا یہ تنومند درخت پوری آب و تاب کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھا ہوا ہے۔[14]

نماز میں سورہ کوثر پڑھنا

بعض مستحب نمازوں میں سورہ کوثر پڑھنے کی سفارش کی گئی ہے:

  • ماہ رمضان کی گیارہویں رات کی نماز: یہ دو رکعتی نماز ہے جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ حمد اور 20 مرتبہ سورہ کوثر پڑھی جاتی ہے۔[15]
  • ماہ رمضان کی اٹھارہویں رات کی نماز: یہ چار رکعتی نماز ہے جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ حمد اور 25 مرتبہ سورہ کوثر پڑھی جاتی ہے۔[16]

فضیلت اور خواص

ابو بصیر امام صادقؑ سے نقل کرتے ہیں: جو شخص اپنی یومیہ نمازوں میں سورہ کوثر کی تلاوت کرتا ہے اسے قیامت کے دن حوض کوثر نصیب ہو گی اور وہ درخت طوبی کے نیچے رسول خدا کا ہم نشین ہوگا۔[17] مجمع البیان میں پیغمبر اکرمؐ سے روایت کرتے ہیں:‌ جو شخص سورہ کوثر کی تلاوت کرتا ہے خداوند متعال اسے بہشت کے نہروں سے سیراب کریگا اور عید قربان کے دن مسلمانوں کی طرف سے ذبح کرنے والی قربانی نیز اہل کتاب اور مشرکین کی طرف سے پیش کردہ قربانی کے برابر اسے ثواب دیا جائیگا۔[18]

متن سورہ

سوره کوثر مکیہ ۔ نمبر 108 ۔ آیات 3 ترتیب نزول 15
ترجمہ
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّ‌حْمَـٰنِ الرَّ‌حِيمِ

إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ ﴿1﴾ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ ﴿2﴾ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ ﴿3﴾

اللہ کے نام سے جو بہت رحم والا نہایت مہربان ہے

(اے رسول(ص)) ہم نے آپ(ص) کو کوثر عطا کی ہے۔ (1) پس آپ(ص) اپنے پروردگار کے لئے نماز پڑھا کریں اور قربانی کریں۔ (2) بےشک آپ(ص) کا دشمن ہی نسل بُریدہ ہوگا۔ (3)

پچھلی سورت: سورہ ماعون سورہ کوثر اگلی سورت:سورہ کافرون

1.فاتحہ 2.بقرہ 3.آل‌عمران 4.نساء 5.مائدہ 6.انعام 7.اعراف 8.انفال 9.توبہ 10.یونس 11.ہود 12.یوسف 13.رعد 14.ابراہیم 15.حجر 16.نحل 17.اسراء 18.کہف 19.مریم 20.طہ 21.انبیاء 22.حج 23.مؤمنون 24.نور 25.فرقان 26.شعراء 27.نمل 28.قصص 29.عنکبوت 30.روم 31.لقمان 32.سجدہ 33.احزاب 34.سبأ 35.فاطر 36.یس 37.صافات 38.ص 39.زمر 40.غافر 41.فصلت 42.شوری 43.زخرف 44.دخان 45.جاثیہ 46.احقاف 47.محمد 48.فتح 49.حجرات 50.ق 51.ذاریات 52.طور 53.نجم 54.قمر 55.رحمن 56.واقعہ 57.حدید 58.مجادلہ 59.حشر 60.ممتحنہ 61.صف 62.جمعہ 63.منافقون 64.تغابن 65.طلاق 66.تحریم 67.ملک 68.قلم 69.حاقہ 70.معارج 71.نوح 72.جن 73.مزمل 74.مدثر 75.قیامہ 76.انسان 77.مرسلات 78.نبأ 79.نازعات 80.عبس 81.تکویر 82.انفطار 83.مطففین 84.انشقاق 85.بروج 86.طارق 87.اعلی 88.غاشیہ 89.فجر 90.بلد 91.شمس 92.لیل 93.ضحی 94.شرح 95.تین 96.علق 97.قدر 98.بینہ 99.زلزلہ 100.عادیات 101.قارعہ 102.تکاثر 103.عصر 104.ہمزہ 105.فیل 106.قریش 107.ماعون 108.کوثر 109.کافرون 110.نصر 111.مسد 112.اخلاص 113.فلق 114.ناس


متعلقہ مآخذ

حوالہ جات

  1. خرمشاہی، دانشنامہ قرآن، ۱۳۷۷ش، ج۱، ص۱۲۶۹.
  2. مکارم شیرازی، تفسیر نمونہ، ۱۳۷۴ش، ج۲۷، ص۳۶۸.
  3. معرفت، آموزش علوم قرآن، ۱۳۷۱ش، ج۲، ص۱۶۶.
  4. خرمشاہی، دانشنامہ قرآن، ۱۳۷۷ش، ج۱، ص۱۲۶۹.
  5. مکارم شیرازی، تفسیر نمونہ، ۱۳۷۴ش، ج۲۷، ص۳۷۰.
  6. مکارم شیرازی، تفسیر نمونہ، ۱۳۷۴ش، ج۲۷، ص۳۷۰و۳۷۱.
  7. طبرسی، مجمع البیان، ۱۳۷۲ش، ج۱۰، ص۸۳۵.
  8. مکارم شیرازی، تفسیر نمونہ، ۱۳۷۴ش، ج۲۷، ص۳۷۲.
  9. مکارم شیرازی، تفسیر نمونہ، ۱۳۷۴ش، ج۲۷، ص۳۷۴و۳۷۵.
  10. خامہ‌گر، محمد، ساختار سورہ‌ہای قرآن کریم، تہیہ مؤسسہ فرہنگی قرآن و عترت نورالثقلین، قم، نشر نشرا، چ۱، ۱۳۹۲ش.
  11. طبرسی، مجمع البیان، ۱۳۷۲ش، ج۱۰، ص۸۳۶.
  12. مکارم شیرازی، تفسیر نمونہ، ۱۳۷۴ش، ج۲۷، ص۳۶۹.
  13. طبرسی، مجمع البیان، ۱۳۷۲ش، ج۱۰، ص۸۳۶و۸۳۷.
  14. مکارم شیرازی، تفسیر نمونہ، ج ۲۷، ص ۳۷۵. ر.ک: طباطبایی، المیزان، ج۲۰، ص۳۷۰.
  15. شیخ عباس قمی، مفاتیح الجنان، ماہ رمضمان کی راتوں کی نمازیں
  16. شیخ عباس قمی، مفاتیح الجنان، ماہ رمضان کی راتوں کی نمازیں
  17. شیخ صدوق) ثواب الأعمال، ۱۴۰۶ق، ص۱۲۶و۱۲۷.
  18. طبرسی، مجمع البیان، ۱۳۷۲ش، ج۱۰، ص۸۳۵.

مآخذ

  • قرآن کریم، ترجمہ سید علی نقی نقوی (لکھنوی)۔
  • دانشنامہ قرآن و قرآن پژوہی، ج2، بہاء الدین خرمشاہی، تہران: دوستان-ناہید، 1377ہجری شمسی۔