"سورہ غافر" کے نسخوں کے درمیان فرق
imported>Jaravi |
imported>Noorkhan کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 1: | سطر 1: | ||
{{ | {{سورہ||نام = غافر |ترتیب کتابت = 40 |پارہ = 24 |آیات = 85 |مکی/ مدنی = مکی |ترتیب نزول = 50 |اگلی = [[سورہ فصلت|فصلت]] |پچھلی = [[سورہ زمر|زمر]] |الفاظ = 1228 |حروف = 5109}} | ||
'''سورہ غافر''' '''''[سُوْرَةُ الْغَافِرً]'''''، کو اس لئے اس نام سے موسوم کیا گیا کہ اس کی تیسری آیت میں رب ذوالجلال کو "'''غافر الذنب"''' (گناہ بخشنے والا) کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ سورت [[حوامیم]] اور [[سور مثانی|مثانی]] کے زمرے میں آتی ہے۔ | '''سورہ غافر''' '''''[سُوْرَةُ الْغَافِرً]'''''، کو اس لئے اس نام سے موسوم کیا گیا کہ اس کی تیسری آیت میں رب ذوالجلال کو "'''غافر الذنب"''' (گناہ بخشنے والا) کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ سورت [[حوامیم]] اور [[سور مثانی|مثانی]] کے زمرے میں آتی ہے۔ |
نسخہ بمطابق 01:18، 11 اکتوبر 2014ء
زمر | سورۂ غافر | فصلت | |||||||||||||||||||||||
|
سورہ غافر [سُوْرَةُ الْغَافِرً]، کو اس لئے اس نام سے موسوم کیا گیا کہ اس کی تیسری آیت میں رب ذوالجلال کو "غافر الذنب" (گناہ بخشنے والا) کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ سورت حوامیم اور مثانی کے زمرے میں آتی ہے۔
نام
سورہ غافر کو غافر کہا کہا ہے کیونکہ اس کی تیسری آیت میں اللہ تعالی کا غافر کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے اور غافر اللہ تعالی کے اسماء اور صفات میں سے ہے اور اللہ کی یہ صفت رحمت اور گناہوں کی بخشش کا امید بخش پیغام کی حامل ہے۔ اس سورت دوسرا نام سورہ مؤمن ہے کیونکہ اس کی 28 سے 33 کی آیات میں مؤمن آل فرعون کی داستان کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ اس کا ایک نام سورہ طَوْل ہے کیونکہ اس کی تیسری آیت میں اللہ تعالی نے اپنا تعارف "ذو طَوْل" (بخشش وعطا والا) کے عنوان سے کرایا ہے اور "ذو طَوْل" اللہ کے اسماء و صفات میں سے ہے۔ اس کا تیسرا حم اولی ہے۔ کیونکہ اس کا آغاز حروف مقطعہ [=حم: حا میم] سے ہوا ہے۔
کوائف
قرآن میں پے درپے سات سورتوں کا آغاز حروف مقطعہ [=حم: حا میم] سے ہوتا ہے اور ان کو حوامیم یا "حامیمات" بھی کہا جاتا ہے اور سورہ غافر ان سات سورتوں میں ابتدائی سورت ہے۔ یہ حروف مقطعہ سے شروع ہونے والی سورتوں میں اکیسویں نمبر پر ہے؛ اس کی آیات کی تعداد قراءِ کوفہ و شام کے قول کے مطابق 85، قراءِ حجاز کے قول کے مطابق 84 اور قراءِ حجاز کے نزدیک 84 اور قراءِ بصرہ کے نزدیک 82 ہے لیکن اول الذکر قول مشہور اور معمول ہے۔ اس سورت کے الفاظ کی تعداد 1228 اور حروف کی تعداد 5109 ہے؛ ترتیب مصحف کے لحاظ سے چالیسویں اور ترتیب نزول کے اعتبار سے پچاسویں سورت ہے، مکی ہے اور حجم و کمیت کے لحاظ سے سور مثانی کے زمرے میں آتی ہے اور پورے نصف پارے کے برابر ہے۔
مفاہیم
یہ سورت اللہ کی بعض صفات کو بیان کرتی ہے اور دعا اور انسانوں کو دعا اور راز و نیاز کی ترغیب اور اجابت خداوندی کی امید دلا کر، دعا ترک کرنے سے خبردار کرتی ہے اور ترک دعا کو تکبر کی علامت قرار دیتی ہے اور مؤمنین اور انبیاء کی دعاؤں کے بعض فقرے نقل کرتی ہے؛ انسانی خلقت کی طرف اشارہ کرتی ہے؛ معاد و قیامت اور حشر و نشر کی طرف اشارہ کرتی ہے اور حضرت موسی(ع)، ہارون(ع)، فرعون، ہامان اور قارون کی بہم پیوستہ داستان بیان کرتی ہے اور کئی دوسرے انبیاء کو یاد کرتی ہے۔[1]
متن سورہ
حم ﴿1﴾ تَنزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ ﴿2﴾ غَافِرِ الذَّنبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّوْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ ﴿3﴾ مَا يُجَادِلُ فِي آيَاتِ اللَّهِ إِلَّا الَّذِينَ كَفَرُوا فَلَا يَغْرُرْكَ تَقَلُّبُهُمْ فِي الْبِلَادِ ﴿4﴾ كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَالْأَحْزَابُ مِن بَعْدِهِمْ وَهَمَّتْ كُلُّ أُمَّةٍ بِرَسُولِهِمْ لِيَأْخُذُوهُ وَجَادَلُوا بِالْبَاطِلِ لِيُدْحِضُوا بِهِ الْحَقَّ فَأَخَذْتُهُمْ فَكَيْفَ كَانَ عِقَابِ ﴿5﴾ وَكَذَلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّهُمْ أَصْحَابُ النَّارِ ﴿6﴾ الَّذِينَ يَحْمِلُونَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَهُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيُؤْمِنُونَ بِهِ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَّحْمَةً وَعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِيلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ ﴿7﴾ رَبَّنَا وَأَدْخِلْهُمْ جَنَّاتِ عَدْنٍ الَّتِي وَعَدتَّهُم وَمَن صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ﴿8﴾ وَقِهِمُ السَّيِّئَاتِ وَمَن تَقِ السَّيِّئَاتِ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمْتَهُ وَذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ﴿9﴾ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا يُنَادَوْنَ لَمَقْتُ اللَّهِ أَكْبَرُ مِن مَّقْتِكُمْ أَنفُسَكُمْ إِذْ تُدْعَوْنَ إِلَى الْإِيمَانِ فَتَكْفُرُونَ ﴿10﴾ قَالُوا رَبَّنَا أَمَتَّنَا اثْنَتَيْنِ وَأَحْيَيْتَنَا اثْنَتَيْنِ فَاعْتَرَفْنَا بِذُنُوبِنَا فَهَلْ إِلَى خُرُوجٍ مِّن سَبِيلٍ ﴿11﴾ ذَلِكُم بِأَنَّهُ إِذَا دُعِيَ اللَّهُ وَحْدَهُ كَفَرْتُمْ وَإِن يُشْرَكْ بِهِ تُؤْمِنُوا فَالْحُكْمُ لِلَّهِ الْعَلِيِّ الْكَبِيرِ ﴿12﴾ هُوَ الَّذِي يُرِيكُمْ آيَاتِهِ وَيُنَزِّلُ لَكُم مِّنَ السَّمَاء رِزْقًا وَمَا يَتَذَكَّرُ إِلَّا مَن يُنِيبُ ﴿13﴾ فَادْعُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ ﴿14﴾ رَفِيعُ الدَّرَجَاتِ ذُو الْعَرْشِ يُلْقِي الرُّوحَ مِنْ أَمْرِهِ عَلَى مَن يَشَاء مِنْ عِبَادِهِ لِيُنذِرَ يَوْمَ التَّلَاقِ ﴿15﴾ يَوْمَ هُم بَارِزُونَ لَا يَخْفَى عَلَى اللَّهِ مِنْهُمْ شَيْءٌ لِّمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ ﴿16﴾ الْيَوْمَ تُجْزَى كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ لَا ظُلْمَ الْيَوْمَ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ ﴿17﴾ وَأَنذِرْهُمْ يَوْمَ الْآزِفَةِ إِذِ الْقُلُوبُ لَدَى الْحَنَاجِرِ كَاظِمِينَ مَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ حَمِيمٍ وَلَا شَفِيعٍ يُطَاعُ ﴿18﴾ يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ ﴿19﴾ وَاللَّهُ يَقْضِي بِالْحَقِّ وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِهِ لَا يَقْضُونَ بِشَيْءٍ إِنَّ اللَّهَ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ ﴿20﴾ أَوَ لَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ كَانُوا مِن قَبْلِهِمْ كَانُوا هُمْ أَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَآثَارًا فِي الْأَرْضِ فَأَخَذَهُمُ اللَّهُ بِذُنُوبِهِمْ وَمَا كَانَ لَهُم مِّنَ اللَّهِ مِن وَاقٍ ﴿21﴾ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ كَانَت تَّأْتِيهِمْ رُسُلُهُم بِالْبَيِّنَاتِ فَكَفَرُوا فَأَخَذَهُمُ اللَّهُ إِنَّهُ قَوِيٌّ شَدِيدُ الْعِقَابِ ﴿22﴾ وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَى بِآيَاتِنَا وَسُلْطَانٍ مُّبِينٍ ﴿23﴾ إِلَى فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَقَارُونَ فَقَالُوا سَاحِرٌ كَذَّابٌ ﴿24﴾ فَلَمَّا جَاءهُم بِالْحَقِّ مِنْ عِندِنَا قَالُوا اقْتُلُوا أَبْنَاء الَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ وَاسْتَحْيُوا نِسَاءهُمْ وَمَا كَيْدُ الْكَافِرِينَ إِلَّا فِي ضَلَالٍ ﴿25﴾ وَقَالَ فِرْعَوْنُ ذَرُونِي أَقْتُلْ مُوسَى وَلْيَدْعُ رَبَّهُ إِنِّي أَخَافُ أَن يُبَدِّلَ دِينَكُمْ أَوْ أَن يُظْهِرَ فِي الْأَرْضِ الْفَسَادَ ﴿26﴾ وَقَالَ مُوسَى إِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُم مِّن كُلِّ مُتَكَبِّرٍ لَّا يُؤْمِنُ بِيَوْمِ الْحِسَابِ ﴿27﴾ وَقَالَ رَجُلٌ مُّؤْمِنٌ مِّنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَكْتُمُ إِيمَانَهُ أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَن يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ وَقَدْ جَاءكُم بِالْبَيِّنَاتِ مِن رَّبِّكُمْ وَإِن يَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ وَإِن يَكُ صَادِقًا يُصِبْكُم بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ كَذَّابٌ ﴿28﴾ يَا قَوْمِ لَكُمُ الْمُلْكُ الْيَوْمَ ظَاهِرِينَ فِي الْأَرْضِ فَمَن يَنصُرُنَا مِن بَأْسِ اللَّهِ إِنْ جَاءنَا قَالَ فِرْعَوْنُ مَا أُرِيكُمْ إِلَّا مَا أَرَى وَمَا أَهْدِيكُمْ إِلَّا سَبِيلَ الرَّشَادِ ﴿29﴾ وَقَالَ الَّذِي آمَنَ يَا قَوْمِ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُم مِّثْلَ يَوْمِ الْأَحْزَابِ ﴿30﴾ مِثْلَ دَأْبِ قَوْمِ نُوحٍ وَعَادٍ وَثَمُودَ وَالَّذِينَ مِن بَعْدِهِمْ وَمَا اللَّهُ يُرِيدُ ظُلْمًا لِّلْعِبَادِ ﴿31﴾ وَيَا قَوْمِ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ يَوْمَ التَّنَادِ ﴿32﴾ يَوْمَ تُوَلُّونَ مُدْبِرِينَ مَا لَكُم مِّنَ اللَّهِ مِنْ عَاصِمٍ وَمَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ ﴿33﴾ وَلَقَدْ جَاءكُمْ يُوسُفُ مِن قَبْلُ بِالْبَيِّنَاتِ فَمَا زِلْتُمْ فِي شَكٍّ مِّمَّا جَاءكُم بِهِ حَتَّى إِذَا هَلَكَ قُلْتُمْ لَن يَبْعَثَ اللَّهُ مِن بَعْدِهِ رَسُولًا كَذَلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ مُّرْتَابٌ ﴿34﴾ الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِ اللَّهِ بِغَيْرِ سُلْطَانٍ أَتَاهُمْ كَبُرَ مَقْتًا عِندَ اللَّهِ وَعِندَ الَّذِينَ آمَنُوا كَذَلِكَ يَطْبَعُ اللَّهُ عَلَى كُلِّ قَلْبِ مُتَكَبِّرٍ جَبَّارٍ ﴿35﴾ وَقَالَ فِرْعَوْنُ يَا هَامَانُ ابْنِ لِي صَرْحًا لَّعَلِّي أَبْلُغُ الْأَسْبَابَ ﴿36﴾ أَسْبَابَ السَّمَاوَاتِ فَأَطَّلِعَ إِلَى إِلَهِ مُوسَى وَإِنِّي لَأَظُنُّهُ كَاذِبًا وَكَذَلِكَ زُيِّنَ لِفِرْعَوْنَ سُوءُ عَمَلِهِ وَصُدَّ عَنِ السَّبِيلِ وَمَا كَيْدُ فِرْعَوْنَ إِلَّا فِي تَبَابٍ ﴿37﴾ وَقَالَ الَّذِي آمَنَ يَا قَوْمِ اتَّبِعُونِ أَهْدِكُمْ سَبِيلَ الرَّشَادِ ﴿38﴾ يَا قَوْمِ إِنَّمَا هَذِهِ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا مَتَاعٌ وَإِنَّ الْآخِرَةَ هِيَ دَارُ الْقَرَارِ ﴿39﴾ مَنْ عَمِلَ سَيِّئَةً فَلَا يُجْزَى إِلَّا مِثْلَهَا وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُوْلَئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ يُرْزَقُونَ فِيهَا بِغَيْرِ حِسَابٍ ﴿40﴾ وَيَا قَوْمِ مَا لِي أَدْعُوكُمْ إِلَى النَّجَاةِ وَتَدْعُونَنِي إِلَى النَّارِ ﴿41﴾ تَدْعُونَنِي لِأَكْفُرَ بِاللَّهِ وَأُشْرِكَ بِهِ مَا لَيْسَ لِي بِهِ عِلْمٌ وَأَنَا أَدْعُوكُمْ إِلَى الْعَزِيزِ الْغَفَّارِ ﴿42﴾ لَا جَرَمَ أَنَّمَا تَدْعُونَنِي إِلَيْهِ لَيْسَ لَهُ دَعْوَةٌ فِي الدُّنْيَا وَلَا فِي الْآخِرَةِ وَأَنَّ مَرَدَّنَا إِلَى اللَّهِ وَأَنَّ الْمُسْرِفِينَ هُمْ أَصْحَابُ النَّارِ ﴿43﴾ فَسَتَذْكُرُونَ مَا أَقُولُ لَكُمْ وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ ﴿44﴾ فَوَقَاهُ اللَّهُ سَيِّئَاتِ مَا مَكَرُوا وَحَاقَ بِآلِ فِرْعَوْنَ سُوءُ الْعَذَابِ ﴿45﴾ النَّارُ يُعْرَضُونَ عَلَيْهَا غُدُوًّا وَعَشِيًّا وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ أَدْخِلُوا آلَ فِرْعَوْنَ أَشَدَّ الْعَذَابِ ﴿46﴾ وَإِذْ يَتَحَاجُّونَ فِي النَّارِ فَيَقُولُ الضُّعَفَاء لِلَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا إِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ أَنتُم مُّغْنُونَ عَنَّا نَصِيبًا مِّنَ النَّارِ ﴿47﴾ قَالَ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا إِنَّا كُلٌّ فِيهَا إِنَّ اللَّهَ قَدْ حَكَمَ بَيْنَ الْعِبَادِ ﴿48﴾ وَقَالَ الَّذِينَ فِي النَّارِ لِخَزَنَةِ جَهَنَّمَ ادْعُوا رَبَّكُمْ يُخَفِّفْ عَنَّا يَوْمًا مِّنَ الْعَذَابِ ﴿49﴾ قَالُوا أَوَلَمْ تَكُ تَأْتِيكُمْ رُسُلُكُم بِالْبَيِّنَاتِ قَالُوا بَلَى قَالُوا فَادْعُوا وَمَا دُعَاء الْكَافِرِينَ إِلَّا فِي ضَلَالٍ ﴿50﴾ إِنَّا لَنَنصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ يَقُومُ الْأَشْهَادُ ﴿51﴾ يَوْمَ لَا يَنفَعُ الظَّالِمِينَ مَعْذِرَتُهُمْ وَلَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوءُ الدَّارِ ﴿52﴾ وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْهُدَى وَأَوْرَثْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ الْكِتَابَ ﴿53﴾ هُدًى وَذِكْرَى لِأُولِي الْأَلْبَابِ ﴿54﴾ فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنبِكَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ بِالْعَشِيِّ وَالْإِبْكَارِ ﴿55﴾ إِنَّ الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِ اللَّهِ بِغَيْرِ سُلْطَانٍ أَتَاهُمْ إِن فِي صُدُورِهِمْ إِلَّا كِبْرٌ مَّا هُم بِبَالِغِيهِ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ ﴿56﴾ لَخَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ أَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ ﴿57﴾ وَمَا يَسْتَوِي الْأَعْمَى