غزوہ ودان

ویکی شیعہ سے
غزوه ابواء
غزوہ ودان کا محل وقوع
غزوہ ودان کا محل وقوع
تاریخصفر سنہ 2 ہجری
مقامابواء
مختصات۲۳°۰۶′۳۳″ شمالی ۳۹°۰۵′۴۰″ شرقی / ۲۳٫۱۰۹۲۶° شمالی ۳۹٫۰۹۴۳۳° شرقی / 23.10926; 39.09433
علل و اسبابقبیلہ ضمرہ کی طرف سے دھمکی اور ان کا مقابلہ
نتیجہبنو ضمرہ کے ساتھ میثاق صلح
فریق 1مسلمان
فریق 2قریش کا تجارتی قافلہ اور قبیلہ بنو ضمرہ
سپہ سالار 1حضرت محمدؐ


پیغمبر اکرمؐ کی مدنی زندگی
ہجرت نبوی 622ء بمطابق
معراج 622ء بمطابق
غزوہ بدر 624ء بمطابق 17 رمضان
امام علی اور حضرت فاطمہ کی شادی 624ء بمطابق یکم ذی الحجہ
بنی‌قینقاع کی شکست 624ء بمطابق 15 شوال
غزوہ احد 625ء بمطابق شوال
بنو نضیر کی شکست 625ء بمطابق
غزوہ احزاب 627ء بمطابق
بنو قریظہ کی شکست 627ء بمطابق
غزوہ بنی مصطلق 627ء بمطابق یا
صلح حدیبیہ 628ء بمطابق
غزوہ خیبر 628ء بمطابق
پہلا سفرِ حجّ 629ء بمطابق
جنگ مؤتہ 629ء بمطابق
فتح مکہ 630ء بمطابق
غزوہ حنین 630ء بمطابق
غزوہ طائف 630ء بمطابق
جزیرة العرب پر تسلط 631ء بمطابق
غزوہ تبوک 632ء بمطابق
حجۃ الوداع 632ء بمطابق 10ھ
واقعۂ غدیر خم 632ء بمطابق 10ھ
وفات 632ء بمطابق 11ھ

غزوہ ودان یا غزوہ ابواء [عربی میں: غزوة ودان و غزوة الأبواء] رسول خدا(ص) کے غزوات میں سے ایک ہے جو مدینہ کے قریب ابواء کے میں انجام پایا۔ کہا جاتا ہے کہ غزوہ ودان آپ(ص) کا سب سے پہلا غزوہ تھا۔

وجہ تسمیہ

یہ غزوہ مدینہ کے قریب ابواء کے علاقے ودان میں انجام پایا۔ ودان جنوب مشرق میں جحفہ اور ابواء کے درمیان واقع ہے۔ چونکہ ودان ابواء سے صرف 6 میل یے فاصلے پر واقع ہے[1] اور یہ دو علاقے ایک دوسرے کے قریب واقع ہیں چنانچہ منابع میں مذکورہ غزوے کا تذکرہ دونوں ناموں سے ہوا ہے۔[2]

واقعے کی حقیقت

صفر ـ جو ہجرت مہینہ کا بارہواں مہینہ تھا ـ میں رسول خدا(ص) نے پہلا غزوہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا؛ چنانچہ آپ(ص) نے قریش کے تجارتی قافلے کو پکڑنے اور قبیلہ بنو ضمرہ بن بکر کنانی کی سرکوبی کے لئے مدینہ سے ابواء کی جانب عزیمت کی۔ اس مہم میں انصار کا کوئی فرد شامل نہ تھا۔ رسول اللہ(ص) نے سعد بن عبادہ کو مدنی عوام کے مسائل کے حل کے لئے ، مدینہ میں اپنی جگہ مقرر کیا۔[3]

رسول اللہ(ص) ودان میں پہنچے تو (قریش کا قافلہ جا چکا تھا اور ان کے حلیف قبیلے) بنو ضمرہ کے افراد رسول خدا(ص) کے ساتھ صلح و آشتی کے لئے آپ(ص) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان کی طرف سے مخشی بن عمرو ضمری نے معاہدہ صلح پر دستخط کئے جو اس زمانے میں بنو ضمرہ کا سردار تھا۔[4]۔[5] اس مہم کے دوران رسول خدا(ص) 15 دنوں تک مدینہ سے دور رہے۔

صلح نامے کے مندرجات

صلح کی اس قرار داد میں طے پایا کہ:

  1. قبیلہ بنی ضمرہ رسول اللہ(ص) کے خلاف کسی کی حمایت نہیں کرے گا اور مسلمان بھی ان کے خلاف کسی کی حمایت نہیں کریں گے۔
  2. مذکورہ قبیلے اس سلسلے میں کسی کو امداد نہیں پہنچائے گا۔

بالآخر عہدنامہ لکھا گیا اور رسول خدا(ص) مدینہ واپس آئے۔[6]

متعلقہ مآخذ


حوالہ جات

  1. حموی، معجم البلدان، ص365۔
  2. ابن هشام، سیره نبوی، ص408۔
  3. ابن هشام، سیره نبوی، ص392۔
  4. ابن هشام، وہی ماخذ، ص392۔
  5. ابن اثیر، الکامل، ج7، ص125۔
  6. واقدی، المغازی، ص8۔

مآخذ

  • ابن اثیر، عزالدین علی، الکامل فی التاریخ، ترجمه (فارسی): ابوالقاسم حالت، تهران، مؤسسه مطبوعاتی علمی، 1371ش.
  • بیهقی، ابوبکر احمد بن حسین؛ دلائل النبوه، ترجمه محمود مهدوی دامغانی، تهران، علمی و فرهنگی، 1361ش
  • حموی، شهاب الدین یاقوت، معجم البلدان ، دارصادر ، بیروت، 1995عیسوی۔
  • ابن خلدون ، عبدالرحمن بن محمد، ترجمه: عبدالمجید آیتی، سیره نبوی، تهران، کتابچی ، 1363هجری شمسی
  • ابن هشام، عبدالملک، ترجمه: ابوالقاسم الکامل، تهران، ناشر، مؤسسه مطبوعاتی علمی، 1371هجری شمسی
  • واقدی، محمد بن عمر، ترجمه (فارسی): محمود مهدوی دامغانی، المغازی، تهران، مرکز نشر دانشگاهی ، 1369هجری شمسی
  • بیهقی، ابوبکر احمد بن حسین، ترجمه: محمود مهدوی دامغانی ، دلائل النبوه، تهران، علمی و فرهنگی ، 1361هجری شمسی
  • ابن سعد هاشمی، محمد، ترجمه: محمود مهدوی دامغانی، تحقیق محمد عبدالقادر عطا، بیروت، دارالکتب العلمیه ، 1410هجری قمری.
٭٭٭
٭٭٭
رسول اللہ(ص) کا پہلا غزوہ
غزوہ ودان
اگلا غزوہ:
غزوہ بواط