ماہ ذو القعدہ میں اتوار کے دن کی نماز

ویکی شیعہ سے

ماہ ذو القعدہ میں اتوار کے دن کی نماز چار رکعتی مستحب نماز ہے جو ذی القعدہ کے مہینے میں اتوار کے دن خاص شرائط کے ساتھ پڑھی جاتی ہے۔ احادیث میں اس نماز کی بہت زیادہ فضیلت نقل ہوئی ہے؛ من جملہ ان میں گناہوں کی مغفرت اور دنیا سے ایمانداری کی موت نصیب ہونا شامل ہیں۔ اس نماز کی مستند ایک حدیث ہے جسے سید ابن طاووس نے مالک بن انس کے توسط سے پیغمبر اکرمؐ سے نقل کیا ہے۔

نماز کا طریقہ

یہ نماز دو رکعتوں پر مشتمل ہے جسے ذی القعدہ کے اتوار کی نماز کی نیت سے ادا کی جاتی ہے۔ اس نماز کی ہر رکعت میں ایک دفعہ سورہ حمد، تین دفعہ سورہ توحید، ایک‌ دفعہ سورہ ناس اور ایک‌ دفعہ سورہ فلق پڑھا جاتا ہے۔ چار رکعتوں کے اختتام پر ستر مرتبہ اِستغفار (اَستَغفِرُ اللہ و اَتوبُ إلیہ) اور ایک مرتبہ «لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ اور آخر میں دعائے «یا عَزِیزُ یا غَفَّارُ اغْفِرْ لِی ذُنُوبِی وَ ذُنُوبَ جَمِیعِ الْمُؤْمِنِینَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ فَإِنَّہُ لَا یغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ» پڑھی جاتی ہے۔ اسی طرح نماز سے پہلے غسل کرنا بھی مستحب ہے۔[1]

سید ابن طاووس نے کتاب اقبال الاعمال میں انس بن مالک کے توسط سے پیغمبر اکرمؐ سے ایک حدیث نقل کی ہے جو اس نماز کی سند ہے۔[2]

فضیلت

رسول اکرمؐ سے منقول ہے کہ جو شخص ماہ ذی القعدہ میں اتوار کے دن کی نماز بجا لائے تو اس کی توبہ‌ قبول ہو گی، گناہیں معاف کئے جائیں گے، قیامت کے دن دشمن اس سے راضی ہونگے، دنیا سے دین اور ایمان کے ساتھ مرے گا، اس کی قبر کشادہ اور نورانی ہوگی اور اس کے والدین اس سے راضی ہونگے؛ اسی طرح اس کے والدین اور ذریہ کو بھی بخش دی جائے گی؛ رزق و روزی میں اضافہ ہو گا؛ موت کے وقت ملک الموت اس سے مدارا کریں گے اور وہ آسانی سے جان دے گا و...[3]

شیعہ عالم دین میرزا جواد ملکی تبریزی نے بھی اس نماز کی سفارش کی ہے۔[4]

وقت

اس نماز کو ذیقعدہ کے مہینے میں اتوار کے دن کسی بھی وقت پڑھی جا سکتی ہے۔ حدیث کے آخری حصے کے مطابق [5] اگر دوسرے مہینوں میں بھی اتوار کے دن پڑھی جائے تو بھی اس کا ثواب مل جاتا ہے۔[6]

متعلقہ مضامین

حوالہ جات

  1. قمی، مفاتیح الجنان، 1387ہجری شمسی، اعمال ماہ ذی‌قعدہ، نماز روز یکشنبہ، ص344۔
  2. ابن‌طاووس، اقبال الإعمال، 1409ھ، ج1، ص 308۔
  3. قمی، مفاتیح الجنان، اعمال ماہ ذیقعدہ، اتوار کی نماز، ص344۔
  4. ملکی تبریزی، المراقبات، 1422ھ، ص236۔
  5. ابن طاووس، اقبال الإعمال، 1409ھ، ج1، ص308۔
  6. قمی، مفاتیح الجنان، 1387ہجری شمسی، اعمال ماہ ذی‌قعدہ، نماز روز یکشنبہ، ص344۔

مآخذ

  • ابن‌طاووس، علی بن موسی، اقبال الاعمال، تہران، دارالکتب الاسلامیہ، 1409ھ۔
  • قمی، عباس، مفاتیح‌الجنان، قم، مشعر، 1387ہجری شمسی۔
  • ملکی تبریزی، میرزاجواد، المراقبات، قم، ذوی‌القربی، 1422ھ۔