وَالْبَصِيرُ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَلَا الْمُسِيءُ قَلِيلًا مَّا تَتَذَكَّرُونَ ﴿58﴾ إِنَّ السَّاعَةَ لَآتِيَةٌ لَّا رَيْبَ فِيهَا وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ ﴿59﴾ وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ ﴿60﴾ اللَّهُ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ لِتَسْكُنُوا فِيهِ وَالنَّهَارَ مُبْصِرًا إِنَّ اللَّهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَشْكُرُونَ ﴿61﴾ ذَلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ لَّا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَأَنَّى تُؤْفَكُونَ ﴿62﴾ كَذَلِكَ يُؤْفَكُ الَّذِينَ كَانُوا بِآيَاتِ اللَّهِ يَجْحَدُونَ ﴿63﴾ اللَّهُ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ قَرَارًا وَالسَّمَاء بِنَاء وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْ وَرَزَقَكُم مِّنَ الطَّيِّبَاتِ ذَلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ فَتَبَارَكَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ ﴿64﴾ هُوَ الْحَيُّ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَادْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ﴿65﴾ قُلْ إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَعْبُدَ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ لَمَّا جَاءنِيَ الْبَيِّنَاتُ مِن رَّبِّي وَأُمِرْتُ أَنْ أُسْلِمَ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ ﴿66﴾ هُوَ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن تُرَابٍ ثُمَّ مِن نُّطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ يُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوا أَشُدَّكُمْ ثُمَّ لِتَكُونُوا شُيُوخًا وَمِنكُم مَّن يُتَوَفَّى مِن قَبْلُ وَلِتَبْلُغُوا أَجَلًا مُّسَمًّى وَلَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ ﴿67﴾ هُوَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ فَإِذَا قَضَى أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ ﴿68﴾ أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِ اللَّهِ أَنَّى يُصْرَفُونَ ﴿69﴾ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِالْكِتَابِ وَبِمَا أَرْسَلْنَا بِهِ رُسُلَنَا فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ ﴿70﴾ إِذِ الْأَغْلَالُ فِي أَعْنَاقِهِمْ وَالسَّلَاسِلُ يُسْحَبُونَ ﴿71﴾ فِي الْحَمِيمِ ثُمَّ فِي النَّارِ يُسْجَرُونَ ﴿72﴾ ثُمَّ قِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تُشْرِكُونَ ﴿73﴾ مِن دُونِ اللَّهِ قَالُوا ضَلُّوا عَنَّا بَل لَّمْ نَكُن نَّدْعُو مِن قَبْلُ شَيْئًا كَذَلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ الْكَافِرِينَ ﴿74﴾ ذَلِكُم بِمَا كُنتُمْ تَفْرَحُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَبِمَا كُنتُمْ تَمْرَحُونَ ﴿75﴾ ادْخُلُوا أَبْوَابَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِينَ ﴿76﴾ فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ فَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِلَيْنَا يُرْجَعُونَ ﴿77﴾ وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّن قَبْلِكَ مِنْهُم مَّن قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَمِنْهُم مَّن لَّمْ نَقْصُصْ عَلَيْكَ وَمَا كَانَ لِرَسُولٍ أَنْ يَأْتِيَ بِآيَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ فَإِذَا جَاء أَمْرُ اللَّهِ قُضِيَ بِالْحَقِّ وَخَسِرَ هُنَالِكَ الْمُبْطِلُونَ ﴿78﴾ اللَّهُ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَنْعَامَ لِتَرْكَبُوا مِنْهَا وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ ﴿79﴾ وَلَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَلِتَبْلُغُوا عَلَيْهَا حَاجَةً فِي صُدُورِكُمْ وَعَلَيْهَا وَعَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُونَ ﴿80﴾ وَيُرِيكُمْ آيَاتِهِ فَأَيَّ آيَاتِ اللَّهِ تُنكِرُونَ ﴿81﴾ أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ كَانُوا أَكْثَرَ مِنْهُمْ وَأَشَدَّ قُوَّةً وَآثَارًا فِي الْأَرْضِ فَمَا أَغْنَى عَنْهُم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ ﴿82﴾ فَلَمَّا جَاءتْهُمْ رُسُلُهُم بِالْبَيِّنَاتِ فَرِحُوا بِمَا عِندَهُم مِّنَ الْعِلْمِ وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِؤُون ﴿83﴾ فَلَمَّا رَأَوْا بَأْسَنَا قَالُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَحْدَهُ وَكَفَرْنَا بِمَا كُنَّا بِهِ مُشْرِكِينَ ﴿84﴾ فَلَمْ يَكُ يَنفَعُهُمْ إِيمَانُهُمْ لَمَّا رَأَوْا بَأْسَنَا سُنَّتَ اللَّهِ الَّتِي قَدْ خَلَتْ فِي عِبَادِهِ وَخَسِرَ هُنَالِكَ الْكَافِرُونَ ﴿85﴾۔
