امام علیؑ کے القاب اور کنیتوں کی فہرست

ویکی شیعہ سے
عبارت «اِمامُ المُتَّقین؛ پرہیزگاروں کے امام»،امام علیؑ کا ایک لقب آپ کے حرم میں۔[1]

امام علیؑ کے القاب اور کنیتوں کی فہرست امام علیؑ کے القاب اور کنیتوں کا ایک مجموعہ جو شیعہ اور اہل سنت متعدد مصادر میں ذکر ہوئی ہیں۔ علی اصغر شکوہی اپنی کتاب اسماء و القاب امیرالمومنین میں 300 سے زائد[2] علامہ ہادی بن ابراہیم نے البروج فی اسماء امیرالمومنین میں 290[3] اور ثابتی نے القاب و صفات مولای متقیان میں 590 سے زائد نام، لقب اور صفات[4] امام علیؑ کے لئے بیان کیا ہے۔ قاضی نور اللہ شوشتری نے احقاق الحق و ازہاق الباطل میں پیغمبر اکرمؐ سے امام علیؑ کے لئے 247 لقب ذکر کیا ہے۔[5]

اسداللہ، امیرالمؤمنین، زوج البتول، ساقی کوثر، صاحب اللواء، حیدر کرار، یعسوب الدین و ابوتراب امام علیؑ کے مشہور القاب ہیں۔

متقدم اور متأخر مصادر کے مطابق امام علیؑ کے لئے ذکر شدہ القاب اور کنیتیں درج ذیل ہیں:

کنیتیں

اَبوالْاَئمّہ اَبوتُراب ابوالحسن ابوالحُسین ابوالحَسَنین
اَبو الرّیْحانَتَیْن ابوالسِبطَین اَبوشُبَّر اَبوالشُّہَداء اَبوالْعِترَہ
ابوالقاسم اَبوالْقَصَم (قصم اس شخص کو کہا جاتا ہے کہ جس کا بھی سامنا ہوتا ہے اسے کچل دیتا ہے۔)[6] اَبومُحمد اَبوالْمُؤمِنین اَبوالنّورَیْن

القاب

شیعہ اور اہل سنت علما نے اپنی کتابوں میں امام علیؑ کے لئے مختلف القاب ذکر کیا ہے۔[7]

