"غزوہ حمراء الاسد" کے نسخوں کے درمیان فرق
Waziri (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
Waziri (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 33: | سطر 33: | ||
تاریخی کتابوں کے مطابق پیغمبر اکرمؐ [[ابن اممکتوم|ابناُممکتوم]] را در مدینہ جانشین خود قرار داد<ref>ابنشہر آشوب، المناقب، ۱۳۷۹ھ، ج۱، ص۱۶۳؛ ابنکثیر، البدایۃ و النہایۃ، بیروت، ج۴، ص۴۹۔</ref> و با وجود زخمہای زیادی کہ از جنگ احد در بدن داشت، ہمراہ مسلمانان برای شرکت در جنگ حرکت کرد۔<ref>ابنسعد، الطبقات الكبرى، ۱۴۱۸ھ، ج۲، ص۳۸۔</ref> در کتاب قصص الانبیاء اثر [[قطبالدین راوندی]] آمدہ است کہ پیامبرؑ، پرچم [[مہاجرین|مہاجران]] را بہ دست [[امام علی علیہ السلام|امام علیؑ]] داد و او را پیشاپیش لشگر فرستاد تا بہ حمراء الاسد رسید۔<ref>قطبالدين راوندی، قصص الأنبياءؑ، ۱۴۰۹ھ، ص۳۴۳۔</ref> | تاریخی کتابوں کے مطابق پیغمبر اکرمؐ [[ابن اممکتوم|ابناُممکتوم]] را در مدینہ جانشین خود قرار داد<ref>ابنشہر آشوب، المناقب، ۱۳۷۹ھ، ج۱، ص۱۶۳؛ ابنکثیر، البدایۃ و النہایۃ، بیروت، ج۴، ص۴۹۔</ref> و با وجود زخمہای زیادی کہ از جنگ احد در بدن داشت، ہمراہ مسلمانان برای شرکت در جنگ حرکت کرد۔<ref>ابنسعد، الطبقات الكبرى، ۱۴۱۸ھ، ج۲، ص۳۸۔</ref> در کتاب قصص الانبیاء اثر [[قطبالدین راوندی]] آمدہ است کہ پیامبرؑ، پرچم [[مہاجرین|مہاجران]] را بہ دست [[امام علی علیہ السلام|امام علیؑ]] داد و او را پیشاپیش لشگر فرستاد تا بہ حمراء الاسد رسید۔<ref>قطبالدين راوندی، قصص الأنبياءؑ، ۱۴۰۹ھ، ص۳۴۳۔</ref> | ||
بہ گفتہ واقدی، | بہ گفتہ واقدی، پیغمبر اکرمؐدر این غزوہ وعدہ پیرزوی ہمہ جنگہا را بہ [[طلحۃ بن عبیداللہ|طَلحہ]] داد و اینکہ خداوند، [[مکہ]] را ہم برای ما خواہد گشود۔<ref>واقدی، المغازی، ۱۴۰۹ھ، ج۱، ص۳۳۷۔</ref> نقل شدہ کہ [[سعد بن عبادہ|سعد بن عِبادہ]] سی بار شتر از خرما و چندین شتر بہ ہمراہ خود آورد کہ روزی دو تا سہ شتر را قربانی میکردند۔<ref>صالحی، سبل الہدی و الرشاد، ۱۴۱۴ھ، ج۴، ص۳۱۰؛ امین، اعیان الشیعہ، ۱۴۰۳ھ، ج۱، ص۲۵۹۔</ref> | ||
طبق گزارش برخی از منابع تاریخی، | طبق گزارش برخی از منابع تاریخی، پیغمبر اکرمؐبرای کسب اطلاعات از جبہہ دشمن، سہ نفر را برای کسب خبر فرستاد؛ ولی دو نفر از آنہا توسط قریش دستگیر شدند و بہ شہادت رسیدند<ref>مقریزی، إمتاع الأسماع، ۱۴۲۰ھ، ج۱، ص۱۷۸؛ واقدی، المغازی، ۱۴۰۹ھ، ج۱، ص۳۳۷۔</ref> و مسلمانان ہر دو را در یک [[قبر]] دفن کردند۔<ref>ابنسعد، الطبقات الكبرى، ۱۴۱۸ھ، ج۲، ص۳۸۔</ref> | ||
==ابتدائی اقدامات== | ==ابتدائی اقدامات== |
نسخہ بمطابق 12:46، 27 اکتوبر 2024ء
رسول خداؑ کے غزوات | |
---|---|
تاریخ | بروز اتوار 8 شوال سنہ 3 ہجری |
