"غزوہ حمراء الاسد" کے نسخوں کے درمیان فرق
Waziri (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
Waziri (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 25: | سطر 25: | ||
'''غزوہ حَمراءُ الاَسَد'''، [[رسول خداؐ]] کے غزوات میں سے ایک ہے جو سنہ 3 ہجری کو [[غزوہ احد]] کے صرف ایک دن بعد واقع ہوا۔ اس جنگ سے [[رسول اللہ]]ؐ کا ہدف و مقصود مشرکین کو دوبارہ [[مدینہ]] پر حملہ کرنے سے باز رکھنا تھا۔ | '''غزوہ حَمراءُ الاَسَد'''، [[رسول خداؐ]] کے غزوات میں سے ایک ہے جو سنہ 3 ہجری کو [[غزوہ احد]] کے صرف ایک دن بعد واقع ہوا۔ اس جنگ سے [[رسول اللہ]]ؐ کا ہدف و مقصود مشرکین کو دوبارہ [[مدینہ]] پر حملہ کرنے سے باز رکھنا تھا۔ | ||
بعض مورخین حمراء الاسد کو [[غزوہ|غزوات]] میں شامل نہیں | بعض مورخین حمراء الاسد کو [[غزوہ|غزوات]] میں شامل ہی نہیں کرتے کیونکہ ان کے بقول اس واقعے میں کوئی جنگ لڑی ہی نہیں گئی! | ||
==وقت اور مقام غزوہ== | ==وقت اور مقام غزوہ== |
نسخہ بمطابق 10:35، 10 مئی 2022ء
غزوہ حمراء الاسد | |||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
سلسلۂ محارب: | |||||||||||||
فائل:حمراء الاسد1.gif | |||||||||||||
| |||||||||||||
فریقین | |||||||||||||
سپاہ اسلام | سپاہ مشرکین قریش | ||||||||||||
قائدین | |||||||||||||
حضرت محمدؐ | ابو سفیان | ||||||||||||
قریش کو رسول اللہؐ کی عزیمت کی اطلاع ملی تو انھوں نے مسلمانوں کے خوف سے فرار کو کرار پر ترجیح دی اور مسلمین نے 3 دن تک حمراء الاسد میں قیام کیا اور مدینہ واپس آئے۔ آل عمران کی چار آیتیں (172 تا 175) حمراء الاسد کی شان میں نازل ہوئی ہیں۔ |
شخصیتها | |
---|---|
پیغمبر اسلامؑ • حضرت علیؑ • حضرت فاطمہؑ • صحابہ | |
غزوات | |
غزوہ بدر • غزوہ احد • غزوہ خندق • غزوہ خیبر • غزوہ فتح مکہ • دیگر غزوات | |
شہر اور مقامات | |
مکہ • مدینہ • طائف • سقیفہ • خیبر • جنۃ البقیع | |
واقعات | |
بعثت • ہجرت حبشہ • ہجرت مدینہ • صلح حدیبیہ • حجۃ الوداع • واقعۂ غدیر | |
متعلقہ مفاہیم | |
اسلام • تشیع • حج • قریش • بنو ہاشم • بنو امیہ | |
ہجرت نبوی | 622ء بمطابق 1ھ |
معراج | 622ء بمطابق 1ھ |
غزوہ بدر | 624ء بمطابق 17 رمضان 2ھ |
امام علی اور حضرت فاطمہ کی شادی | 624ء بمطابق یکم ذی الحجہ 2ھ |
بنیقینقاع کی شکست | 624ء بمطابق 15 شوال 2ھ |
غزوہ احد | 625ء بمطابق شوال 3ھ |
بنو نضیر کی شکست | 625ء بمطابق 4ھ |
غزوہ احزاب | 627ء بمطابق 5ھ |
بنو قریظہ کی شکست | 627ء بمطابق 5ھ |
غزوہ بنی مصطلق | 627ء بمطابق 5ھ یا 6ھ |
صلح حدیبیہ | 628ء بمطابق 6ھ |
غزوہ خیبر | 628ء بمطابق 7ھ |
پہلا سفرِ حجّ | 629ء بمطابق 7ھ |
جنگ مؤتہ | 629ء بمطابق 8ھ |
فتح مکہ | 630ء بمطابق 8ھ |
غزوہ حنین | 630ء بمطابق 8ھ |
غزوہ طائف | 630ء بمطابق 8ھ |
جزیرة العرب پر تسلط | 631ء بمطابق 9ھ |
غزوہ تبوک | 632ء بمطابق 9ھ |
حجۃ الوداع | 632ء بمطابق 10ھ |
واقعۂ غدیر خم | 632ء بمطابق 10ھ |
وفات | 632ء بمطابق 11ھ |
غزوہ حَمراءُ الاَسَد، رسول خداؐ کے غزوات میں سے ایک ہے جو سنہ 3 ہجری کو غزوہ احد کے صرف ایک دن بعد واقع ہوا۔ اس جنگ سے رسول اللہؐ کا ہدف و مقصود مشرکین کو دوبارہ مدینہ پر حملہ کرنے سے باز رکھنا تھا۔
بعض مورخین حمراء الاسد کو غزوات میں شامل ہی نہیں کرتے کیونکہ ان کے بقول اس واقعے میں کوئی جنگ لڑی ہی نہیں گئی!
