غزوہ بدر اولی
غزوہ بدر الاولی / یا غزوہ سفوان | |||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
سلسلۂ محارب: | |||||||||||||
| |||||||||||||
فریقین | |||||||||||||
سپاہ اسلام | کرز بن جابر فہری | ||||||||||||
قائدین | |||||||||||||
حضرت محمد(ص) | کرز بن جابر | ||||||||||||
یہ غزوہ کسی نتیجے پر پہنچے بغیر اختتام پذیر ہوا اور رسول اللہ(ص) مطلوبہ ہدف تک پہنچے بغیر مدینہ واپس آئے۔ |
شخصیتها | |
---|---|
پیغمبر اسلامؑ • حضرت علیؑ • حضرت فاطمہؑ • صحابہ | |
غزوات | |
غزوہ بدر • غزوہ احد • غزوہ خندق • غزوہ خیبر • غزوہ فتح مکہ • دیگر غزوات | |
شہر اور مقامات | |
مکہ • مدینہ • طائف • سقیفہ • خیبر • جنۃ البقیع | |
واقعات | |
بعثت • ہجرت حبشہ • ہجرت مدینہ • صلح حدیبیہ • حجۃ الوداع • واقعۂ غدیر | |
متعلقہ مفاہیم | |
اسلام • تشیع • حج • قریش • بنو ہاشم • بنو امیہ | |
غزوہ بدر اولی یا غزوہ سفوان، [عربی میں: غزوة بدر الأولى أو غزوة سفوان] رسول خدا(ص) کے غزوات میں سے ایک ہے۔ یہ غزوہ بھی کئی دوسرے غزوات کی مانند جنگ پر منتج نہ ہوا اور آپ(ص) واپس مدینہ پلٹ آئے۔
غزوہ کی تفصیل
رسول خداؐ کی غزوہ عشیرہ سے مدینہ واپسی ے کو ابھی 10 دن نہیں گذرے تھے کہ آپ(ص) کو خبر ملی کہ کرز بن جابر فہری نے مدینہ کے ریوڑ اور ڈھور ڈنگر ہانک کر لے گیا ہے۔ کرز قریش کا حلیف تھا اور مشرکین کی تحریک پر مدینہ کے ریوڑوں کو ہانک کر لے گیا تھا۔ یہ شخص مدینہ سے 3 میل دور، "عقیق" حدود میں "جماء" نامی کوہستانی علاقے میں مال مویشی پالتا تھا۔ چونکہ وہ علاقے سے کامل واقفیت رکھتا تھا لہذا کسی کی بدگمانی کا سبب بنے بغیر رات کے وقت علاقے میں داخل ہوا تھا اور مال مویشیوں کو چوری کرکے شہر کی حدود سے فرار ہوچکا تھا۔
رسول اللہ(ص) کا رد عمل
رسول خدا(ص) نے زید بن حارثہ کو مدینہ میں اپنا جانشین بنایا اور 70 مجاہدین کا ایک دستہ لے کر کرز بن جابر کا تعاقب شروع کیا۔ آپ(ص) تیزرفتاری سے سفر کررہے تھے یہاں تک کہ "سفوان" کے علاقے میں داخل ہوئے جو بدر کے نواح میں واقع ہے اور مدینہ سے تقریبا 175 کلومیٹر ہے اور ڈاکو کا سراغ نہ ملا تو مجبور ہوکر خالی ہاتھ مدینہ واپس آئے۔ یہ رسول خدا(ص) کا تیسرا غزوہ تھا جو غزوہ سفوان بھی کہلاتا ہے۔
علی(ع) کی علمبرداری
اس عسکری مہم میں بھی سپاہ اسلام کے علمبردار امیرالمؤمنین(ع) تھے۔
مآخذ
- رسول جعفریان- سیرهی رسول خدا.
- محمد هادی یوسفی غروی- موسوعه التاریخ الاسلامی- جلد 2.
- ابن هشام- سیره ابن هشام- جلد2 ص251.
- الفصول في اختصار سيرة الرسول صلى الله عليه وسلم-أبو الفداء إسماعيل بن كثير.
- رسولى محلاتى، سید هاشم، زندگانى حضرت محمد(ص) ص 291.
- ابن سعد، الطبقات الکبری، ج2 ص9.
پچھلا غزوہ: ذو العشیرہ |
رسول اللہ(ص) کے غزوات غزوہ بدر اولی |
اگلا غزوہ: غزوہ بدر کبری |