لا فتی الا علی

ویکی شیعہ سے
(لافتی سے رجوع مکرر)

لا فَتَى إِلَّا عَلِی ایک آسمانی ندا تھی جو کسی فرشتے نے امام علیؑ کی فضلت میں بلند کی تھی۔[1] شیعہ اور اہل سنت کی منقول روایات کے مطابق جنگ احد میں حضرت علیؑ جب پیغمبر اکرمؐ کی دفاع کررہے تھے تو اس دوران آسمان سے ایک آواز آئی «» یعنی ذوالفقار کے سوا کوئی تلوار نہیں اور علیؑ کے سوا کوئی جوانمرد نہیں۔[2] بعض روایات میں کہا گیا ہے ندا دینے والا فرشتہ جناب جبرئیل امینؑ تھے[3] بعض کتابوں میں اس فرشتے کا نام رضوان[4] اور بعض میں کچھ اور نام ذکر ہیں۔[5]

حکاکی عبارت «لا فتی الا علی» به خط ثلث بر روی فلز، مربوط به دوران صفویه

بعض گزارشات کے تحت یہ واقعہ جنگ بَدْر[6] یا خَیْبَر میں پیش آیا ہے۔[7] لیکن کتاب الغدیر کے مؤلف علامہ امینی اس موضوع سے متعلق احادیث کی بنیاد پر اس بات کے قائل ہیں کہ یہ واقعہ کئی مرتبہ پیش آیا ہے[8]

بعض روایات کے مطابق حضرت علیؑ نے اس حدیث کے ذریعے اپنی فضیلت کے بارے میں استدلال اور احتجاج کیا ہے۔[9]

خوشنویسی «لا فتی الا علی لا سیف الا ذوالفقار»، فریدالدین نامی شخص کے قلم سے

علامہ امینی کا کہنا ہے کہ اور علم حدیث کے دانشوران اس سلسلے میں اجماع رکھتے ہیں۔[10]ساتویں صدی ہجری کی اہل سنت کی کتاب کتاب کفایۃ الطالب فی مناقب علی بن ابی طالب میں اس حدیث کی مختلف روایات کے بارے میں ایک باب بنایا ہے اور کہا ہے کہ محدیثین کا اس پر اتفاق ہے۔[11]اس کے باوجود بعض اہل سنت مؤلفین اس حدیث کو جعلی قرار دیتے ہیں؛[12] نیز ابن تیمیہ اس روایت کو جھوٹی قرار دیتے ہیں۔[13]

لا سیف الا ذوالفقار و لا فتی الا علی کا یہ جملہ بہت ساری تلواروں پر لکھا جاتا ہے۔[14]

علامہ امینی کا کہنا ہے کہ حَسّان بن ثابِت نے پیغمبر اکرمؐ کی اجازت سے اس بارے میں ایک نظم پڑھا تھا۔[15] فارسی شعرا میں سعدی،[16] خواجوی کرمانی[17] اور عطار نیشابوری،[18] نے بھی مختلف اشعار میں اس جملے کو شامل کیا ہے۔

محشر لکھنوی کے قصیدے کے یہ دو مصرعے بڑے مشہور ہیں[حوالہ درکار]

شاہِ مرداں، شیرِ یزداں، قوتِ پروردگار لا فتی اِلا علِی لاسیف الاذوالفقار

عطار نیشابوری:

لا فتی الا علی در جان منذوالفقار و سیف او ایمان من[19]

شاہ نعمت اللہ ولی:

نفس خیر المرسلین است و ولی کردگارلافتی الّا علی لاسیف الّا ذوالفقار[20]

محتشم کاشانی:

لا فتی الا علی گویند اہل روزگارساکنان آسمان لا سیف الا ذوالفقار[21]

شہریار:

نہ خدا توانمش خواند نہ بشر توانمش گفتمتحیرم چہ نامم شہ ملک لافتی را[22]

متعلقہ صفحات

حوالہ جات

  1. کلینی، الکافی، 1407ق، ج8، ص110.
  2. ملاحظہ کریں: کلینی، الکافی، 1407ق، ج8، ص110؛ شیخ صدوق، امالی، 1376شمسی، ص200؛ شیخ مفید، الارشاد، 1413ق، ج1، ص87؛ شیخ طوسی، امالی، 1414ق، ص143؛ ابن ہشام، السیرۃ النبویہ، دار المعرفہ، ج2، ص100؛ طبری، تاریخ الطبری، 1387ق، ج2، ص514.
  3. شیخ صدوق، عیون اخبار الرضا(ع)، 1378شمسی، ج1، ص85.
  4. شیخ مفید، الارشاد، 1413ق، ج1، ص87؛ فتال نیشابوری، روضۃ الواعظین، 1375شمسی، ج1، ص128.
  5. شیخ صدوق، علل الشرایع، 1385شمسی، ج1، ص7.
  6. خوارزمی، المناقب، 1411ق، ص167، ح200.
  7. سبط بن جوری، تذکرۃ الخواص، 1418ق، ص26.
  8. امینی، الغدیر، 1416ق، ج2، ص104.
  9. شیخ صدوق، الخصال، 1362شمسی، ج2، ص550؛ ابن عساکر، تاریخ مدینۃ دمشق، 1995م، ج39، ص201.
  10. امینی، الغدیر، 1416ق، ج2، ص104.
  11. گنجی، کفایۃ الطالب، دار احیاء تراث اہل بیت(ع)، ص277-280.
  12. ابن جوزی، الموضوعات، 1386ق، ج1، ص381-382.
  13. حلبی، السیرۃ الحلبیہ، دار الکتب العلمیہ، ج2، ص321.
  14. زروانی، «ذوالفقار»، ص849.
  15. امینی، الغدیر، 1416ق، ج2، ص105.
  16. سعدی، کلیات سعدی، 1365شمسی، قصیدہ1.
  17. خواجوی کرمانی، دیوان اشعار، 1369شمسی، ص133.
  18. عطار نیشابوری، مصیبت نامہ، 1376شمسی، ص34.
  19. عطار، مظہر العجایب، 1376شمسی، ص69.
  20. شاہ نعمت اللہ ولی، دیوان کامل حضرت شاہ نعمت اللہ ولی، 1380شمسی، ص826.
  21. محتشم کاشانی، دیوان محتشم کاشانی، 1387شمسی، ص25.
  22. شہریار، دیوان شہریار، 1385شمسی، ج1، ص69.