وقت اور مقام غزوہ
غزوہ حمراء الاسد 8 شوال سنہ 3 ہجری بروز اتوار کو غزوہ احد کے صرف ایک دن بعد، مدینہ سے 8 یا 10 میل (تقریبا 20 کلومیٹر) جنوب کی طرف، حمراء الاسد نامی مقام پر انجام پایا ہے۔[1]۔[2]
ابتدائی اقدامات
جنگ احد میں بعض مسلمانوں کی طرف سے پیغمبر اکرمؐ نافرمانی کے نتیجے میں مسلمانوں کی شکست کے بعد پیغمبر اکرم زخمیوں کے ساتھ مدینہ واپس آ گئے۔
پیغمبر اکرمؐ نے مکہ سے مدینہ آنے والے ایک شخص سے مشرکین مکہ کے بارے میں سوال کیا تو اس نے کہا: مکہ کے جنگجو جو احد میں شریک تھے اپنے آپ کو اس بات پر ملامت کر رہے ہیں کہ انہوں نے آپ کو کیوں وہاں سے جانے دیا، دشمن کا لشکر جنگ احد کی کامیابی سے مغرور ہو کر دوبارہ مدینہ پر حملہ کر کے مسلمانوں کا خاتمہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔[3]
البتہ بعض مآخذ کی بنا پر پیغمبر اکرمؐ وحی کے ذریعے قریش کے ارادے سے مطلع ہوئے۔[4]
غزوہ احد کے ایک دن بعد پیغمبر خداؐ نے نماز صبح کے بعد ـ جبکہ جنگ کے زخمی اپنے زخموں کے مداوا میں مصروف تھے ـ بلال حبشی سے فرمایا کہ ندا دیں کہ:
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہؐ نے صرف ان افراد کو اپنے ساتھ عزیمت کرنے کی اجازت دی جو غزوہ احد میں زخمی ہوئے تھے۔[6]
اول الذکر روایت کے مطابق غزوہ احد میں شرکت کرنے والے 700 مسلمانوں میں سے 70 جام شہادت نوش کرچکے تھے[7] اور باقی ماندہ تمام مجاہدین غزوہ حمراء الاسد میں شریک تھے۔[8]
لیکن مؤخر الذکر روایت کے مطابق، اس غزوے میں رسول خداؐ کے ساتھیوں کی تعداد 60[9] یا 70 تھی،[10] یعنی تقریبا اتنے ہی افراد جو غزوہ احد میں زخمی ہوئے تھے۔[11] سورہ آل عمران کی آیت 172 میں ارشاد ہوا:
- الَّذِينَ اسْتَجَابُواْ لِلّهِ وَالرَّسُولِ مِن بَعْدِ مَآ أَصَابَهُمُ الْقَرْحُ لِلَّذِينَ أَحْسَنُواْ مِنْهُمْ وَاتَّقَواْ أَجْرٌ عَظِيمٌ[؟–؟]
ترجمہ: [صاحبان ایمان ہیں وہ] جنہوں نے زخم کھانے کے بعد بھی اللہ اور رسول کی آواز پر لبیک کہی، ان میں سے جو نیک عمل بجا لانے والے اور پرہیزگار ہیں، ان کے لیے اجر عظیم ہے۔
- الَّذِينَ اسْتَجَابُواْ لِلّهِ وَالرَّسُولِ مِن بَعْدِ مَآ أَصَابَهُمُ الْقَرْحُ لِلَّذِينَ أَحْسَنُواْ مِنْهُمْ وَاتَّقَواْ أَجْرٌ عَظِيمٌ[؟–؟]
رسول اللہؐ نے فرمایا:
- ألا عصابة تشد لامر الله، تطلب عدوها؟ فانها أنكأ للعدو، وأبعد للسمع۔
ترجمہ: بےشک ایک گروہ الہ کے فرمان کی تعمیل پر استوار ہے اور اپنے دشمن کے تعاقب میں جاتا ہے، پس یہ عمل دشمن کے لئے نقصان دہ ہے اور اس کی شہرت زیادہ اور دو رس ہے۔
- ألا عصابة تشد لامر الله، تطلب عدوها؟ فانها أنكأ للعدو، وأبعد للسمع۔
