جبلہ بن علی شیبانی

ویکی شیعہ سے
جَبَلَۃ بن علی شیبانی
حرم امام حسینؑ میں بعض شہدائے کربلا کی آرامگاہ
حرم امام حسینؑ میں بعض شہدائے کربلا کی آرامگاہ
کوائف
نام:ہفہاف بن مہند راسبی
نسبقبیلہ شیبان، بکر بن وائل سے مشہور قبیلہ
شہادتروز عاشورا 61ھ
مقام دفنحرم امام حسینؑ
اصحابامام حسینؑ
سماجی خدماتواقعہ کربلا میں امام حسین کی نصرت


جبلۃ بن علی شیبانی کربلا کے شہدا میں سے ہیں ۔آپ نے حضرت علی ؑ کی رکاب میں رہ کر جنگ صفین میں شرکت کی ۔کوفہ میں مسلم بن عقیل کے ساتھ قیام میں بھی شریک تھے ۔

تعارف

جبلہ بن علی شیبانی کا تعلق بکر بن وائل کے معروف قبیلے سے تھا[1] اور آپ کوفہ کے شجاعوں میں سے تھے[2] ۔بعض مآخذ میں مذکور ہے کہ آپ نے جنگ صفین میں حضرت علی ؑ کے ساتھ رہ کر جنگ میں حصہ لیا۔[3] قیامِ مسلم بن عقیل کے وقت ان کا ساتھ دیا۔[4] ۔

کربلا

مسلم بن عقیل کی شہادت کے بعد اپنے قبیلے میں چھپ گئے ۔ جب حضرت امام حسین ؑ کربلا آئے تو ان سے ملحق ہوگئے[5] ۔عاشورا کے روز پہلے حملے میں آپ کی شہادت ہوئی[6] ۔ زیارت ناحیہ غیر مشہورہ میں یہ جملہ مذکور ہے : ٗٗالسَّلَامُ عَلَی جَبَلَةَ بْنِ عَلِی الشَّیبَانِی

حوالہ جات

  1. انساب الاشراف، بلاذری، ج۳، ص۴۸۲.
  2. ابصار العین، سماوی، ص۲۱۵
  3. ذخیره الدارین، شیرازی، ص۲۴۲
  4. ابصار العین، سماوی، ص۲۱۵
  5. فرہنگ عاشورا، محدثی، ص۱۴۰
  6. المناقب، ابن شہرآشوب، ج۴، ص۱۱۳؛ ابصار العین، سماوی، ص۲۱۵

مآخذ

  • إبصار العین فی أنصار الحسین، سماوی، محمد بن طاہر، زمزم ہدایت، قم، ۱۳۸۴ش.
  • ذخیرة الدارین فیما یتعلق بمصائب الحسین علیه‌السلام و اصحابہ، حسینی حائری شیرازی، سید عبد المجید، زمزم ہدایت، قم.
  • فرہنگ عاشورا، محدثی، جواد، نشر معروف، پنجم، قم، ۱۳۸۰ش.
  • انساب الاشراف، بلاذری، تحقیق: محمودی، موسسہ اعلمی، اول، بیروت، ۱۳۹۴ق.
  • مناقب آل ابی طالب، ابن شہر آشوب، دار الاضواء، دوم، بیروت، ۱۴۱۲ق.