مآخذ

  • ابن جوزی، عبدالرحمن بن علی، الموضوعات، مدینہ، المکتبۃ السلفیہ، 1386ھ۔
  • ابن عساکر، علی بن حسن، تاریخ مدینۃ دمشق و ذکر فضل ہا و تسمیۃ من حل ہا من الأماثل، تحقیق عمر بن غرامۃ عمری، بیروت، دار الفکر، 1995ھ۔
  • ابن ہشام، عبدالملک، السیرۃ النبویہ، بیروت، دار المعرفہ، بی تا.
  • امینی، عبدالحسین، الغدیر فی الکتاب و السنۃ و الادب، قم، مرکز الغدیر للدراسات الاسلامیۃ، 1416ھ۔
  • حلبی، علی بن ابراہیم، السیرۃ الحلبیۃ ، بیروت، دار الکتب العلمیہ، 1427ھ۔
  • خواجوی کرمانی، محمود، دیوان اشعار، تصحیح احمد سہیلی خوانساری، تہران، پاژنگ، 1369ہجری شمسی۔
  • خوارزمی، موفق بن احمد، المناقب، قم، جامعہ مدرسین، 1411ھ۔
  • زروانی، مجتبی، «ذوالفقار»، در جلد 18 دانشنامہ جہان اسلام، تہران، بنیاد دایرۃ المعارف اسلامی، 1392ہجری شمسی۔
  • سبط بن جوزی، تذکرۃ الخواص، قم، منشورات الشریف الرضی، 1418ھ۔
  • سعدی، مصلح الدین، کلیات سعدی، بہ اہتمام محمدعلی فروغی، تہران، امیرکبیر، 1365ہجری شمسی۔
  • شاہ نعمت اللہ ولی، دیوان کامل حضرت شاہ نعمت اللہ ولی، کرمان، انتشارات خدمات فرہنگی کرمان، 1380ہجری شمسی۔
  • شہریار، محمدحسین، دیوان شہریار، تہران، نگاہ، 1385ہجری شمسی۔
  • شیخ صدوق، محمد بن علی، الاَمالی، تہران، کتابچی، 1376ہجری شمسی۔
  • شیخ صدوق، محمد بن علی، الخصال، قم، دفتر نشر اسلامی، 1362ہجری شمسی۔
  • شیخ صدوق، محمد بن علی، علل الشرایع، قم، کتابفروشی داوری، 1385ہجری شمسی۔
  • شیخ صدوق، محمد بن علی، عیون اخبار الرضا(ع)، تہران، نشر جہان، 1378ہجری شمسی۔
  • شیخ طوسی، محمد بن حسن، الاَمالی، قم، دار الثقافہ، 1414ھ۔
  • شیخ مفید، محمد بن محمد، الاِرشاد فی معرفۃ حجج اللہ علی العباد، قم، کنگرہ شیخ مفید، 1413ھ۔
  • طبری، محمد بن جریر، تاریخ الطبری (تاریخ الرسل و الملوک)، تحقیق محمد ابوالفضل ابراہیم، بیروت، دار التراث، 1387ھ۔
  • عطار نیشابوری، محمد، مصیبت نامہ، تصحیح نورانی وصال، تہران، زوّار، 1356ہجری شمسی۔
  • عطار نیشابوری، محمد، مظہر العجایب و مظہر الاَسرار، تہران، سنایی، 1376ہجری شمسی۔
  • فتال نیشابوری، محمد بن احمد، روضۃ الواعظین و بصیرۃ المتعظین، قم، انتشارات رضی، 1375ہجری شمسی۔
  • کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، تہران، دارالکتب الاسلامیہ، چاپ چہارم، 1407ھ۔
  • گنجی، محمد بن یوسف، کفایۃ الطالب فی مناقب علی بن ابی طالب، تہران، دار احیاء تراث اہل بیت(ع)، 1404ھ۔
  • محتشم کاشانی، علی بن احمد، دیوان محتشم کاشانی، تہران، نگاہ، 1387ہجری شمسی۔