مقام | منطقۂ حمراءالاسد |
علل و اسباب | مشرکین کو مدینہ پر دوبارہ حملہ کرنے سے خوف ایجاد کیا جائے اور مسلمانوں کی طاقت کا مظاہرہ |
قلمرو | حجاز |
نتیجہ | مسلمانان جنگ کے بغیر اور بلند حوصلوں کے ساتھ مدینہ چلے آئے اور مشرکین مرعوب ہوکر مکہ چلے گئے۔ |
فریق 1 | مسلمان |
فریق 2 | سپاہ مشرکین قریش |
سپہ سالار 1 | حضرت محمدؐ |
سپہ سالار 2 | ابو سفیان |
فوج 1 | 630 [یا 60 سے 70] سوار اور پیادے |
فوج 2 | 2880 سوار اور پیادے |
شخصیتها | |
---|---|
پیغمبر اسلامؑ • حضرت علیؑ • حضرت فاطمہؑ • صحابہ | |
غزوات | |
غزوہ بدر • غزوہ احد • غزوہ خندق • غزوہ خیبر • غزوہ فتح مکہ • دیگر غزوات | |
شہر اور مقامات | |
مکہ • مدینہ • طائف • سقیفہ • خیبر • جنۃ البقیع | |
واقعات | |
بعثت • ہجرت حبشہ • ہجرت مدینہ • صلح حدیبیہ • حجۃ الوداع • واقعۂ غدیر | |
متعلقہ مفاہیم | |
اسلام • تشیع • حج • قریش • بنو ہاشم • بنو امیہ | |
ہجرت نبوی | 622ء بمطابق 1ھ |
معراج | 622ء بمطابق 1ھ |
غزوہ بدر | 624ء بمطابق 17 رمضان 2ھ |
امام علی اور حضرت فاطمہ کی شادی | 624ء بمطابق یکم ذی الحجہ 2ھ |
بنیقینقاع کی شکست | 624ء بمطابق 15 شوال 2ھ |
غزوہ احد | 625ء بمطابق شوال 3ھ |
بنو نضیر کی شکست | 625ء بمطابق 4ھ |
غزوہ احزاب | 627ء بمطابق 5ھ |
بنو قریظہ کی شکست | 627ء بمطابق 5ھ |
غزوہ بنی مصطلق | 627ء بمطابق 5ھ یا 6ھ |
صلح حدیبیہ | 628ء بمطابق 6ھ |
غزوہ خیبر | 628ء بمطابق 7ھ |
پہلا سفرِ حجّ | 629ء بمطابق 7ھ |
جنگ مؤتہ | 629ء بمطابق 8ھ |
فتح مکہ | 630ء بمطابق 8ھ |
غزوہ حنین | 630ء بمطابق 8ھ |
غزوہ طائف | 630ء بمطابق 8ھ |
جزیرة العرب پر تسلط | 631ء بمطابق 9ھ |
غزوہ تبوک | 632ء بمطابق 9ھ |
حجۃ الوداع | 632ء بمطابق 10ھ |
واقعۂ غدیر خم | 632ء بمطابق 10ھ |
وفات | 632ء بمطابق 11ھ |
غزوہ حَمراءُ الاَسَد، رسول خداؐ کے غزوات میں سے ایک ہے جو 3ھ کو غزوہ احد کے صرف ایک دن بعد واقع ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ جب پیغمبر اکرمؐ کو مشرکین مکہ کی طرف سے جنگ احد کے بعد مدینہ پر دوبارہ حملہ کرنے کے ارادے کا پتہ چلا تو آپ نے دشمن کا پیچھا کرنے کا حکم دیا۔ اس جنگ میں مسلمانوں نے پیغمبر اکرمؐ کے حکم پر رات کے وقت ہر ایک نے علیحدہ چراغ جلایا تاکہ لشکر اسلام کی کثرت کو ظاہر کرنے کے ذریعے دشمن کے صفوں میں خوف و ہراس پیدا کیا جا سکے۔ اس کام کی وجہ سے دشمن کے سپاہی مکہ فرار کر گئے اور پیغمبر اکرمؐ تین دن بعد مدینہ واپس تشریف لائے۔
مفسرین سورہ آل عمران کی آیت نمبر 140 اور 172 سے 174 تک نیز سورہ نساء آیت نمبر 104 کو اسی غزوہ کے بارے میں نازل ہونے کا عقیدہ رکھتے ہیں۔
جنگ کی علت
