"نماز احتیاط" کے نسخوں کے درمیان فرق
Appearance
+ زمرہ:احکام نماز (بذریعہ:آلہ فوری زمرہ بندی) |
+ زمرہ:واجب نمازیں (بذریعہ:آلہ فوری زمرہ بندی) |
||
سطر 46: | سطر 46: | ||
[[زمرہ:احکام نماز]] | [[زمرہ:احکام نماز]] | ||
[[زمرہ:واجب نمازیں]] | |||
[[fa:نماز احتیاط]] | [[fa:نماز احتیاط]] | ||
[[en:Prayer of caution]] | [[en:Prayer of caution]] | ||
[[fr:Prière de précaution]] | [[fr:Prière de précaution]] |
نسخہ بمطابق 14:26، 4 جنوری 2021ء
یہ تحریر توسیع یا بہتری کے مراحل سے گزر رہی ہے۔تکمیل کے بعد آپ بھی اس میں ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔ اگر اس صفحے میں پچھلے کئی دنوں سے ترمیم نہیں کی گئی تو یہ سانچہ ہٹا دیں۔اس میں آخری ترمیم Shamsoddin (حصہ · شراکت) نے 3 سال قبل کی۔ |
بعض عملی اور فقہی احکام |
---|
یہ ایک توصیفی مقالہ ہے جو عبادات کی انجام دہی کیلئے معیار نہیں بن سکتا لہذا اس مقصد کیلئے اپنے مجتہد کی توضیح المسائل کی طرف مراجعہ فرمائیں۔ |
نماز احتیاط، ایسی ایک رکعتی یا دو رکعتی نماز ہے جو چار رکعتی واجب نماز کی تعداد میں شک کی وجہ سے واجب ہوتی ہے۔ نماز کی رکعتوں میں شک کے سات مقامات پر نماز احتیاط پڑھنے سے نماز صحیح ہو جاتی ہے۔
کیفیت
- نماز احتیاط میں قیام، نیت، تکبیر، صرف سوره حمد کی تلاوت، رکوع، دو سجدے، تشهد اور سلام، انجام دئے جاتے ہیں۔
- نماز احتیاط میں اذان، اقامه، سوره اور قنوت نہیں ہوتے ہیں۔
- نماز احتیاط میں سوره حمد کرو اِخفات (آهسته) کی صورت میں پڑھا جاتا ہے، چاہے اصلی نماز ایسی ہو جس میں مردوں کو حمد و سورہ بلند آواز میں پڑھنا چاہئے۔
- نماز احتیاط کو اصلی نماز کے فورا بعد اور ایسا کام انجام دینے سے پہلے پڑھنا چاہئے جس سے ٹوٹ جاتی ہے۔
- نماز احتیاط میں واجب نمازوں کے شرائط پورے کرنا ضروری ہیں۔[1]
نماز احتیاط کے مقامات
مندرجہ ذیل مقامات پر چار رکعتی نماز کی رکعتوں کی تعداد میں شک ہونے کی صورت میں لازم ہے کہ نماز احتیاط پڑھی جائے اور نماز صحیح رہے گی:[2]
شک کا محل | شک کی نوعیت | نمازگزار کا فرض | نماز احتیاط کی کیفیت | |
---|---|---|---|---|
۱ | دوسرے سجدے کے بعد | دوسری اور تیسری رکعت میں | تیسری رکعت پر بنا رکھے | ایک رکعت کھڑے ہوکر یا دو رکعت بیٹھ کر نماز احتیاط پڑھے |
۲ | نماز کی کسی بھی حالت میں | تیسری اور چوتھی رکعت کے درمیان | تیسری رکعت پر بنا رکھے | ایک رکعت کھڑے ہوکر یا دو رکعت بیٹھ کر نماز احتیاط پڑھے |
۳ | دوسرے سجدے کے بعد | دوسری اور چوتھی رکعت کے درمیان | چوتھی رکعت پر بنا رکھے | دو رکعت کھڑے ہوکر نماز احتیاط پڑھے |
۴ | دوسرے سجدے کے بعد | دوسری تیسری اور چوتھی رکعت کر درمیان | چوتھی رکعت پر بنا رکھے | دو رکعت کھڑے ہوکر اور دو رکعت بیٹھ کر نماز احتیاط پڑھے |
۵ | قیام کی حالت میں | چوتھی اور پانچویں رکعت میں | بیٹھ جائے اور نماز کو مکمل کرے | ایک رکعت بیٹھ کر یا دو رکعت بیٹھ کر نماز احتیاط پڑھے |
۶ | قیام کی حالت میں | تیسری اور پانچویں رکعت میں | بیٹھ جائے اور نماز کو مکمل کرے | دو رکعت کھڑے ہوکر نماز احتیاط پڑھے |
۷ | قیام کی حالت میں | تیسری، چوتھی اور پانچویں رکعت میں | بیٹھ جائے اور نماز کو مکمل کرے | دو رکعت کھڑے ہوکر اور پھر دو رکعت بیٹھ کر نماز احتیاط پڑھے |
شک سے مراد یہ ہے کہ دونوں یا تینوں طرف برابر کا امکان ہو اور کسی ایک طرف زیادہ امکان نہ ہو۔ اگر کسی طرف کا امکان زیادہ ہو تو اسی پر بنا رکھے گا اور نماز احتیاط پڑھے بغیر ہی نماز صحیح رہے گی۔
حوالہ جات
مآخذ
- عاملی، سید جواد، مفتاح الکرامة فی شرح القواعد العلامه، قم، دفتر انتشارات اسلامى وابسته به جامعه مدرسين حوزه علميه، ۱۴۱۹ق.
- صدر، محمدباقر، الفتاوی الواضحه وفقاً لمذهب اهل البیت علیهمالسلام، بیروت، دار التعارف للمطبوعات، ۱۴۰۳ق.
- مدرسی، سید محمدتقی المدرسی، فقه الخلل و احکام سائرالصلوات، تهران، دار محبی الحسین(ع)، ۱۴۲۰ق.
- نجفی، محمدحسن و دیگران، رساله شریفه مجمع الرسائل (المحشَّی)، مشهد، مؤسسه حضرت صاحب الزمان، ۱۳۷۳ش.