ردیف لقب معنی
1. ابو الیَتامی و المساکین یتیموں اور مسکینوں کے باپ
2. اسد اللہ شیر خدا
3. اسد اللہ الغالب الکرار شیر خدا (شجاعت اور بہادری کی نشانی)
4. اَخُ الرّسول پیغمبر اکرمؐ کے بھائی
5. اَذان مشرکوں سے خدا اور رسول کی ناپسندیدگی کا اعلان کرنا
6. اُذُن اللہ الواعیہ خدا کے سننے والے کان
7. ازْہَدُ الزّاہِدین دنیا سے سب سے زیادہ بےرغبت زاہد
8. اسـمُ اللہِ الرَضیّ اللہ کا پسندیدہ نام
9. اصَلُ القَدیُم دیرینہ گوہر
10. امیرالبَرَرۃ نیک لوگوں کے امیر
11. امیر الجُیُوش لشکر کا سپہ سالار
12. امیر المؤمنین سپہ سالار اور مسلمانوں کے رہبر
13. امیر النَّحْلِ مؤمنوں اور شیعوں کے امیر (نحل کا مطلب شہد کی مکھی ہے اور شیعوں کی تشبیہ شہد کی مکھیوں سے کیا گیا ہے۔)
14. امام پیشوا اور رہبر
15. امامُ الاَبرار نیک لوگوں کا پیشوا
16. امام الاتقیاء پرہیزگاروں کا پیشوا
17. امام الاولیاء اللہ کے دوستوں کا پیشوا
18. امام الاُمّۃ پیغمبر اکرمؐ کی امت کا پیشوا
19. امام البَریّہ اللہ کی مخلوق کا پیشوا
20. امام الحق حق اور سچائی کے پیشوا
21. امام خلق اللہ
22. امام الصّالِحین صالح لوگوں کے پیـشوا
23. امام القَوم لوگوں کے پیشوا
1. امام المتّقین متقی لوگوں کے پیشوا
24. امام المـُخلِصین
25. امام المرحومین اللہ کی رحمت پانے والوں کے پیشوا
26. امام المسلمین
27. امام المؤمنین دینداروں کے پیشوا
28. امام ذَوِی الألباب عقلمندوں کے پیشوا
29. امام النّاصِحُ خیرخواہوں کے پیشوا
30. اَمینُ الرّسول
31. اَنزع البَطین ایسا شخص جو شرک و غیر خدا کی پرستش سے الگ ہو اور علم سے معمور ہو
32. اَنیسُ المُؤمنین مومنوں کے دوست اور مؤنس
33. اَورَعُ الْمُبین سب سے زیادہ زاہد اور فضائل و کمالات کا بیان کرنے والا
34. اَوَّلُ العابِدینَ عابدوں میں سب سے پہلا
35. اَوَّلُ القَومِ اسلاما پہلا شخص جس نے اسلام قبول کیا
36. اَوَّلُ مـَظْلُوم پہلا شخص جو خدا کی راہ میں مظلوم ہوا
37. اَوَّلُ مـَن آمـَنَ بـِاللہ ِ پہلا شخص جس نے اللہ پر ایمان لے آیا
38. اَوَّلُ مَن غُصِبَ حَقُّہُ پہلا شخص جس کا حق غصب ہوا
39. اَعْلَمُ الرّزین جو شخص علم اور دانائی کے عروج پر ہو
40. آمر بالمعروف امر بالمعروف کرنے والا
41. ابو اللِّواء پرچم والا
42. اَشرفُ المَکین نَسَب اور حَسَب میں سب سے بڑا
43. اَشْجَعُ المَتین سب سے بہادر اور صبر اور طاقت کا مالک
44. اَصلَعُ الاَمین شرک سے دور اور امت کا قابل اعتماد
45. بابُ اللہ ِ رحمت الہی کا دروازہ
46. باب الحطّۃ عفو کرنے والا اللہ کا دروازہ
47. بابُ حِکْمَۃ ربّ العالمین پروردگار عالم کی حکمت کا دروازہ
48. بابُ المقام درگاہِ مقصود
49. باب مدینۃُ الْعِلم شہرِ علم کا دروازہ
50. باب دار الحکمۃ شہرِ علم و حکمت کا دروازہ
51. بَحْرُ العِلْمِ المَسجُور علم کا ابلتا اور بہتا ہوا سمندر
52. بَحْرُ العُلُومِ علوم کا سمندر
53. بَدْرُ المُضیء چمکتا ہوا چاند
54. بُرہانُ الْمـُنیر نورانی بُرہان
55. بیضۃ البَلَد وہ جو اپنے شہر میں منفرد اور عظیم ہے اور اس کا کوئی برابر نہیں اور دوسرے اس کے گرد گھومتے ہیں
56. تالی کتاب اللہ اللہ کی کتاب کے پیچھے چلنے والا
57. حَبْل ُاللہ المَتین اللہ کی مضبوط رسی
58. حُجَّۃُاللہ حجتِ خدا
59. حُجَّۃُ الخِصام دشمنی کرنے والوں کے لیے ایک فیصلہ کن حجت
60. حافظ لحدوداللہ حدود الہی کا محافظ
61. حَیدرۃ شیر، جو شجاعت اور دلاوری کی طرف اشارہ ہے
62. حَلیفُ الِمحراب ملازم محراب
63. خاتم الوَصیّین آخری وصی
64. خازِنُ عِلْمِ اللہ علم الہی کا خزانچی
65. خاصَّۃُ اللہ اللہ کا خاص