اور مذکورہ بالا آیت کریمہ اور حدیث شریف سے مؤخر الذکر قول کی تائید ہوتی ہے۔[12]
شمس شامی نے ان دو اقوال کو جمع کرنے کی کوشش کی ہے۔[13] روایت ضعیفی نیز میگوید که پیامبرؐ از میان حاضرانِ در احد و کسانی که در آنجا حضور نیافتند، لشکری به این غزوه برد.[14]
بہرحال احد کے زخمیوں نے رسول خداؐ کی اطاعت کرتے ہوئے ہتھیار اٹھائے۔ ان میں سے 40 افراد کا تعلق بنی سلمہ سے تعلق رکھتے تھے جو دوسروں سے کچھ زیاد زخم اٹھا چکے تھے اور آنحضرتؐ سے آ ملے۔ عبداللہ بن سہل اور ان کے بھائی رافع ـ جن کے پاس کوئی سواری نہ تھی ـ گرتے پڑتے آپؐ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ جابر بن عبداللہ ـ جنگ احد میں شرکت نہ کرنے کے باوجود، رسول خداؐ کی اجازت سے لشکر میں شامل ہوئے۔[15]
رسول خداؐ نے جنگ احد والا پرچم علی(ع) (اور بقولے ابوبکر) کے سپرد کیا اور خود بھی بےشمار زخموں کے باوجود مسجد میں تشریف فرما ہوئے اور نماز بپا کی اور بعدازاں لباس رزم زیب تن کیا اور روانہ ہوئے۔[16]
غزوہ حمراء الاسد کا ہدف
یہ غزوہ اللہ کے حکم سے انجام پایا[17] اور رسول خداؐ کی اس مہم کا ہدف دشمنوں کو ایک بار پھر مدینہ پر حملہ کرنے سے خوفزدہ اور اور مسلمانوں کی قوت کا مظاہرہ، کرنا تھا اور یہ باور کرانا تھا کہ غزوہ احد مسلمانوں کو پہنچنے والے زخم اور نقصانات ان کے حوصلے اور دشمن کے مقابلے میں ان کا عزم و ارادہ پست نہیں کرسکے ہیں۔[18]
مسلمانوں کو مہم کے لئے عزیمت کا فرمان دیتے ہوئے رسول اللہؐ کا کلام بھی اسی حقیقت پر دلالت کرتا ہے:
- "... فانها أنكأ للعدو وأبعد للسمع"۔
ترجمہ: پس بےشک یہ عمل دشمن کے لئے نقصان دہ ہے اور اس کی شہرت زیادہ اور دو رس ہے۔[19]
- "... فانها أنكأ للعدو وأبعد للسمع"۔
ایک روایت میں منقول ہے کہ رسول خداؐ کو خبر ملی کہ مشرکین روحاء میں ہیں اور مدینہ کی طرف پلٹ آنے پر غور کررہے ہیں چنانچہ آپؐ نے مسلمانوں کو ان کے تعاقب کے لئے بلایا۔[20]
مشرکین کا تعاقب
پیغمبرؐ نے بنو اسلم کے تین افراد کو اپنی سپاہ کے ہراول دستے کے طور پر دشمن کے تعاقب میں روانہ کیا۔ یہ افراد منطقۂ حمراء الاسد میں دشمن کے لشکر کے قریب پہنچے لیکن ان میں سے دو افراد کو مشرکین نے شہید کیا۔ مشرکین اس علاقے میں اپنے اجتماع کے دوران ایک بار مدینہ پر چڑھائی کے لئے صلاح مشورے کررہے تھے؛ تاہم صفوان بن امیہ نے انہیں مسلمانوں کے غیظ و غضب اور انتقام سے متنبہ کیا اور خبردار کیا کہ اس بار وہ شکست بھی کھا سکتے ہیں۔ چنانچہ مشرکین نے اپنا سفر جاری رکھا اور مدینہ سے 20 میل (= 40 کلومیٹر) دور "روحاء" کے علاقے میں پڑاؤ ڈالا۔[21]