تاریخی منابع کے مطابق غزوہ حمراء الاسد ہجرت کے تیسرے سال[1] اور جنگ احد کے ایک دن بعد واقع ہوا۔[2] اس غزوہ کو حمراء الاسد نام رکھنے کی وجہ اس جنگ کا اسی نام کے علاقے میں واقع ہونا ذکر کیا گیا ہے جو مدینہ سے 20 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔[3] تاریخی منابع میں آیا ہے کہ جنگ اُحُد میں مسلمانوں کی شکست کے ایک دن بعد پیغمبر اکرمؐ تک خبر پہنچی کہ مشرکین مکہ مدینہ پر دوبارہ حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔[4] تقسیر قمی کے مطابق جبرئیل نے پیغمبر اکرمؐ کو قریش کے اس حملے کے قصد سے آگاہ کیا۔[5]اس غزوہ میں کن افراد نے شرکت کی؟ اس سلسلے میں دو اقوال موجود ہیں۔ تفسر قمی میں آیا ہے کہ جبرئیل نے پیغمبر اکرمؐ کو خبر دی کہ اس جنگ میں صرف وہی اشخاص شرکت کر سکتے ہیں جو جنگ احد میں زخمی ہوئے ہوں۔[6]کتاب اعیان الشیعہ میں آیا ہے کہ بلال نے پیغمبر اکرمؐ کے حکم پر نماز صبح کے بعد اعلان کیا کہ جنگ احد میں شرکت کرنے والے افراد اس جنگ میں شرکت کرنے اور دشمن کا پیچھا کرنے کے لئے حرکت کریں۔[7] تاریخی منابع کے مطابق پیغمبر اکرمؐ کا مشرکین مکہ کی طرف حرکت کرنے کا مقصد دشمن کے دلوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا اور مشرکین کو یہ باور کرنا تھا کہ مسلمانوں میں اب بھی جنگ کرنے کی ہمت اور طاقت موجود ہے۔[8]
جنگ کے واقعات
کتاب المغازی میں واقدی کے مطابق پیغمبر اکرمؐ کی طرف سے حمراء الاسد کے علاقے کی طرف حرکت کرنے کے حکم پر جنگ احد میں زخمی ہونے والے افراد بھی حرکت کے لئے تیار ہوئے۔[9] کہا جاتا ہے کہ قبیلہ بَنی سَلَمہ کے چالیس آدمی جو جنگ احد میں زخمی ہوئے تھے اس جنگ میں شامل ہونے کے لئے حاضر ہوئے[10] اسی بنا پر پیغمبر اکرمؐ نے ان کے حق میں دعا فرمائی۔[11]
تاریخی کتابوں کے مطابق پیغمبر اکرمؐ ابناُممکتوم را در مدینہ جانشین خود قرار داد[12] و با وجود زخمہای زیادی کہ از جنگ احد در بدن داشت، ہمراہ مسلمانان برای شرکت در جنگ حرکت کرد۔[13] در کتاب قصص الانبیاء اثر قطبالدین راوندی آمدہ است کہ پیامبرؑ، پرچم مہاجران را بہ دست امام علیؑ داد و او را پیشاپیش لشگر فرستاد تا بہ حمراء الاسد رسید۔[14]
بہ گفتہ واقدی، پیغمبر اکرمؐدر این غزوہ وعدہ پیرزوی ہمہ جنگہا را بہ طَلحہ داد و اینکہ خداوند، مکہ را ہم برای ما خواہد گشود۔[15] نقل شدہ کہ سعد بن عِبادہ سی بار شتر از خرما و چندین شتر بہ ہمراہ خود آورد کہ روزی دو تا سہ شتر را قربانی میکردند۔[16]
طبق گزارش برخی از منابع تاریخی، پیغمبر اکرمؐبرای کسب اطلاعات از جبہہ دشمن، سہ نفر را برای کسب خبر فرستاد؛ ولی دو نفر از آنہا توسط قریش دستگیر شدند و بہ شہادت رسیدند[17] و مسلمانان ہر دو را در یک قبر دفن کردند۔[18]
ابتدائی اقدامات
جنگ احد میں بعض مسلمانوں کی طرف سے پیغمبر اکرمؐ نافرمانی کے نتیجے میں مسلمانوں کی شکست کے بعد پیغمبر اکرم زخمیوں کے ساتھ مدینہ واپس آ گئے۔
