ابو ثمامہ صائدی

ویکی شیعہ سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
محرم کی عزاداری
تابلوی عصر عاشورا.jpg
واقعات
کوفیوں کے خطوط امام حسینؑ کے نام • حسینی عزیمت، مدینہ سے کربلا تک • واقعۂ عاشورا • واقعۂ عاشورا کی تقویم • روز تاسوعا • روز عاشورا • واقعۂ عاشورا اعداد و شمار کے آئینے میں • شب عاشورا
شخصیات
امام حسینؑ
علی اکبر  • علی اصغر • عباس بن علی • زینب کبری • سکینہ بنت الحسین • فاطمہ بنت امام حسین • مسلم بن عقیل • شہدائے واقعہ کربلا •
مقامات
حرم حسینی • حرم حضرت عباسؑ • تل زینبیہ • قتلگاہ • شریعہ فرات • امام بارگاہ
مواقع
تاسوعا • عاشورا • اربعین
مراسمات
زیارت عاشورا • زیارت اربعین • مرثیہ  • نوحہ • تباکی  • تعزیہ • مجلس • زنجیرزنی • ماتم داری  • عَلَم  • سبیل  • جلوس عزا  • شام غریبان • شبیہ تابوت • اربعین کے جلوس


ابوثمامہ صائدی شہدائے کربلا اور حضرت امام علی ؑ کے اصحاب میں سے ہیں۔انہوں نے حضرت علی ؑ کے ساتھ تمام جنگوں میں شرکت کی ۔وہ دلاوران عرب اور کوفہ کے مشہور شیعہ تابعین میں سے شمار ہوتے ہیں.[1]۔مسلم بن عقیل کو کوفہ آنے پر ان سے مل گئے[2] اور مسلم کی شہادت کے بعد کوفہ چھوڑ کر چلے گئے۔مکہ سے کربلا آتے ہوئے حضرت امام حسین ؑ کے کاروان میں شامل ہو کر بالآخر روز عاشورا کربلا میں درجۂ شہادت پر فائز ہوئے[3]۔

تعارف

اکثر منابع میں ابو عمرو سے ابو ثمامہ مراد ہے لیکن بعض مصادر میں ان کا اور نام ذکر ہوا ہے جبکہ بعض نے انکے دیگر مشخصات میں اختلاف کیا ۔ اس طرح کے اختلافات کتابت کی وجہ پیدا ہوئے ہیں جیسا کہ ان اشتباہات میں سے ابو ثمامہ کو ابو تمامہ لکھنا [4] ان کا نام زیاد[5] یا عمر[6] نیز انکی نسبت میں بھی اختلاف مذکور ہے جیسے صائدی[7]، انصاری[8]، صیداوی[9] و صاعدی.[10] بنو صائد قبیلہ ہَمْدان کی شاخ ہے ۔ بعض کتب انساب میں ابو ثمامہ کا نام اور مشخصات اس طرح مذکور ہیں: زیاد ابن عمرو بن عریب بن حنظلہ بن دارم بن عبدالله الصائدی.[11]

ابو ثمامہ اور قیام امام حسین

ابو ثمامہ تابعین اور حضرت امام علی ؑ کے ان اصحاب میں سے ہیں جنہوں نے حضرت علی کے ہمراہ تمام جنگوں میں شرکت کی ۔انہیں حضرت امام حسن ؑ کے اصحاب میں سے بھی شمار کیا گیا ہے۔ آپ معاویہ کے مقابلے میں امام حسن کے ساتھ رہے ۔[12] تاریخی مصادر زیادہ تر تذکرہ حضرت مسلم بن عقیل کے ساتھ اور کربلا کے شہدا کے طور پر ملتا ہے ۔

معاویہ کے مرنے کے بعد ابو ثمامہ امام حسین ؑ کو دعوت دینے میں شامل تھےاور کوفہ میں سلیمان بن صرد خزاعی کے گھر موجود تھے۔ جب حضرت امام حسین ؑ حج کے فریضے کی ادائیگی کیلئے مکہ پہنچے تو امام کو خط لکھا [13]۔ کوفہ میں حضرت امام حسین ؑ کی جانب سے جب مسلم بن عقیل موجود تھے تو ابو ثمامہ لوگوں مالی امداد کو وصول کرتے اور جنگ کے حالات میں اسلحہ کی جمع آوری کی ذمہ داری ان کے سپرد تھی۔ [14] ابن زیاد کے خلاف کوفے کے لوگوں کے قیام میں مسلم بن عقیل کی طرف سے تمیم اور ہمدان نامی قبیلوں کی سپہ سالاری ابو ثمامہ کے سپرد تھی.[15] لیکن ابن زیاد کی لالچ دینے اور رعب ڈالنے کی سیاست نے کوفے کے اہم قبیلوں کے سرداروں کو پراکندہ کر دیا اور مسلم بن عقیل شہید ہو گئے ۔اسکے بعد ابوثمامہ ابن زیاد کی تعقیب کے تحت قرار پائے تو ابو ثمامہ چند روز کیلئے اپنے قبیلے میں روپوش ہو گئے .[16][17] پھر نافع بن ہلال کے ساتھ مخفیانہ کوفہ سے باہر نکل گئے ۔ مکہ سے کربلا کے راستے میں امام حسین ؑ کے کاروان میں شمولیت اختیار کر لی اور ان کے ہمراہ کربلا میں وارد ہوئے.[18]

