نماز شب قدر

ویکی شیعہ سے

نماز شب قدر ایسی مستحب نماز ہے جسے شب قدر میں پڑھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

نماز پڑھنے کا طریقہ

یہ دو رکعت نماز ہے۔ ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد، نماز گزار 7 بار سورہ توحید پڑھے اور نماز ختم ہونے کے بعد ستر مرتبہ استغفراللہ و اتوب الیہ پڑھے۔[1] 7 بار سورہ حمد پڑھنے کی وجہ سے یہ نماز 7 قل ھو اللہ کے نام سے مشہور ہے۔

نماز شب قدر کی سند

شیخ عباس قمی نے مفاتیح الجنان میں یہ نماز علامہ مجلسی سے نقل کی ہے۔ علامہ مجلسی نے کتاب زاد المعاد میں بغیر سند کے، پیغمبر اسلام حضرت محمد(ص) سے حدیث نقل کی ہے کہ اس حدیث کے مطابق جو کوئی اس نماز کو پڑھتا ہے اور ستر مرتبہ استغفار کرتا ہے، اس سے پہلے کہ وہ اپنی جگہ سے اٹھے خداوند اسے اور اس کے والدین کو معاف فرما دیتا ہے اور خداوند فرشتوں کے ایک گروہ کو معتین کرتا ہے کہ وہ اس کے نامہ اعمال میں نیکیاں لکھیں اور یہ کہ فرشتے اس کے لئے جنت میں درخت لگائیں اور محل بنائیں وغیرہ [2]

حوالہ جات

  1. قمی، مفاتیح الجنان۔
  2. مجلسی، محمد باقر، زاد المعاد، موسسه اعلمی، بیروت، 1423ھ، ص125

مآخذ

  • قمی، عباس، مفاتیح الجنان۔
  • مجلسی، محمد باقر، زاد المعاد، موسسه اعلمی، بیروت، 1423ھ۔