پیغمبر اکرمؐ نے مکہ سے مدینہ آنے والے ایک شخص سے مشرکین مکہ کے بارے میں سوال کیا تو اس نے کہا: مکہ کے جنگجو جو احد میں شریک تھے اپنے آپ کو اس بات پر ملامت کر رہے ہیں کہ انہوں نے آپ کو کیوں وہاں سے جانے دیا، دشمن کا لشکر جنگ احد کی کامیابی سے مغرور ہو کر دوبارہ مدینہ پر حملہ کر کے مسلمانوں کا خاتمہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔[19]
البتہ بعض مآخذ کی بنا پر پیغمبر اکرمؐ وحی کے ذریعے قریش کے ارادے سے مطلع ہوئے۔[20]
غزوہ احد کے ایک دن بعد پیغمبر خداؐ نے نماز صبح کے بعد ـ جبکہ جنگ کے زخمی اپنے زخموں کے مداوا میں مصروف تھے ـ بلال حبشی سے فرمایا کہ ندا دیں کہ:
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہؐ نے صرف ان افراد کو اپنے ساتھ عزیمت کرنے کی اجازت دی جو غزوہ احد میں زخمی ہوئے تھے۔[22]
اول الذکر روایت کے مطابق غزوہ احد میں شرکت کرنے والے 700 مسلمانوں میں سے 70 جام شہادت نوش کرچکے تھے[23] اور باقی ماندہ تمام مجاہدین غزوہ حمراء الاسد میں شریک تھے۔[24]
لیکن مؤخر الذکر روایت کے مطابق، اس غزوے میں رسول خداؐ کے ساتھیوں کی تعداد 60[25] یا 70 تھی،[26] یعنی تقریبا اتنے ہی افراد جو غزوہ احد میں زخمی ہوئے تھے۔[27] سورہ آل عمران کی آیت 172 میں ارشاد ہوا:
- الَّذِينَ اسْتَجَابُواْ لِلّهِ وَالرَّسُولِ مِن بَعْدِ مَآ أَصَابَهُمُ الْقَرْحُ لِلَّذِينَ أَحْسَنُواْ مِنْهُمْ وَاتَّقَواْ أَجْرٌ عَظِيمٌ[؟–؟]
ترجمہ: [صاحبان ایمان ہیں وہ] جنہوں نے زخم کھانے کے بعد بھی اللہ اور رسول کی آواز پر لبیک کہی، ان میں سے جو نیک عمل بجا لانے والے اور پرہیزگار ہیں، ان کے لیے اجر عظیم ہے۔
- الَّذِينَ اسْتَجَابُواْ لِلّهِ وَالرَّسُولِ مِن بَعْدِ مَآ أَصَابَهُمُ الْقَرْحُ لِلَّذِينَ أَحْسَنُواْ مِنْهُمْ وَاتَّقَواْ أَجْرٌ عَظِيمٌ[؟–؟]
رسول اللہؐ نے فرمایا:
- ألا عصابة تشد لامر الله، تطلب عدوها؟ فانها أنكأ للعدو، وأبعد للسمع۔
ترجمہ: بےشک ایک گروہ الہ کے فرمان کی تعمیل پر استوار ہے اور اپنے دشمن کے تعاقب میں جاتا ہے، پس یہ عمل دشمن کے لئے نقصان دہ ہے اور اس کی شہرت زیادہ اور دو رس ہے۔
- ألا عصابة تشد لامر الله، تطلب عدوها؟ فانها أنكأ للعدو، وأبعد للسمع۔
اور مذکورہ بالا آیت کریمہ اور حدیث شریف سے مؤخر الذکر قول کی تائید ہوتی ہے۔[28]
شمس شامی نے ان دو اقوال کو جمع کرنے کی کوشش کی ہے۔[29] روایت ضعیفی نیز میگوید که پیامبرؐ از میان حاضرانِ در احد و کسانی که در آنجا حضور نیافتند، لشکری به این غزوه برد.[30]
