عبد الرحمان بن عبد اللہ ارحبی

ویکی شیعہ سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
گنج شہدا
محرم کی عزاداری
تابلوی عصر عاشورا.jpg
واقعات
کوفیوں کے خطوط امام حسینؑ کے نام • حسینی عزیمت، مدینہ سے کربلا تک • واقعۂ عاشورا • واقعۂ عاشورا کی تقویم • روز تاسوعا • روز عاشورا • واقعۂ عاشورا اعداد و شمار کے آئینے میں • شب عاشورا
شخصیات
امام حسینؑ
علی اکبر  • علی اصغر • عباس بن علی • زینب کبری • سکینہ بنت الحسین • فاطمہ بنت امام حسین • مسلم بن عقیل • شہدائے واقعہ کربلا •
مقامات
حرم حسینی • حرم حضرت عباسؑ • تل زینبیہ • قتلگاہ • شریعہ فرات • امام بارگاہ
مواقع
تاسوعا • عاشورا • اربعین
مراسمات
زیارت عاشورا • زیارت اربعین • مرثیہ  • نوحہ • تباکی  • تعزیہ • مجلس • زنجیرزنی • ماتم داری  • عَلَم  • سبیل  • جلوس عزا  • شام غریبان • شبیہ تابوت • اربعین کے جلوس


عبد الرحمان بن عبد اللہ ارحبی (شہادت 61ہ ق) ان اصحاب امام حسین میں سے ہیں جنہوں نے امام کی رکاب میں جام شہادت نوش کیا ۔انہوں نے قیس بن مسہر کے ہمراہ کوفیوں کے خطوط امام حسین علیہ السلام تک پہنچائے تھے۔امام حسین ؑ نے انہیں مسلم بن عقیل کے ساتھ کوفہ روانہ کیا تھا۔ حضرت مسلم بن عقیل کی شہادت کے بعد حضرت امام حسین ؑ کے ساتھ مل گئے۔ عاشورا کے روز پہلے حملے میں آپ کی شہادت ہوئی ۔

نام و نسب

آپکا نام عبدالرحمن کدری[1] و عبدالرحمن بن عبدالله ارْحَبی[2] اور عبدالرحمان بن عبید ارحبی بھی ذکر ہوا ہے[3] زیارت ناحیہ مقدسہ میں آپ کا نام عبدالرحمن بن عبدالله بن الکدر الارحبی[4] آیا ہے اور زیارت رجبیہ امام حسین(ع) میں عبدالرحمن بن عبدالله الاذری پر سلام بھیجا گیا ہے

عبدالرحمان عبدالله الارحبی کے بیٹے تھے. ارحب شیعہ قبیلے بنی‌ ہمدان کی ذیلی شاخ ہے [5]

خصوصیات اور اوصاف

عبدالرحمان اصحاب امام حسین[6] میں سے شجاع اور دلاور[7] مرد تھے ۔ کوفے کی ایک مؤثر شخصیت اور امام علی (ع) کے تابعین میں گنے جاتے ہیں۔[8]

کوفیوں کی نامہ رسانی

کوفہ کے لوگ جب مدینے میں امام حسین کے بیعت نہ کرنے اور مکہ میں آنے سے باخبر ہوئے تو انہوں نے حضرت امام حسین کو خطوط لکھے . عبدالرحمان بن عبدالله و قیس بن مسہر تقریبا 53 خطوط لے کر مکہ میں امام حسین ع کے پاس آئے۔[9]اور ایک قول کی بنا پر ۱۵۳ خطوط اور اخبارالطوال کے مطابق 50[10]تھے۔ان تمام خطوط میں امام کو کوفہ آنے کی دعوت دی گئی تھی ۔

یہ 10 رمضان یا 12 ماه رمضان سال ۶۰ قمری کو مکہ میں وارد ہوئے [11] عراق کے دیگر خطوط لانے والوں نے بھی مکہ میں امام سے ملاقات کی اور آپ کو وہ خطوط پہنچائے ۔[12]

لیکن ایک اور نقل کے مطابق عبدالرحمان اور ۱۵۰ افراد دیگر اپنے ہمراہ دو یا تین خطوط رکھتے تھے، مکہ آئے اور امام سے ملے.[13]

کوفے کا سفر

امام حسین نے کوفیوں کے ان خطوط کے جواب میں مسلم بن عقیل کو قیس بن مسہر صیداوی، عبدالرحمان بن عبدالله اور عمارۃ بن عبید سلولی کے ساتھ کوفہ روانہ کیا۔[14]

شہادت

عبدالرحمان مسلم بن عقیل کی شہادت کے بعد مخفیانہ طور پر کوفے سے نکلے اور امام حسین کے قافلے سے مل گئے [15] عبدالرحمن عاشورا کے روز امام حسین کی اجازت سے میدان کارزار میں گئے ۔[16] چند لوگوں کو قتل اور زخمی کرنے کے بعد خود شہید ہو گئے ۔انہیں پہلے حملے میں شہید ہونے والوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔[17] بنی‌ اسد نے انکے جسد کو دیگر شہدا کے ساتھ ایک قبر میں دفنایا ۔

