غزوہ بواط

ویکی شیعہ سے
غزوه بواط
رسول خداؑ کے غزوات
غزوہ بواط کا محل وقوع
غزوہ بواط کا محل وقوع
تاریخربیع الاول سنہ 2 ہجری
مقامبواط
علل و اسبابقریش کی طرف سے مدینہ پر جارحیت کا خطرہ
قلمروحجاز
نتیجہجنگ کے بغیر واپسی
فریق 1مسلمان
سپہ سالار 1حضرت محمدؐ
سپہ سالار 2امیہ بن خلف
فوج 1200 سوار اور پیادے
فوج 2100 سوار اور پیادے، اور 2500 اونٹوں کا کاروان


غزوہ بواط [عربی میں: غَزوَةُ بُواط] رسول خدا(ص) کے غزوات میں سے ہے۔ یہ غزوہ کوہ رضوی کی حدود میں بواط نامی مقام پر انجام پایا۔ آپ(ص) نے مسلمانوں کی ایک جماعت کے ساتھ مدینہ سے عزیمت کی اور سائب بن عثمان ابن مظعون کو شہر کا انتظام سونپ دیا۔ آپ(ص) بواط پہنچے لیکن قریش سے آمنا سامنا نہ ہوا اور جنگ کے بغیر [[مدینہ پلٹ آئے۔

واقعے کی تفصیل

یہ غزوہ ہجرت مدینہ کے ایک سال بعد ربیع الاول سنہ 2 ہجری میں انجام پایا۔ رسول خدا(ص) 200 افراد کو لے کر قافلۂ قریش کا راستہ روکنے کی غرض سے مدینہ سے روانہ ہوئے۔ یہ وہ زمانہ تھا جب شہر مدینہ کو ان کی طرف سے جارحیت کا خطرہ لاحق تھا۔ قریشی قافلے میں 100 افراد شامل تھے۔ تجارتی قافلہ 2500 اونٹوں پر مشتمل تھا۔ آپ(ص) نے ارض بواط کے مرکزی حصوں تک کا راستہ طے کیا۔ لیکن قریش کا قافلہ ان کی دسترس سے خارج ہوچکا تھا؛ چنانچہ آپ(ص) وہیں سے مدینہ پلٹ آئے۔

مآخذ

  • رسولى محلاتى، هاشم. زندگانى حضرت محمد صلی الله علیه و آله، ص 289.
  • قمي، شیخ عباس، منتهي الامال۔


پچھلا غزوہ:
غزوہ ودان
رسول اللہ(ص) کے غزوات
غزوہ بواط
اگلا غزوہ:
غزوہ عشیرہ