بہرحال احد کے زخمیوں نے رسول خداؐ کی اطاعت کرتے ہوئے ہتھیار اٹھائے۔ ان میں سے 40 افراد کا تعلق بنی سلمہ سے تعلق رکھتے تھے جو دوسروں سے کچھ زیاد زخم اٹھا چکے تھے اور آنحضرتؐ سے آ ملے۔ عبداللہ بن سہل اور ان کے بھائی رافع ـ جن کے پاس کوئی سواری نہ تھی ـ گرتے پڑتے آپؐ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ جابر بن عبداللہ ـ جنگ احد میں شرکت نہ کرنے کے باوجود، رسول خداؐ کی اجازت سے لشکر میں شامل ہوئے۔[31]
رسول خداؐ نے جنگ احد والا پرچم علی(ع) (اور بقولے ابوبکر) کے سپرد کیا اور خود بھی بےشمار زخموں کے باوجود مسجد میں تشریف فرما ہوئے اور نماز بپا کی اور بعدازاں لباس رزم زیب تن کیا اور روانہ ہوئے۔[32]
غزوہ حمراء الاسد کا ہدف
یہ غزوہ اللہ کے حکم سے انجام پایا[33] اور رسول خداؐ کی اس مہم کا ہدف دشمنوں کو ایک بار پھر مدینہ پر حملہ کرنے سے خوفزدہ اور اور مسلمانوں کی قوت کا مظاہرہ، کرنا تھا اور یہ باور کرانا تھا کہ غزوہ احد مسلمانوں کو پہنچنے والے زخم اور نقصانات ان کے حوصلے اور دشمن کے مقابلے میں ان کا عزم و ارادہ پست نہیں کرسکے ہیں۔[34]
مسلمانوں کو مہم کے لئے عزیمت کا فرمان دیتے ہوئے رسول اللہؐ کا کلام بھی اسی حقیقت پر دلالت کرتا ہے:
- "... فانها أنكأ للعدو وأبعد للسمع"۔
ترجمہ: پس بےشک یہ عمل دشمن کے لئے نقصان دہ ہے اور اس کی شہرت زیادہ اور دو رس ہے۔[35]
- "... فانها أنكأ للعدو وأبعد للسمع"۔
ایک روایت میں منقول ہے کہ رسول خداؐ کو خبر ملی کہ مشرکین روحاء میں ہیں اور مدینہ کی طرف پلٹ آنے پر غور کررہے ہیں چنانچہ آپؐ نے مسلمانوں کو ان کے تعاقب کے لئے بلایا۔[36]
مشرکین کا تعاقب
پیغمبرؐ نے بنو اسلم کے تین افراد کو اپنی سپاہ کے ہراول دستے کے طور پر دشمن کے تعاقب میں روانہ کیا۔ یہ افراد منطقۂ حمراء الاسد میں دشمن کے لشکر کے قریب پہنچے لیکن ان میں سے دو افراد کو مشرکین نے شہید کیا۔ مشرکین اس علاقے میں اپنے اجتماع کے دوران ایک بار مدینہ پر چڑھائی کے لئے صلاح مشورے کررہے تھے؛ تاہم صفوان بن امیہ نے انہیں مسلمانوں کے غیظ و غضب اور انتقام سے متنبہ کیا اور خبردار کیا کہ اس بار وہ شکست بھی کھا سکتے ہیں۔ چنانچہ مشرکین نے اپنا سفر جاری رکھا اور مدینہ سے 20 میل (= 40 کلومیٹر) دور "روحاء" کے علاقے میں پڑاؤ ڈالا۔[37]
رسول خداؐ اور اصحاب حمراء الاسد پہنچے تو وہیں پڑاؤ ڈالا۔ سپاہ اسلام راتوں کو رسول خداؐ کے حکم پر بہت زیادہ آگ جلاتے تھے۔ مروی ہے کہ 500 مقامات پر آگ جلائی جاتی تھی اور یہ آگ دور دراز کے علاقوں سے نظر آتی تھی۔ اس لشکر کی شہرت بہت جلد تمام علاقوں تک پہنچی۔[38]
نئے حملے سے مشرکین کا خوف
روحا میں قیام کے دوران ابو سفیان بدستور مدینہ پر نئے حملے کے بارے میں سوچ رہا تھا اور وہ قریش کو اس حملے کے لئے قائل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ ابو سفیان نے اپنے دو سواروں کے توسط سے ـ جو لشکر کے لئے اشیاء خورد و نوش فراہم کرنے کی غرض سے مدینہ جارہے تھے ـ رسول اللہؐ کو پیغام بھیجا کہ "باقی ماندہ مسلمانوں کو نیست و نابود کرنے کے لئے مدینہ لوٹ کر آئے گا۔ رسول اللہؐ اور مسلمانوں نے جواب دیا:
- حَسْبُنَا اللّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ[؟–؟]۔
ترجمہ: ہمارے لیے اللہ کافی ہے اور بڑا اچھا کارساز۔[39]
- حَسْبُنَا اللّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ[؟–؟]۔
اس اثناء میں مَعْبَد بن اَبی مَعبَد خُزاعی، ـ جو اپنے قبیلے کے دوسرے افراد کی مانند رسول اللہؐ کا حلیف اور حامی تھا ـ نے ابو سفیان سے ملاقات کی اور اپنے کلام اور اشعار سے قریش کے سرغنوں کو مدینہ پر حملہ کرنے سے باز رکھا۔ اس نے ابو سفیان سے کہا: "محمدؐ ایسے افراد کو لے کر حمراء الاسد میں آئے ہیں جن کے چہرے غیظ و غضب کی شدت سے تمتما رہے ہیں اور میں نے اپنی زندگی میں اتنے غضبناک چہرے نہیں دیکھے ہیں"۔[40] اور یوں جنگ سے تھکے ہارے اور اپنی کامیابی سے مسرور مشرکین مسلمانوں کے غضب سے خائف ہوکر تیزرفتاری سے مکہ کی جانب پلٹ گئے؛[41] معبد خزاعی نے ایک قاصد کے توسط سے رسول اللہؐ کو پیغام دیا کہ مشرکین مکہ چلے گئے ہیں۔[42]
مسلمانوں کی مدینہ واپسی
واقدی[43] اور ابن ہشام کے مطابق،[44] رسول اللہؐ 5 روز بعد، طبری کے مطابق 3 روز بعد[45] اور بکری کے مطابق [46] دو روز بعد مدینہ واپس آئے۔ اس مدت میں مدینہ میں آپؐ کی جانشینی کا عہدہ عبداللہ بن امّ مکتوم کے پاس تھا۔[47] یہ غزوہ قریش، منافقین اور مدینہ کے یہودیوں کے لئے نفسیاتی شکست کا سبب بنا اور اس سے (غزوہ احد میں شکست کھانے کے بعد) مسلمانوں کے حوصلے بلند ہوئے۔[48] سورہ آل عمران کی آیات 172 تا 175 غزوہ حمراء الاسد کی شان میں نازل ہوئی ہیں۔[49]
چونکہ حمراء الاسد میں کوئی جنگ نہیں ہوئی چنانچہ علی بن حسین مسعودی نے اس کو غزوات کے زمرے میں شمار نہیں کیا ہے۔[50] لیکن متعدد غزوات ایسے ہیں جن میں آمنا سامنا نہیں ہوا ہے اور بایں وجود وہ غزوات کے نام سے مشہور ہیں۔ غزوہ حمراء الاسد سے قبل ہونے والے اکثر غزوات میں کوئی جنگ نہیں ہوئی ہے۔ (غزوات کی فہرست اور توضیحات کے لئے رجوع کریں: غزوہ)۔
حوالہ جات
- ↑ واقدی، المغازی، ۱۴۰۹ھ، ج۱، ص۳۳۴۔
- ↑ ذہبی، تاريخ الإسلام، ۱۴۰۹ھ، ج۲، ص۲۲۳؛ مقریزی، إمتاع الأسماع، ۱۴۲۰ھ، ج۱، ص۱۷۸۔
- ↑ دیار البکری، تاریخ الخمیس، بیروت، ج۱، ص۴۴۷۔
- ↑ ابنکثیر، البدایۃ و النہایۃ، بیروت، ج۴، ص۴۸؛ مقریزی، إمتاع الأسماع، ۱۴۲۰ھ، ج۱، ص۱۷۸؛ آیتی، تاریخ پیامبر اسلامؑ، ص۳۴۵۔
- ↑ قمی، تفسیر القمی، ۱۴۰۴ھ، ج۱، ص۱۲۴۔
- ↑ قمی، تفسیر القمی، ۱۴۰۴ھ، ج۱، ص۱۲۴۔
- ↑ امین، اعیان الشیعہ، ۱۴۰۳ھ، ج۱، ص۲۵۹۔
- ↑ ذہبی، تاريخ الإسلام، ۱۴۰۹ھ، ج۲، ص۲۲۳؛ مشاط، انارۃ الدجی، ۱۴۲۶ھ، ص۳۱۸۔