رسول خداؐ اور اصحاب حمراء الاسد پہنچے تو وہیں پڑاؤ ڈالا۔ سپاہ اسلام راتوں کو رسول خداؐ کے حکم پر بہت زیادہ آگ جلاتے تھے۔ مروی ہے کہ 500 مقامات پر آگ جلائی جاتی تھی اور یہ آگ دور دراز کے علاقوں سے نظر آتی تھی۔ اس لشکر کی شہرت بہت جلد تمام علاقوں تک پہنچی۔[22]
نئے حملے سے مشرکین کا خوف
روحا میں قیام کے دوران ابو سفیان بدستور مدینہ پر نئے حملے کے بارے میں سوچ رہا تھا اور وہ قریش کو اس حملے کے لئے قائل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ ابو سفیان نے اپنے دو سواروں کے توسط سے ـ جو لشکر کے لئے اشیاء خورد و نوش فراہم کرنے کی غرض سے مدینہ جارہے تھے ـ رسول اللہؐ کو پیغام بھیجا کہ "باقی ماندہ مسلمانوں کو نیست و نابود کرنے کے لئے مدینہ لوٹ کر آئے گا۔ رسول اللہؐ اور مسلمانوں نے جواب دیا:
- حَسْبُنَا اللّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ[؟–؟]۔
ترجمہ: ہمارے لیے اللہ کافی ہے اور بڑا اچھا کارساز۔[23]
- حَسْبُنَا اللّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ[؟–؟]۔
اس اثناء میں مَعْبَد بن اَبی مَعبَد خُزاعی، ـ جو اپنے قبیلے کے دوسرے افراد کی مانند رسول اللہؐ کا حلیف اور حامی تھا ـ نے ابو سفیان سے ملاقات کی اور اپنے کلام اور اشعار سے قریش کے سرغنوں کو مدینہ پر حملہ کرنے سے باز رکھا۔ اس نے ابو سفیان سے کہا: "محمدؐ ایسے افراد کو لے کر حمراء الاسد میں آئے ہیں جن کے چہرے غیظ و غضب کی شدت سے تمتما رہے ہیں اور میں نے اپنی زندگی میں اتنے غضبناک چہرے نہیں دیکھے ہیں"۔[24] اور یوں جنگ سے تھکے ہارے اور اپنی کامیابی سے مسرور مشرکین مسلمانوں کے غضب سے خائف ہوکر تیزرفتاری سے مکہ کی جانب پلٹ گئے؛[25] معبد خزاعی نے ایک قاصد کے توسط سے رسول اللہؐ کو پیغام دیا کہ مشرکین مکہ چلے گئے ہیں۔[26]
مسلمانوں کی مدینہ واپسی
واقدی[27] اور ابن ہشام کے مطابق،[28] رسول اللہؐ 5 روز بعد، طبری کے مطابق 3 روز بعد[29] اور بکری کے مطابق [30] دو روز بعد مدینہ واپس آئے۔ اس مدت میں مدینہ میں آپؐ کی جانشینی کا عہدہ عبداللہ بن امّ مکتوم کے پاس تھا۔[31] یہ غزوہ قریش، منافقین اور مدینہ کے یہودیوں کے لئے نفسیاتی شکست کا سبب بنا اور اس سے (غزوہ احد میں شکست کھانے کے بعد) مسلمانوں کے حوصلے بلند ہوئے۔[32] سورہ آل عمران کی آیات 172 تا 175 غزوہ حمراء الاسد کی شان میں نازل ہوئی ہیں۔[33]