حامیم (1) اس کتاب کا اتارا جانا ہے اللہ کی طرف سے جو عزت والا، علم والا ہے (2) جو گناہ معاف کرنے والا اور توبہ قبول کرنے والا، سخت سزا والا، بخشش وعطا والا ہے، سوا اس کے کوئی خدا نہیں، اسی کی طرف آخرکار جانا ہے (3) بلاوجہ بحث وتکرار نہیں کرتے آیات الٰہی کے بارے میں مگر وہی جو کافر ہوں تو تمہیں دھوکا نہ دے ان کا مختلف شہروں میں دندناتے پھرنا (4) ان کے پہلے نوح کی قوم اور ان لوگوں کے بعد بہت سی جماعتوں نے جھٹلایا اور ہر قوم نے اپنے پیغمبر کے بارے میں ارادہ کیا کہ وہ اسے گرفت میں لے لے اور باطل کے سہارے پر بحث وتکرار کی تاکہ شکست دیں اس سے حق کو تو میں نے انہیں گرفت میں لے لیا تو کیسا تھا میرا عذاب (5) اور یونہی تمہارے پروردگار کی بات پوری ہونا ہے ان کے بارے میں اور جنہوں نے کفر اختیار کیا، وہ سب دوزخی لوگ ہیں (6) وہ جو عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں اور جو اس کے ارد گرد ہیں تسبیح کرتے ہیں اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ اور اس پر ایمان رکھتے ہیں اور بخشش کی دعا کرتے ہیں ان کے لیے جو ایمان لائے ہیں اے ہمارے پروردگار تو حاوی ہے ہر چیز پر رحمت اور علم کے ساتھ تو بخش دے انہیں جو تجھ سے لو لگائے ہیں اور جنہوں نے پیروی کی ہے تیرے راستے کی اور بچا ان کو دوزخ کے عذاب سے (7) اے ہمارے پروردگار! انہیں داخل کر ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے بہشتوں میں جن کا تو نے وعدہ کیا ہے اور جو ان کے آباؤ اجداد اور بیوی بچوں میں سے اس لائق ہوں، یقینا تو عزت والا ہے، حکمت والا (8) اور انہیں غلطیوں سے بچا اور اس دن جسے تو نے غلطیوں سے بچایا، اس پر تو مہربان ہوا اور یہ بڑی کامیابی ہے (9) بلاشبہ وہ جنہوں نے کفر اختیار کیا، انہیں پکار کر کہا جائے گا کہ اللہ کی ناراضگی زیادہ بڑی چیز ہے خود اپنے سے تمہاری ناراضگی سے جب کہ تمہیں بلایا جاتا تھا ایمان کی طرف تو تم کفر اختیار کرتے تھے (10) انہوں نے کہا اے ہمارے مالک! تو نے ہمیں دو دفعہ موت دی اور دودفعہ زندہ کیا تو ہم اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہیں اب کیا نکلنے کی کوئی صورت ہے (11) یہ اس وجہ سے ہو رہا ہے کہ جب اللہ کو اس کی وحدت کے اظہار کے ساتھ پکارا جاتا تھا تو تم انکار کرتے تھے اور اگر اس کے ساتھ شرک کیا جائے تو تم مان لیتے تھے تو اب فیصلہ اللہ کے ہاتھ میں ہے جو بلند ہے، بزرگ (12) وہ وہ ہے جو تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور تمہارے لیے آسمان سے روزی اتارتا ہے اور نہیں نصیحت حاصل کرتا مگر وہ جو اللہ سے لو لگائے (13) تو پکارو اللہ کو اس کی خالص عبادت کرتے ہوئے چاہے کافر لوگ ناپسند کریں (14) اونچے درجوں والا عرش کا مالک اتارتا ہے خاص روح کو اپنے حکم سے جس پر چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے تا کہ وہ ڈرائے بارگاہ الٰہی میں حاضری والے دن سے (15) جس دن وہ باہر نکلیں گے، اللہ پر ان کی کوئی بات چھپی ہوئی نہ ہو گی، آج سلطنت کس کی ہے؟ ایک اکیلے غالب، زبردست اللہ کی (16) آج ہر متنفس کو معاوضہ ملے گا اس کا جو اس نے کیا ہے آج کوئی ظلم نہیں ہے، یقینا اللہ جلد حساب لینے والا ہے (17) اور انہیں ڈرائیے قیامت کے دن سے جب کہ دل کھینچ کر گلوں میں آ گئے ہوں گے غم وغصہ سے بھرے ہوئے، ان ظالموں کا نہ کوئی دوست ہو گا اور نہ کوئی سفارش کرنے والا جس کا حکم مانا جائے (18) وہ جانتا ہے آنکھوں کی مجرمانہ جنبش، اور جو سینوں میں باتیں چھپی ہوں (19) اور اللہ فیصلہ کرتا ہے حق کے ساتھ اور جنہیں وہ پکارتے ہیں،اس کے سوا وہ کسی چیز کا فیصلہ نہیں کر سکتے یقینا اللہ سننے والا ہے دیکھنے والا (20) کیا وہ اطراف زمین میں چلے پھرے نہیں کہ دیکھتے کیا انجام ہوا ان کا جوان سے پہلے تھے؟ وہ ان سے زیادہ تھے قوت میں اور دنیا میں اپنی نشانیوں کے لحاظ سے تو اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو اپنی گرفت میں لے لیا اور ان کے گناہوں کی سزا میں اور انہیں اللہ سے بچانے والا کوئی نہ تھا (21) یہ اس لیے کہ ان کے پاس ان کے پیغمبر معجزے لے کر آتے تھے جس پر انہوں نے کفر اختیار کیا تو اللہ نے انہیں گرفت میں لے لیا یقینا وہ طاقت ور ہے سخت سزا دینے والا (22) اور بلاشبہ ہم نے بھیجا موسیٰ کو اپنی نشانیوں اور کھلی ہوئی دلیل کے ساتھ (23) فرعون، ہامان، اور قارون کی طرف تو انہوں نے کہا کہ یہ بڑا جادوگر ہے جھوٹا (24) تو جب وہ آئے ان کے پاس ہماری طرف سے حق کو لے کر تو انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ان کے ساتھ ایمان اختیار کیا، ان کے بیٹوں کو قتل کر دو اور ان کی عورتوں کو زندہ رکھ لو اور نہیں ہے کافروں کی منصوبہ بندی مگرگمراہی میں (25) اور فرعون نے کہا کہ مجھے موسیٰ کو قتل کرنے دو اور وہ اپنے پروردگار کو مدد کے لیے پکاریں مجھے ڈر ہے کہ وہ تمہارے دین کو بدل نہ دیں یا یہ کہ اس سرزمین پر فساد رونما کریں (26) اور موسیٰ نے کہا کہ میں مانگتا ہوں اپنے پروردگار اور تمہارے پروردگار سے پناہ ہر اس گھمنڈ والے سے جو روز حساب پر ایمان نہ رکھتا ہو (27) کہا ایک باایمان شخص نے فرعون کے خاندان والوں میں سے جو اپنے ایمان کو چھپائے رکھتا تھا کہ کیا ایک شخص کو اس بات پر قتل کرو گے کہ وہ کہتا ہے کہ میرا پروردگار اللہ ہے اور وہ تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے معجزے بھی لے کر آیا ہے اور اگر وہ جھوٹا ہے تو اس کے جھوٹ سے اسی کو نقصان پہنچے گا اور اگر وہ سچا ہوا تو تم کو پہنچے گا کچھ وہ عذاب جس کی تمہارے لیے وہ پیشن گوئی کرتا ہے بلاشبہ اللہ منزل تک نہیں پہنچاتا ہے اسے جو حد سے تجاوز کرنے والا، بڑا جھوٹا ہو (28) اے میری قوم والو! تمہیں سلطنت حاصل ہے اس قلم رو میں غلبہ رکھتے ہوئے مگر کون ہماری مدد کرے گااللہ کے عذاب کے سامنے اگر وہ آ جائے فرعون نے کہا کہ میں تمہیں رائے نہیں دیتا سوا اس کے جو میں سمجھتا ہوں اور میں نہیں بتاتا تمہیں سوا صحیح راستے کے (29) اور وہ جو ایمان لایا تھا کہنے لگا اے میری قوم والو! میں تمہارے لیے ڈرتا ہوں دوسرے گروہوں کے ایسے دن سے (30) جیسا حال ہوا نوح کی قوم کا اور عاد اور ثمود اور ان کا جو ان کے بعد تھے اور اللہ بندوں پر ظلم نہیں چاہتا (31) اور اے میری قوم والو! میں ڈرتا ہوں تمہارے لیے اس دن سے جب ایک دوسرے کو پکارتا ہو گا (32) جس دن پیٹھ پھراؤ گے بھاگتے ہوئے تمہارا اللہ سے بچانے والا کوئی نہ ہو گا اور جسے اللہ گمراہی میں چھوڑ دے اسے ہدایت کرنے والا کوئی نہیں ہو سکتا (33) اور اس کے قبل یوسف تمہارے پاس کھلی ہوئی دلیلوں کے ساتھ آئے تو برابر تم شک وشبہ میں مبتلا رہے اس سے جس کے ساتھ وہ آئے تھے یہاں تک کہ جب وہ دنیا سے اٹھے تو تم نے کہا کہ ہر گز اللہ ان کے بعد کوئی پیغمبر نہیں بھیجے گا اسی طرح اللہ گمراہی میں چھوڑتا ہے اسے جو حد سے آگے بڑھنے والا شک وشبہ میں گرفتار ہو (34) جو آیات الٰہی کے بارے میں تکرار کرتے ہیں بغیر کسی دلیل کے جو ان کے پاس آئی ہو، یہ بڑی ناپسندیدہ چیز ہے اللہ کے نزدیک اور ان کے نزدیک جو ایمان لائے اسی طرح اللہ مہر لگا دیتا ہے ہر سرکش گھمنڈ والے کے دل پر (35) اور فرعون نے کہا اے ہامان! میرے لیے ایک اونچا محل تعمیر کر دو جس سے ممکن ہو کہ میں ان راستوں (36) آسمانوں کے راستوں تک پہنچ کر موسیٰ کے خدا کو دیکھ لوں اور بلاشبہ یقینی طور پر میں اسے جھوٹا سمجھتا ہوں اور اس طرح فرعون کی نگاہ میں اس کی بداعمالی سج گئی تھی اور وہ صحیح راستے سے ہٹ گیا تھا اور فرعون کا منصوبہ نہ تھا مگر تباہی کی راہ میں (37) اور وہ جو ایمان لایا تھا کہنے لگا کہ اے میری قوم والو! تم میری پیروی کرو تو میں تمہیں سیدھی راہ کی طرف لے جاؤں گا (38) اے میری قوم والو! یہ دنیوی زندگی بس کچھ وقتی فائدہ ہے اور بلاشبہ آخرت ہی مستقل قیام کا گھر ہے (39) جو کوئی برائی کرے گا اسے سزا بس اتنی ہی ملے گی اور جو نیک کام کرے گا خواہ مرد ہو یا عورت درحا لیکہ باایمان ہو تو یہ لوگ بہشت میں داخل ہوں گے وہاں بے اندازہ انہیں رزق عطا ہو گا (40) اور اے میری قوم والو! کیا ہے کہ میں تمہیں نجات کی طرف دعوت دیتا ہوں اور تم مجھے آگ کی طرف دعوت دیتے ہو (41) تم مجھے دعوت دیتے ہو کہ میں اللہ کا انکار کروں اور شریک کروں اسے جس کا مجھے کوئی علم نہیں ہے اور میں تمہیں بلاتا ہوں اس عزت والے کی طرف جو بخشنے والا ہے (42) یقینا جس کی طرف تم مجھے بلاتے ہو اس کی طرف دعوت نا کارآمد ہے، دنیا میں نہ آخرت میں اور یقینا تم سب کو پلٹنا ہے اللہ کی طرف اور بلاشبہ جو حد سے بڑھے ہوئے ہیں آگ والے ہیں (43) تو جلدہی تم یاد کرو گے اسے جو میں کہتا ہوں اور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں یقینا اللہ بندوں کا دیکھنے والا ہے (44) تو اللہ نے بچایا اس کو برائیوں سے اس کی جو انہوں نے منصوبہ بنایا تھا اور فرعون والوں کو گھیر لیابرائی نے عذاب کی (45) آگ جس کے سامنے وہ لائے جاتے ہیں صبح اور شام اور جب قیامت برپا ہو گی، داخل کرو فرعون والوں کو سخت ترین عذاب میں (46) اور جب وہ آتش دوزخ میں آپس میں بحث کرتے ہوں گے تو کمزور لوگ ان سے جو بڑے بنے ہوئے تھے کہیں گے کہ یقینا ہم تمہارے پیچھے پیچھے چلنے والے تھے تو کیا تم آگ کے عذاب سے کچھ بچاؤ گے؟