- ↑ واقدی، المغازی، ۱۴۰۹ھ، ج۱، ص۳۳۵۔
- ↑ مقریزی، إمتاع الأسماع، ۱۴۲۰ھ، ج۱، ص۱۷۸۔
- ↑ مشاط، انارۃ الدجی، ۱۴۲۶ھ، ص۳۲۰۔
- ↑ ابنشہر آشوب، المناقب، ۱۳۷۹ھ، ج۱، ص۱۶۳؛ ابنکثیر، البدایۃ و النہایۃ، بیروت، ج۴، ص۴۹۔
- ↑ ابنسعد، الطبقات الكبرى، ۱۴۱۸ھ، ج۲، ص۳۸۔
- ↑ قطبالدين راوندی، قصص الأنبياءؑ، ۱۴۰۹ھ، ص۳۴۳۔
- ↑ واقدی، المغازی، ۱۴۰۹ھ، ج۱، ص۳۳۷۔
- ↑ صالحی، سبل الہدی و الرشاد، ۱۴۱۴ھ، ج۴، ص۳۱۰؛ امین، اعیان الشیعہ، ۱۴۰۳ھ، ج۱، ص۲۵۹۔
- ↑ مقریزی، إمتاع الأسماع، ۱۴۲۰ھ، ج۱، ص۱۷۸؛ واقدی، المغازی، ۱۴۰۹ھ، ج۱، ص۳۳۷۔
- ↑ ابنسعد، الطبقات الكبرى، ۱۴۱۸ھ، ج۲، ص۳۸۔
- ↑ ابن کثیر، البدایہ و النہایہ، ج 4، ص 48۔
- ↑ تفسیرالقمی، ج1، ص 124۔
- ↑ واقدی، المغازی، ج1، ص334۔،ابن سعد، طبقات، ج2، ص39، 42ـ43۔
- ↑ قمی، تفسیرالقمی، ذیل آیات 172ـ174 سورہ آل عمران۔
- ↑ واقدی، المغازی، ج1، ص300۔،ابن سعد، طبقات، ج2، ص39، 42ـ43۔
- ↑ ابن کثیر، البدایة والنهایة، ج2، جزء4، ص51ـ52۔
- ↑ مقدسی، البدء والتاریخ، ج4، ص205۔
- ↑ طبرسی، مجمع البیان، ذیل آیات 172ـ174 سورہ آل عمران۔
- ↑ عاملی، الصحیح من سیرة النبی، ج4، ص335۔
- ↑ طبرسی، مجمع البیان، ذیل آیات 172 تا 174، سورہ آل عمران۔، عاملی، الصحیح من سیرة النبی، ج6، ص335۔
- ↑ شمس شامی، سبل الهدی و الرّشاد، ج4، ص447۔
- ↑ بلاذری، انساب الاشراف، ج1، ص403۔
- ↑ واقدی، المغازی، ج1، ص334ـ336۔
- ↑ واقدی، المغازی، ج1، ص336ـ337۔، طبرسی، اعلام الوری، ج1، ص183ـ184۔، ابن شهر آشوب، مناقب، ج1، ص167۔
- ↑ رجوع کریں: آیات 172 تا 174 سورہ آل عمران۔، قمی، تفسیر القمی ان ہی آیات کے ذیل میں۔، طبرسی، مجمع البیان، ان ہی آیات کے ذیل میں۔
- ↑ ابن هشام، السیرة النبویة، ج3، ص107۔، ابن حزم، جوامع السیرة، ص175۔
- ↑ طبرسی، مجمع البیان، ذیل آیات 172 تا 174، سورہ آل عمران۔، عاملی، الصحیح من سیرة النبی، ج6، ص335۔، طبری، تفسیر جامع، ذیل سوره آیت 172، سورہ آل عمران۔
- ↑ رجوع کریں:طبرسی، مجمع البیان، ذیل آیات سوره آل عمران: 172ـ174۔، شمس شامی، سبل الهدی والرّشاد، ج4، ص438ـ439، 441۔
- ↑ واقدی، المغازی، ج1، ص337ـ339۔، ابن سعد، طبقات، ج2، ص49۔
- ↑ واقدی، المغازی، ج1، ص337ـ339۔، ابن سعد، طبقات، ج2، ص49۔
- ↑ سورہ آل عمران آیت 173؛ یا واقعہ خداوند متعال نے یوں بیان فرمایا ہے:الَّذِينَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُواْ لَكُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِيمَاناً وَقَالُواْ حَسْبُنَا اللّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ[؟–؟]۔
ترجمہ: وہ کہ جن سے لوگوں نے کہا کہ لوگوں نے تمہارے مقابلہ کے لیے بڑا لشکر جمع کیا ہے، ان سے ڈرو تو اس سے ان کے ایمان میں اور اضافہ ہوا اور انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے اللہ کافی ہے اور بڑا اچھا کارساز۔ - ↑ واقدی، المغازی، ج1، ص338۔، ابن هشام، السیره النبویه، ج3، ص108ـ 109۔