رجزخوانی

عبدالرحمان نے میدان جنگ میں درج ذیل رجز پڑھے:

انی لمن ینکرنی ابن الکدن انی علی دین حسین و حسن
جو مجھے نہیں جانتا میں اسے کہتا ہوں میں ابن کدن ہوں بے شک میں حسن اور امام حسین کے دین پر باقی ہوں [18]


سماوی نے ان اشعار کی نسبت اس کی طرف دی ہے :[19]

صبراً علی الاسیافِ وَالاسِنَّة صبراً علیها لدخول الجنّة


حوالہ جات

  1. فرسان الہیجاء ج۲، ص۲۳۴.
  2. تذکرة الخواص، ص۲۲۱. ارشاد، ج۲، صص۳۷ و ۳۹؛ مناقب، ج۳، صص۲۴۱و ۲۶۰؛ رجال طوسی، ص۱۰۳
  3. اخبار الطوال، ص۲۲۹. روضۃ الشہداء، ص۲۰۵.
  4. علامه مجلسی، بحار الانوار، ج۴۵، صص۷۳
  5. تسمیہ من قتل، ش۹۶. الانساب سمعانی ج۱، ص۱۰۶.
  6. رجال الطوسی، ص۱۰۳
  7. ابصارالعین، ص۱۳۱؛ تنقیح المقال ج۲، ص۱۴۵.
  8. السماوی، پیشین، ص۱۳۱.
  9. تاریخ طبری ج۵، ص۳۵۲.
  10. اخبارالطوال، ص۲۲۹. انساب الاشراف ج۳، ص۱۵۸.
  11. ارشاد، ج۲، ص۳۷؛ مناقب، ج۳، ص۲۴۱
  12. الطبری، ص۳۵۲؛ ابن اعثم الکوفی، الفتوح، ج ۵،ص۲۹؛ شیخ مفید؛ الارشاد،ص۳۷؛ ابوالفداء اسماعیل بن عمر ابن¬کثیر، البدایہ و النہایہ، ج ۸،ص۱۵۱.
  13. ارشاد، ج۲، ص۳۷؛ مناقب، ج۳، ص۲۴۱
  14. الفتوح ج۵، ص۴۸؛ الطبری، پیشین، ص۳۵۴؛ شیخ مفید، الارشاد ص۳۹
  15. ارشاد، ج۲، ص۳۹؛ تاریخ طبری ج۵، ص۳۵۴؛ انساب الاشراف ج۳، ص۱۵۹.
  16. تنقیح المقال ج۲، ص۱۴۵؛ ابصارالعین، ص۱۳۱-۱۳۲.
  17. مناقب، ج۳، ص۲۶۰
  18. البلاذری، انساب الاشراف ج۳، ص۴۰۴.
  19. ابصارالعین، ص۱۳۲.


کتابیات

  • ابن اعثم الکوفی، الفتوح، تحقیق علی شیری، بیروت، دارالأضواء، چاپ اول، ۱۹۹۱م، ج۵.
  • شیخ مفید؛ الارشاد، قم، کنگره شیخ مفید، ۱۴۱۳ق.
  • ابوالفداء اسماعیل بن عمر ابن کثیر، البدایہ و النہایہ، بیروت، دارالفکر، ۱۹۸۶م، ج۸.
  • محمد السماوی، ابصار العین فی انصار الحسین(ع)، تحقیق محمد جعفر الطبسی، مرکز الدرسات الاسلامیہ لممثلی الولی الفقیہ فی حرس الثورة الاسلامیہ، چاپ اول.
  • محمد بن جریر الطبری، تاریخ الأمم و الملوک (تاریخ الطبری)، تحقیق محمد ابوالفضل ابراہیم، بیروت، دارالتراث، چاپ دوم، ۱۹۶۷م.
  • السید ابراہیم موسوی زنجانی، وسیلہ الدارین فی انصار الحسین(ع)، بی¬جا، چاپ سوم، ۱۴۱۰ق.
  • الامام احمد بن یحیی بن جابر البلادری، انساب الاشراف، ج۳، بیروت، دارالفکر، چ اول، ۱۴۱۷ق.
  • علامه محمدباقر مجلسی، بحارالانوار، ج۴۵، بیروت، مؤسسہ وفا، داراحیا التراث العربی، چ۳، ۱۴۰۳ق.
  • شیخ محمدبن طاہر السماوی، ابصار العین فی انصار الحسین، تحقیق شیخ محمد جعفر الطبسی، نشر مرکز الدراسات الاسلامیہ لمثلیہ الولی الفقیہ فی حرس الثوره الاسلامیہ، چ اول، ۱۳۷۷ش.
  • ابی حنیفہ احمد بن داود الدینوری، الاخبار الطول، تحقیق عبدالمنعم عامر، ایران، قم، شریف رضی، ۱۳۷۰ش.