چونکہ حمراء الاسد میں کوئی جنگ نہیں ہوئی چنانچہ علی بن حسین مسعودی نے اس کو غزوات کے زمرے میں شمار نہیں کیا ہے۔[34] لیکن متعدد غزوات ایسے ہیں جن میں آمنا سامنا نہیں ہوا ہے اور بایں وجود وہ غزوات کے نام سے مشہور ہیں۔ غزوہ حمراء الاسد سے قبل ہونے والے اکثر غزوات میں کوئی جنگ نہیں ہوئی ہے۔ (غزوات کی فہرست اور توضیحات کے لئے رجوع کریں: غزوہ)۔
حوالہ جات
- ↑ ابن هشام، السیرة النبویة، ج3، ص107ـ108۔
- ↑ ابن سعد، طبقات، ج2، ص49۔
- ↑ ابن کثیر، البدایہ و النہایہ، ج ۴، ص ۴۸۔
- ↑ تفسیرالقمی، ج۱، ص ۱۲۴۔
- ↑ واقدی، المغازی، ج1، ص334۔،ابن سعد، طبقات، ج2، ص39، 42ـ43۔
- ↑ قمی، تفسیرالقمی، ذیل آیات 172ـ174 سورہ آل عمران۔
- ↑ واقدی، المغازی، ج1، ص300۔،ابن سعد، طبقات، ج2، ص39، 42ـ43۔
- ↑ ابن کثیر، البدایة والنهایة، ج2، جزء4، ص51ـ52۔
- ↑ مقدسی، البدء والتاریخ، ج4، ص205۔
- ↑ طبرسی، مجمع البیان، ذیل آیات 172ـ174 سورہ آل عمران۔
- ↑ عاملی، الصحیح من سیرة النبی، ج4، ص335۔
- ↑ طبرسی، مجمع البیان، ذیل آیات 172 تا 174، سورہ آل عمران۔، عاملی، الصحیح من سیرة النبی، ج6، ص335۔
- ↑ شمس شامی، سبل الهدی و الرّشاد، ج4، ص447۔
- ↑ بلاذری، انساب الاشراف، ج1، ص403۔
- ↑ واقدی، المغازی، ج1، ص334ـ336۔
- ↑ واقدی، المغازی، ج1، ص336ـ337۔، طبرسی، اعلام الوری، ج1، ص183ـ184۔، ابن شهر آشوب، مناقب، ج1، ص167۔
- ↑ رجوع کریں: آیات 172 تا 174 سورہ آل عمران۔، قمی، تفسیر القمی ان ہی آیات کے ذیل میں۔، طبرسی، مجمع البیان، ان ہی آیات کے ذیل میں۔
- ↑ ابن هشام، السیرة النبویة، ج3، ص107۔، ابن حزم، جوامع السیرة، ص175۔
- ↑ طبرسی، مجمع البیان، ذیل آیات 172 تا 174، سورہ آل عمران۔، عاملی، الصحیح من سیرة النبی، ج6، ص335۔، طبری، تفسیر جامع، ذیل سوره آیت 172، سورہ آل عمران۔
- ↑ رجوع کریں:طبرسی، مجمع البیان، ذیل آیات سوره آل عمران: 172ـ174۔، شمس شامی، سبل الهدی والرّشاد، ج4، ص438ـ439، 441۔
- ↑ واقدی، المغازی، ج1، ص337ـ339۔، ابن سعد، طبقات، ج2، ص49۔
- ↑ واقدی، المغازی، ج1، ص337ـ339۔، ابن سعد، طبقات، ج2، ص49۔
- ↑ سورہ آل عمران آیت 173؛ یا واقعہ خداوند متعال نے یوں بیان فرمایا ہے:الَّذِينَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُواْ لَكُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِيمَاناً وَقَالُواْ حَسْبُنَا اللّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ[؟–؟]۔
ترجمہ: وہ کہ جن سے لوگوں نے کہا کہ لوگوں نے تمہارے مقابلہ کے لیے بڑا لشکر جمع کیا ہے، ان سے ڈرو تو اس سے ان کے ایمان میں اور اضافہ ہوا اور انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے اللہ کافی ہے اور بڑا اچھا کارساز۔ - ↑ واقدی، المغازی، ج1، ص338۔، ابن هشام، السیره النبویه، ج3، ص108ـ 109۔
