واقعہ حدیدہ محماۃ
حدیدہ محماة کا واقعہ (گرم لوہے کا واقعہ) اس واقعے کی طرف اشارہ ہے جب حضرت علیؑ کے بھائی، عقیل بن ابی طالب نے امتیازی سلوک کے تحت امام علیؑ سے کچھ مال کا مطالبہ کیا لیکن امام علیؑ نے جواب میں دہکتا ہوا لوہا ان کے ہاتھوں کے قریب کیا۔ اس واقعے کو شیعہ اخلاقی و تربیتی تعلیمات میں عدل، تقویٰ، اور رشتہ داری پر عدل کو ترجیح دینے کی ایک شاندار مثال کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔[1]
اس واقعے کو امام علیؑ کی سیرت پر بننے والے ڈرامہ سیریز میں بھی دکھایا گیا ہے۔
یہ روایت نہج البلاغہ کے خطبہ نمبر 224[2] اور شیخ صدوق کی کتاب "امالی" میں نقل ہوئی ہے۔[3] اس روایت کے مطابق جب حضرت علیؑ کے بھائی، عقیل بن ابی طالب نے مالی تنگی اور اپنے بچوں کی ضروریات کے باعث امام علیؑ سے بیت المال سے کچھ گندم کا مطالبہ کیا۔ امام علیؑ نے جواب میں دہکتا ہوا لوہا ان کے قریب کیا اور جب عقیل نے اس کی گرمی سے چیخ ماری، تو امام علیؑ نے فرمایا: جب تم دنیا کی آگ سے چیختے ہو تو مجھے دوزخ کی آگ کی طرف کیسے بلاتے ہو؟[4]
شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی کے مطابق، امام علیؑ کا یہ اقدام اپنے بھائی کو محض تنبیہ نہیں تھا بلکہ اس وقت کے معاشرے میں رائج اقربا پروری ثقافت کے خلاف ایک عمومی پیغام تھا۔[5] اس واقعے کو سن کر معاویہ بن ابی سفیان نے بھی امام علیؑ کی اقربا پروری کے مقابلے میں استقامت اور عدل پسندی پر حیران ہو کر ان کی تعریف کی۔[6]
حوالہ جات
- ↑ کافی، ماجرای جناب عقیل برادر حضرت علی عليہ السلام دربارہ بيت المال (صوتی)، آپارات؛ قدیریان، عقیل و آہن سرخ، ایرانصدا.
- ↑ نہج البلاغہ، تصحیح صبحی صالح، خطبۀ 224، ص346.
- ↑ شیخ صدوق، الامالی، 1376شمسی، ص621؛
- ↑ شیخ صدوق، الامالی، 1376شمسی، ص621؛ قرشی، مفردات نہج البلاغہ، 1377شمسی، ج1، ص257.
- ↑ مكارم شيرازى، پيام امام امير المومنين(ع)، 1386شمسی، ج8، ص410-411.
- ↑ مجلسی، بحارالانوار، 1403ھ، ج42، ص117-118.
مآخذ
- سید رضی، محمد بن حسین، نہج البلاغہ، تصحیح صبحی صالح، قم، دارالحجرة، 1414ھ۔
- شیخ صدوق، محمد بن علی، الأمالي، تہران، کتابچی، 1376ہجری شمسی۔
- مجلسی، محمد باقر، بحار الأنوار، بیروت، دار إحياء التراث العربی، 1403ھ۔
- قدیریان، محمود رضا، عقیل و آہن سرخ، وبگاہ ایران صدا، تاریخ اخذ: 19 شہریور 1403ہجری شمسی۔
- کافی، احمد، ماجرای جناب عقیل برادر حضرت علی عليہ السلام دربارہ بيت المال (صوتی)، وبگاہ آپارات، تاریخ مشاہدہ: 19 شہریور 1403ہجری شمسی۔
- مكارم شيرازى، ناصر، پيام امام اميرالمومنين(ع)، تہران، دار الكتب الاسلاميہ، 1386ہجری شمسی۔