مندرجات کا رخ کریں

شاہ نجف امام باڑہ

ویکی شیعہ سے
شاہ نجف امام باڑہ (لکھنؤ)
ابتدائی معلومات
بانینواب غازی الدین حیدر(سلطنت اودھ کے نواب)
تاسیس1816ء
استعمالامام باڑہ
محل وقوعلکھنؤ ہندوستان
مشخصات
معماری
طرز تعمیرہندی، ایرانی


شاہ نجف امام باڑہ ہندوستان کے شہر لکھنؤ میں واقع شیعہ مذہبی اور ثقافتی عمارتوں میں سے ایک ہے۔ اس امام باڑے کو بادشاہ غازی الدین حیدر نے سنہ1814ء کو روضہ امام علی کی شبیہ کے طور پر بنایا ہے۔

اس امام باڑے کی تاسیس سے لے کر اب تک ایام عزا میں مجالس حسینی منعقد ہوتی ہیں اور 9 محرم کو مختلف جلوس یہاں اختتام پذیر ہوتے ہیں۔

تاریخچہ

شاہ نجف امام باڑہ ہندوستان کے شہر لکھنؤ کے وسط میں گومتی ندی کے ساحل پر واقع ہے۔ شاہ نجف امام باڑہ کو اودھ کے پہلے بادشاہ غازی الدین حیدر نے سنہ1814ء میں تعمیر کیا۔[1] غازی الدین حیدر نے امام باڑے کو امام علیؑ کی یاد میں نجف میں واقع آپؑ کے روضے کے طرز تعمیر کے مطابق بنایا ہے۔ [2] ہر سال 9 محرم کو لکھنؤ کی مختلف امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس نکالے جاتے ہیں اور شاہ نجف امام باڑہ میں اختتام پذیر ہوتے ہیں۔ یہ امام باڑہ ہندوستان کے آثار قدیمہ میں شامل ہے۔[3] شاہ نجف امام باڑہ کے بیچ والے کمرے میں روضہ امام علی کی شبیہ، شاہ نشین پر رکھے علم اور حضرت علی اور امام جعفر صادقؑ سے منسوب بعض خطوط بھی موجود ہیں۔[4] کہتے ہیں کہ قدیم زمانے سے جو لوگ نجف اشرف میں حضرت علیؑ کی زیارت کو نہیں جاسکتے تھے وہ یہاں آکر زیارت کرتے تھے۔[5]

عمارت

امام باڑہ شاہ نجف کو چونکہ روضہ امام علیؑ کی شبیہ کے طور پر بنایا گیا ہے اس لیے اس کے ایک دروازے پر «شبیہ روضہ امام علیؑ» درج ہے۔[6] امام باڑہ کے گنبد کے نیچے بانی امام باڑہ غازی الدین حیدر اور ان کی دو بیویوں کی قبریں موجود ہیں۔[7]

تصویری گیلری

متعلقہ مضامین

حوالہ جات

مآخذ