واقعۂ کربلا میں ابو ثمامہ سے مربوط واقعات میں سے ایک واقعہ یہ ہے کہ آپ نے عمر بن سعد کے ایلچی کثیر بن عبد اللہ شعبی کو حضرت امام حسین ؑ کے پاس مسلح آنے سے روکا اور عاشورا کے دن ظہر کے وقت کی اطلاع لشکر کو دی جس کے جواب میں امام حسین ؑ نے ان کے حق میں دعائیہ کلمات کہے ۔ [19]

شہادت

ابو ثمامہ کی شہادت کی جزئی کیفیات تاریخ میں مذکور نہیں ہیں لیکن طبری کی گزارش کے مطابق حر بن یزید ریاحی کی شہادت کے بعد ابو ثمامہ نے اپنے مبارزے کو جاری رکھا یہانتک کہ شہید ہو گئے ۔[20] کربلا میں امام حسین ؑ کے ساتھ ابو ثمامہ کی گفتگو سے پتہ چلتا ہے کہ آپ نے مکمل آگاہی اور مشتاقانہ امام حسین ؑ کی رکاب میں شہادت کو قبول کیا ۔.[21]

حوالہ جات

  1. طبری، تاریخ،ج۵،ص۳۶۴.
  2. قمی - ج ۱ - ص ۳۳ - ۳۴.
  3. رک: طبری، تاریخ، ج۵، ص۴۴۱.
  4. مقتل الحسین علیه‌السلام خوارزمی ج۱، ص۲۰۶؛
  5. جمہرةأنساب العرب، ص:۳۹۵.
  6. اقبال الاعمال ج۳، ص۷۹.
  7. مناقب آل ابی طالب ج۳، ص۲۵۳.
  8. رجال طوسی، ص۷۷؛ مامقانی، تنقیح المقال فی علم الرجال،ج۲،ص۳۳۳.
  9. جمہرة انساب العرب، ص۳۹۵؛دینوری، اخبار الطوال، ص۲۳۸.
  10. الفتوح، ص۸۸۸.
  11. جمہرةأنساب العرب، ص:۳۹۵.
  12. ابصار العین، ص۱۱.
  13. مامقانی، تنقیح المقال فی علم الرجال،ج۲،ص۳۳۳.
  14. طبری، تاریخ،ج۵،ص۳۶۴.
  15. دینوری، ص۲۳۸.
  16. تاریخ طبری ج۵، ص۳۶۹.
  17. ترجمہ الکامل فی التاریخ، ج۱۱، ص۱۲۵
  18. مامقانی، تنقیح المقال فی علم الرجال،ج۲،ص۳۳۳.
  19. طبری،تاریخ، ج۵،ص۴۱۰و۴۳۹.
  20. طبری،تاریخ،ج۵،ص۴۴۱.
  21. طبری، تاریخ،ج۵،ص۴۱۰و۴۳۹.


مآخذ

  • دینوری، احمدبن داوود، اخبار الطوال، به کوشش عبدالمنعم عامر و جمال‌الدین شیال، بغداد، ۱۳۷۹ق/۱۹۵۹م.
  • سماوی، محمدبن طاہر، ابصار العین فی انصار الحسین، قم، مکتبہ بصیرتی.
  • طبری، تاریخ طبری.
  • طوسی، محمدبن حسن، رجال، نجف، ۱۳۸۰ق/۱۹۶۱م.
  • قمی، شیخ عباس، الکنی و الاالقاب، مکتبہ الصدر، تہران، بیتا.
  • مامقانی، عبدالله بن حسن، تنقیح المقال فی علم الرجال، نجف، ۱۳۵۰ق.
  • مجلسی، محمدباقر، بحارالانوار، بیروت، ۱۴۰۳ق/۱۹۸۳م.