- ↑ واقدی، المغازی، ج1، ص339۔، بلاذری، انساب الاشراف، ج1، ص403۔
- ↑ واقدی، المغازی، ج1، ص339ـ340۔، ابن هشام، السیره النبویه، ج3، ص109ـ110۔
- ↑ واقدی، المغازی، ج1، ص334۔
- ↑ قس ابن هشام، السیرة النبویة، ج3، ص108۔
- ↑ طبری، تاریخ، ج2، ص535۔
- ↑ بکری، معجم ما استعجم، ج1، ص468۔
- ↑ ابن سعد، طبقات، ج2، ص49۔
- ↑ عاملی، الصحیح من سیرة النبی، ج4، ص339ـ341۔
- ↑ رجوع کریں: واقدی، المغازی، ج1، ص340۔، ابن هشام، السیرة النبویة، ج3، ص128۔، طبری، جامع، ذیل همین آیات۔، شمس شامی، سبل الهدی والرّشاد، ج4، ص444ـ445۔
- ↑ مسعودی، تنبیه الاشراف، ص245۔
مآخذ
- قرآن کریم، اردو ترجمہ: سید علی نقی نقوی (لکھنوی۔
- ابنحزم، جوامع السیرة، و خمس رسائل اخرى، چاپ احسان عباس و ناصرالدیناسد، [قاهره? 1950].
- ابنسعد، طبقات، (بیروت).
- ابن شهر آشوب، مناقب آل ابىطالب، نجف، 1956.
- ابنکثیر، البدایة والنهایة، ج 2، چاپ احمد ابوملحم و دیگران، بیروت، 1405/1985.
- ابنهشام، السیرة النبویة، چاپ مصطفى سقا، ابراهیم ابیارى، و عبدالحفیظ شلبى، [قاهره 1355/ 1936]، چاپ افست بیروت، بىتا.
- بکرى، عبداللّه بنعبدالعزیز، معجم ما استعجم من اسماء البلاد و المواضع، چاپ مصطفى سقّا، بیروت، 1403/ 1983.
- بلاذرى، احمد بنیحیى، انساب الاشراف، چاپ محمود فردوسعظم، دمشق، 1996ـ2000.
- شمس شامى، محمد بنیوسف، سبل الهدى و الرّشاد فى سیرة خیرالعباد، ج 4، چاپ ابراهیم ترزى و عبدالکریم عزباوى، قاهره، 1411/ 1990.
- الصالحي الشامي، محمد بن يوسف، سبل الهدى والرشاد في سيرة خير العباد، المحقق: مصطفى عبد الواحد - وآخرون، الناشر: المجلس الأعلى للشئون الإسلامية ـ قاهرة . 1418 / 1997
- طبرسى، فضل بنحسن، اعلام الورى باعلام الهدى، قم، 1417.
- طبرسى، فضل بنحسن، مجمع البیان فى تفسیرالقرآن، چاپ هاشم رسولى محلاتى و فضلاللّه یزدى طباطبائى، بیروت، 1408/1988.
- طبرى، محمد بنجریر، تاریخ، (بیروت).
- طبرى، محمد بنجریر، جامع.
- عاملى، جعفر مرتضى، الصحيح من سيرة النبي الاعظم ؐ، الطبعة الرابعة 1995 م 1415 ه
- قمى، علی بنابراهیم، تفسیرالقمى، بیروت، 1412/1991.
- مسعودى، تنبیه الاشراف.
- مقدسى، مطهر بنطاهر، البدء والتاریخ، چاپ کلمان هوار، پاریس، 1899ـ1919، چاپ افست تهران، 1962.
- واقدى، محمد بنعمر، کتاب المغازى، (Edited by Dr. Marsden Jones, Publshed by: Oxford University Press) ، لندن، 1966/ طبعة الثالثة: 1404/ 1984
بیرونی ربط
- مضمون کا منبع: دانشنامه جهان اسلام
پچھلا غزوہ: اُحُد |
رسول اللہؐ کے غزوات غزوہ حمراء الاسد |
اگلا غزوہ: بنی نضیر |