- ↑ واقدی، المغازی، ج1، ص339۔، بلاذری، انساب الاشراف، ج1، ص403۔
- ↑ واقدی، المغازی، ج1، ص339ـ340۔، ابن هشام، السیره النبویه، ج3، ص109ـ110۔
- ↑ واقدی، المغازی، ج1، ص334۔
- ↑ قس ابن هشام، السیرة النبویة، ج3، ص108۔
- ↑ طبری، تاریخ، ج2، ص535۔
- ↑ بکری، معجم ما استعجم، ج1، ص468۔
- ↑ ابن سعد، طبقات، ج2، ص49۔
- ↑ عاملی، الصحیح من سیرة النبی، ج4، ص339ـ341۔
- ↑ رجوع کریں: واقدی، المغازی، ج1، ص340۔، ابن هشام، السیرة النبویة، ج3، ص128۔، طبری، جامع، ذیل همین آیات۔، شمس شامی، سبل الهدی والرّشاد، ج4، ص444ـ445۔
- ↑ مسعودی، تنبیه الاشراف، ص245۔
مآخذ
- قرآن کریم، اردو ترجمہ: سید علی نقی نقوی (لکھنوی۔
- ابنحزم، جوامع السیرة، و خمس رسائل اخرى، چاپ احسان عباس و ناصرالدیناسد، [قاهره? 1950].
- ابنسعد، طبقات، (بیروت).
- ابن شهر آشوب، مناقب آل ابىطالب، نجف، 1956.
- ابنکثیر، البدایة والنهایة، ج 2، چاپ احمد ابوملحم و دیگران، بیروت، 1405/1985.
- ابنهشام، السیرة النبویة، چاپ مصطفى سقا، ابراهیم ابیارى، و عبدالحفیظ شلبى، [قاهره 1355/ 1936]، چاپ افست بیروت، بىتا.
- بکرى، عبداللّه بنعبدالعزیز، معجم ما استعجم من اسماء البلاد و المواضع، چاپ مصطفى سقّا، بیروت، 1403/ 1983.
- بلاذرى، احمد بنیحیى، انساب الاشراف، چاپ محمود فردوسعظم، دمشق، 1996ـ2000.
- شمس شامى، محمد بنیوسف، سبل الهدى و الرّشاد فى سیرة خیرالعباد، ج 4، چاپ ابراهیم ترزى و عبدالکریم عزباوى، قاهره، 1411/ 1990.
- الصالحي الشامي، محمد بن يوسف، سبل الهدى والرشاد في سيرة خير العباد، المحقق: مصطفى عبد الواحد - وآخرون، الناشر: المجلس الأعلى للشئون الإسلامية ـ قاهرة . 1418 / 1997
- طبرسى، فضل بنحسن، اعلام الورى باعلام الهدى، قم، 1417.
- طبرسى، فضل بنحسن، مجمع البیان فى تفسیرالقرآن، چاپ هاشم رسولى محلاتى و فضلاللّه یزدى طباطبائى، بیروت، 1408/1988.
- طبرى، محمد بنجریر، تاریخ، (بیروت).
- طبرى، محمد بنجریر، جامع.
- عاملى، جعفر مرتضى، الصحيح من سيرة النبي الاعظم ؐ، الطبعة الرابعة 1995 م 1415 ه
- قمى، علی بنابراهیم، تفسیرالقمى، بیروت، 1412/1991.
- مسعودى، تنبیه الاشراف.
- مقدسى، مطهر بنطاهر، البدء والتاریخ، چاپ کلمان هوار، پاریس، 1899ـ1919، چاپ افست تهران، 1962.
- واقدى، محمد بنعمر، کتاب المغازى، (Edited by Dr. Marsden Jones, Publshed by: Oxford University Press) ، لندن، 1966/ طبعة الثالثة: 1404/ 1984
بیرونی ربط
- مضمون کا منبع: دانشنامه جهان اسلام
پچھلا غزوہ: اُحُد |
رسول اللہؐ کے غزوات غزوہ حمراء الاسد |
اگلا غزوہ: بنی نضیر |