(47) وہ جو بڑے بنے ہوئے تھے کہیں گے کہ ہم تو سب ہی اس میں ہیں یقینا اللہ نے اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ سنایا ہے (48) اور کہا ان لوگوں نے جو آگ میں ہیں دوزخ کے نگہبانوں سے کہ اپنے پروردگار سے دعا کرو کہ کسی دن ہم سے عذاب میں کچھ تخفیف کرے (49) انہوں نے کہا کہ کیا تمہارے پاس تمہارے پیغمبر کھلی ہوئی دلیلیں لے کر آتے نہیں رہے تھے؟ انہوں نے کہا کیوں نہیں! کہا پھر خود ہی دعا مانگو اور کافروں کی دعا نہیں ہے مگر گم شدہ (50) بلاشبہ ہم اپنے پیغمبروں کی مدد کریں گے اور ان کی جو ایمان لائے اس دنیا والی زندگی میں بھی اور اس دن جب گواہی دینے والے کھڑے ہوں گے (51) جس دن ظالموں کو ان کی عذر خواہی فائدہ نہ پہنچائے گی اور ان کے لئے لعنت ہے اور اس آخری منزل کی برائی ہے (52) اور بلاشبہ ہم نے موسیٰ کو ہدایت کا سامان عطا کیا اور ہم نے بنی اسرائیل کو اس کتاب کا ورثہ دار بنایا (53) ہدایت اور نصیحت کا سرمایہ بنا کر صاحبان عقل کے لئے (54) تو صبر سے کام لیجئے یقینا اللہ کا وعدہ سچا ہے اور اپنے گناہ کی مغفرت کے لئے دعا کیجئے اور اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ شام وسحر تسبیح کیجئے (55) یقینا وہ لوگ جو آپ سے اللہ کی آیتوں کے بارے میں بغیر کسی ثبوت کے جو ان کے پاس آیا ہو، تکرار کرتے ہیں، ان کے سینوں میں کچھ نہیں سوا ایک گھمنڈ کے جس میں وہ کامیاب ہونے والے نہیں ہیں تو اللہ سے پناہ مانگئے، یقینا وہ سننے والا ہے، دیکھنے والا (56) بلاشبہ آسمان اور زمین کا پیدا کرنا آدمیوں کے پیدا کرنے سے زیادہ بڑی چیز ہے لیکن زیادہ تر لوگ جانتے نہیں (57) اور یکساں نہیں اندھا اور آنکھوں والا اور جو ایمان لائیں اور نیک اعمال کریں اور وہ جو بداعمال ہوں بہت کم تم لوگ نصیحت قبول کرتے ہو (58) یقینا قیامت آنے والی ہے، اس میں کوئی شک نہیں مگر زیادہ تر لوگ ایمان نہیں رکھتے (59) اور تمہارے پروردگار نے کہا کہ مجھ سے دعا کرو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا، بلاشبہ جو میری عبادت سے سرتابی کرتے ہیں وہ ذلت وحقارت کے ساتھ دوزخ میں داخل ہوں گے (60) اللہ وہ ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی ہے تا کہ تم اس میں سکون حاصل کرو اور دن کو دیکھنے والا بنایا ہے یقینا اللہ انسانوں پر بڑے فضل وکرم والا ہے مگر زیادہ تر لوگ شکر ادا نہیں کرتے (61) یہ ہے تمہارا پروردگار جو ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے، کوئی خدا نہیں سوا اس کے تو کہاں منحرف ہوتے ہو؟(62) اس طرح تو وہ منحرف ہوتے ہیں جو آیات خداوندی کا جان بوجھ کر انکار کرتے ہیں (63) اللہ وہ ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو محل قیام اور آسمان کو بطور عمارت قرار دیا اور تمہاری صورت گری کی تو اچھی اچھی صورتیں تمہاری بنائیں اور تمہیں طرح طرح کی پاک صاف غذائیں عطا کیں۔ یہ ہے اللہ تمہارا پروردگار تو قائم وبرقرار ہے وہ اللہ جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے (64) وہ زندہ، سوا اس کے کوئی خدا نہیں تو اس کو پکارو عبادت کو اس سے مخصوص رکھتے ہوئے تعریف ہے اس اللہ کی جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے (65) کہہ دیجئے کہ مجھے ممانعت ہوئی ہے اس سے کہ میں عبادت کروں ان کی جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو، جب کہ میرے پاس پروردگار کے پاس سے کھلی ہوئی دلیلیں آ چکیں اور مجھے حکم ہے کہ میں تمام جہانوں کے پروردگار کی بارگاہ میں اسلام اختیار کرو (66) وہ وہ ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا، پھر نطفے سے، پھر جمے ہوئے خون سے، پھر تمہیں بچے کی صورت میں باہر لاتا ہے، پھر (رکھتا ہے) یہاں تک کہ تم سن بلوغ تک پہنچو، پھر یہاں تک کہ تم بوڑھے ہو اور تم میں کوئی پہلے ہی اٹھا لیا جاتا ہے اور اس وقت تک کہ تم مقررہ عمر تک پہنچو اور شاید تم عقل سے کام لو (67) وہ وہ ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے تو جب کسی بات کا فیصلہ کر دیتا ہے تو بس اس سے کہتا ہے ہو جا، وہ ہو جاتی ہے (68) کیا تم نے نہیں دیکھا ان لوگوں جو آیات خداوندی کے بارے میں بے جا تکرار کرتے ہیں، کیسے منحرف ہورہے ہیں (69) جنہوں نے کتاب کو جھٹلایا اور اس پیغام کو جس کے ساتھ ہم نے اپنے پیغمبروں کو بھیجا تو انہیں بہت جلد معلوم ہو جائے گا (70) جب طوق ان کی گردنوں میں ہوں گے اور زنجیریں وہ کھینچتے جاتے ہوں گے (71) گرم پانی میں پھر آگ میں جھونکے جائیں گے (72) پھر ان سے کہا جائے گا کہ کہاں ہیں جنہیں تم شریک مانتے تھے (73) اللہ کو چھوڑ کر انہوں نے کہا کہ وہ تو ہم سے غائب ہو گئے بلکہ ہم اس کے پہلے کسی چیز کو (خدا کہہ کر) پکارتے ہی نہ تھے۔ اس طرح اللہ گمراہی کا نتیجہ دکھائے گا کافروں کو (74) یہ اس لئے کہ تم دنیا میں ناحق خوش ہوتے تھے اور اتراتے پھرتے تھے (75) داخل ہو دوزخ کے دروازوں میں ہمیشہ وہاں رہتے ہوئے تو کتنا برا ٹھکانا ہے گھمنڈ کرنے والوں کا (76) تو صبروبرداشت سے کام لیجئے یقینا اللہ کا وعدہ سچا ہے تو خواہ کچھ وہ انجام جس کی ہم انہیں اطلاع دیتے رہے ہیں۔ ہم آپ کو آنکھوں سے دکھلادیں اور خواہ آپ کو (اس سے پہلے) دنیا سے اٹھا لیں۔ بہرصورت انہیں ہماری ہی طرف پلٹنا ہے (77) اور ہم نے آپ کے پہلے بہت پیغمبر بھیجے، ان میں سے کچھ وہ ہیں جن کا ذکر ہم نے آپ سے کیا ہے اور ان میں سے کچھ وہ ہیں جن کا ذکر آپ سے نہیں کیا اور کسی پیغمبر کو یہ مقدور نہیں تھا کہ وہ کوئی معجزہ پیش کرے گمراللہ کے حکم سے تو جب اللہ کی طرف کا حکم آ جاتا ہے تو سچائی کے ساتھ فیصلہ ہو جاتا ہے اور اس موقع پر وہ جو باطل پر ہیں گھاٹا اٹھاتے ہیں (78) للہ وہ ہے جس نے تمہارے لئے چوپائے بنائے ہیں۔ تا کہ ان میں سے کچھ پر تم سوار ہو اور کچھ سے تم غذا حاصل کرو (79) اور تمہارے لئے اس میں فائدے ہیں اور یہ مقصود ہے کہ تم ان پر جو تمہارے دلوں میں ارادہ ہو اس تک پہنچ سکو اور ان پر اور کشتیوں پر تم سوار ہوتے ہو (80) اور وہ تمہیں اپنی قدرت کی نشانیاں دکھاتا ہے تو کن کن نشانیوں کا انکار کروگے (81) تو کیا وہ اطراف زمین میں چلے پھرے نہیں کہ دیکھیں کیا ہوا انجام ان کا جو ان کے پہلے تھے، جو تعداد میں ان سے زیادہ اور طاقت میں اور دنیا میں چھوڑے ہوئے نشانوں کے لحاظ سے ان سے بڑھے ہوئے تھے تو کوئی فائدہ انہیں نہ پہنچایا اس نے جو وہ دولت کماتے رہے تھے (82) تو جب ان کے پاس ان کے پیغمبر معجزے لے کر آئے تو وہ اپنے پاس جو علم تھا اس میں مگن رہے اور مبتلا ہو گئے اس (عذاب) میں جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے (83) تو جب ہمارے عذاب کے آثار آنکھوں سے دیکھے تو کہنے لگے کہ ہم اللہ پر جو ایک ہے ایمان لاتے ہیں اور جسے اس کے ساتھ شریک کرتے تھے، اس کا انکار کرتے ہیں (84) تو انہیں کچھ فائدہ نہ پہنچاتا تھا یہ ایمان ان کا جب کہ انہوں نے عذاب کو آنکھوں سے دیکھ لیا یہی طریقہ ہے اللہ کا جو جاری رہا ہے اس کے بندوں میں اور اس موقع پر کافر لوگ گھاٹا اٹھاتے ہیں (85)۔
پچھلی سورت: سورہ زمر | سورہ غافر | اگلی سورت:سورہ فصلت |
1.فاتحہ 2.بقرہ 3.آلعمران 4.نساء 5.مائدہ 6.انعام 7.اعراف 8.انفال 9.توبہ 10.یونس 11.ہود 12.یوسف 13.رعد 14.ابراہیم 15.حجر 16.نحل 17.اسراء 18.کہف 19.مریم 20.طہ 21.انبیاء 22.حج 23.مؤمنون 24.نور 25.فرقان 26.شعراء 27.نمل 28.قصص 29.عنکبوت 30.روم 31.لقمان 32.سجدہ 33.احزاب 34.سبأ 35.فاطر 36.یس 37.صافات 38.ص 39.زمر 40.غافر 41.فصلت 42.شوری 43.زخرف 44.دخان 45.جاثیہ 46.احقاف 47.محمد 48.فتح 49.حجرات 50.ق 51.ذاریات 52.طور 53.نجم 54.قمر 55.رحمن 56.واقعہ 57.حدید 58.مجادلہ 59.حشر 60.ممتحنہ 61.صف 62.جمعہ 63.منافقون 64.تغابن 65.طلاق 66.تحریم 67.ملک 68.قلم 69.حاقہ 70.معارج 71.نوح 72.جن 73.مزمل 74.مدثر 75.قیامہ 76.انسان 77.مرسلات 78.نبأ 79.نازعات 80.عبس 81.تکویر 82.انفطار 83.مطففین 84.انشقاق 85.بروج 86.طارق 87.اعلی 88.غاشیہ 89.فجر 90.بلد 91.شمس 92.لیل 93.ضحی 94.شرح 95.تین 96.علق 97.قدر 98.بینہ 99.زلزلہ 100.عادیات 101.قارعہ 102.تکاثر 103.عصر 104.ہمزہ 105.فیل 106.قریش 107.ماعون 108.کوثر 109.کافرون 110.نصر 111.مسد 112.اخلاص 113.فلق 114.ناس |
متعلقہ مآخذ
پاورقی حاشیے
- ↑ دانشنامه قرآن و قرآن پژوهی، ج2، ص 1249۔
منابع
- قرآن کریم، ترجمہ سید علی نقی نقوی (لکھنوی)۔
- دانشنامه قرآن و قرآن پژوهی، ج۲، به کوشش بهاء الدین خرمشاهی، تهران: دوستان-ناهید، 1377هجری شمسی۔