سنہ 1 ہجری
سنہ 1 ہجری قمری، ہجرت سے شروع ہونے والے کیلنڈر کا پہلا سال ہے۔
یہ سال پیغمبر اکرمؐ کی بعثت کے ۱۳ سال بعد اور عام الفیل کے ۵۳ سال بعد سے مطابقت رکھتا ہے۔ اس کا پہلا دن 1 محرم بمطابق جمعہ 19 جولائی 622 ء اور آخری دن 29 ذی الحجہ بمطابق 7 جون 623 ء ہے۔[1]
اس سال کا اہم ترین واقعہ پیغمبر اکرمؐ اور مسلمانوں کے ایک گروہ کا مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کرنا ہے۔ اسلام کی پہلی مسجد اور مسجد نبوی کی اسی سال بنیاد رکھی گئی ہے۔
اہم واقعات
- پیغمبر اکرمؐ کے قتل کے سلسلہ میں قریش کے سرداروں کی سازش اور شب ہجرت کا واقعہ
- رسول خداؐ کی مکہ سے مدینہ ہجرت
- سلمان فارسی کا اسلام لانا (جمادی الاول)
- عبد اللہ بن سلام کا اسلام لانا
- مسجد قبا کی بنیاد رکھی گئی (15 ربیع الاول)
- پیغمبر اکرمؐ نے پہلی نماز جمعہ پڑھائی اور جمعہ کا پہلا خطبہ دیا
- مسجد نبوی کی تعمیر
- پہلی نماز میت پڑھی گئی
- تشریع اذان
- انصار و مہاجرین کے درمیان عقد اخوت پڑھا گیا
- مدینہ میں پہلا سریہ پیش آیا
- رسول خداؐ اور یہودیوں کے درمیان صلح اور امن کا معاہدہ
- پیغمبر اکرمؐ کی حضرت عائشہ سے شادی
ولادت
وفات
- وفات اسعد بن زرارہ، جن کا لقب اسعد الخیر ہے جو مدینہ کے صحابی اور اولین مسلمانوں میں سے ہیں۔[5]
حوالہ جات
منابع
- ابن عبد البر، یوسف بن عبدالله، الاستیعاب فی معرفت الاصحاب، دار الجیل، بیروت، ۱۴۱۲ق
- ابن اثیر، علی بن محمد، اسد الغابہ فی معرفت الصحابہ، دار الفکر، بیروت، ۱۴۰۹ق
- ابن سعد، طبقات الکبری، دار الکتب العلمیہ، بیروت، ۱۴۱۰ق
- طبری، محمد بن جریر، تاریخ الامم و الملوک، ج ۷، دار التراث، بیروت، ۱۳۸۷ق
|