66. خالِصَۃُ الرَّسول خلاصہ رسول
67. خلیفۃاللہ روئے زمین پر اللہ کا خلیفہ
68. خلیفۃ رسول اللہ رسول خدا کا جانشین
69. خیر البریۃ بہترین مخلوق
70. خیر الأوصیاء سرپرستوں میں بہترین
71. خاصِفُ النّعل جوتوں پر پیوند لگانے والا (کنایہ ہے تواضع کا)
72. خَلیل َاللہ اللہ کا دوست
73. دابّۃُ الأرض کافر کو مؤمن سے الگ کرنے والا
74. دَوحَۃُ الہاشمیّۃ ہاشمی خاندان کا تنومند درخت
75. دَیّانُ الدّین قیامت کے حاکم
76. ذو القَرْنَین ہذہ الاُمّہ رسول اللہ کی امت کے ذوالقرنین
77. ذو النّورین (زینب و ام کلثوم) دو نور والا
78. ذِکر یاد؛ جس کا ذکر عبادت ہے
79. رایۃُ الْہُدی ہدایت کا پرچم
80. رُکْنُ الأولیاء اللہ کے دوستوں کی بنیاد
81. رَفیق دوست اور ہمراہ
82. زوج البتول حضرت فاطمہ زہراؑ کے شوہر
83. زَینُ الصِّدّیقینَ سچوں کی زینت
84. زَیْنُ المُوَحِّدینَ النُّجَباء پاک توحید پرستوں کا زیور
85. ساقی کوثر حوض کوثر سے دوسروں کو پانی پلانے والا۔
86. سامِعُ السِّرِ و النَّجوی راز و نیاز سننے والا
87. سِدْرَۃُ المُنْتَہی آسمان پر وہ جگہ یا درخت جس کا ذکر قرآن و حدیثِ معراج میں آیا ہے۔
88. سراجُ المُنیر جلتا ہوا چراغ (روشن خیالی اور ہدایت کی علامت)
89. سِرُّ اللہ سر الہی
90. سیف اللہ شمشیرِ خدا
91. سَیْفُ رَسول اللہ شمشیرِ رسول خدا
92. سَفینۃُ النَّجَاۃ نجات کی کشتی
93. سید العرب عرب قوم کے بزرگ
94. سید البَرَرَۃ نیک لوگوں کے بزرگ
95. سید المسلمین مسلمانوں کے سردار
96. سید الأوصیاء اوصیا کے سردار
97. سید الوصیین وصیوں کے سردار
98. سید النجباء بزرگوں کے بزرگ
99. سعید سعادتمند، مبارک
100. شاہ مردان مردانگی کا اسوہ کامل
101. شاہدٌ لِرَسول ِاللہ پیغمبر اکرمؐ کا گواہ اور دلیل
102. شبیہ ہارون ہارونؑ جیسا؛ جس طرح ہارون حضرت موسیؑ] کے بھائی تھے اسی طرح سے امام علیؑ بھی پیغمبر اکرمؐ کے بھائی ہیں۔
103. شَجَرَۃُ التَّقوی پرہیزگاری کا مضبوط
104. شِہابُ الثاقب چیرنے والا شہاب
105. صدیق اکبر صدیق اس شخص کو کہا جاتا ہے جو اپنے عمل اور قول میں ایماندار ہو اور حق کی تصدیق کرتا ہو
106. صدّیق اَعظم زیادہ اور سب سے بڑا سچا
107. صراطُ المستقیم سیدھا راستہ
108. صاحب اللواء علمبردار
109. صاحبُ العصاء لوگوں کا مولا
110. صاحب القَضایا فیصلے کرنے والا
111. صالح المؤمنین مؤمنین میں بہترین (سورہ تحریم کی آیت نمبر 4 میں بعض شیعہ[8] اور اہل سنت[9] مفسروں کے مطابق صالح المؤمنین سے مراد امام علیؑ ہیں۔)
112. صَفْوَۃ اللّہ اللہ کا وفادار دوست
113. طَریقُ المُستقیم سیدھا راستہ
114. عَلَمُ التُّقی پرہیزگاری کا پرچم
115. عَلَم الہادی ہدایت کا پرچم (ہدایت اور روشنگری کا کنایہ)
116. عَمُودُ الدِّین دین کا ستون
117. عُروَۃُ اللہ الوُثقی اللہ کی مضبوط رسی
118. عِصمَۃُ الأولیاء اللہ کے دوستوں کا زمام
119. عـَیبَۃُ عـِلْمِ اللہ اللہ کے علم کا راز
120. غُرّۃُ المہاجرین مہاجرین کا جھومر
121. فاروق حق کو باطل سے الگ کرنے والا
122. فاصل الفَضَاء
123. فاصل القَضَاء وہ جو فیصلوں کے بارے میں حتمی فیصلہ کرتا ہے
124. فارِسُ العَرَب عرب جنگجو
125. قرآن ناطق بولنے والا قرآن
126. قائد رہبر اور پیشوا
127. قائدُ الغُرِّ المُحَجَّلین سفید رو اور مہجبینوں کے پیشوا
128. قائدُ الاُمّۃ الی الجنۃ امت کو بہشت لے جانے والا پیشوا
129. قائدُ المُتّقین پرہیزگاروں کے پیشوا
130. قائدُ البَرَرَۃ نیکوکاروں کے پیشوا
131. قاصِمُ الکَفرَۃِ کافروں کو کچلنے والا
132. قَسیمُ الجَنَّۃ و النَّار بہشت اور دوزخ تقسیم کرنے والا
133. قَصْدُ السَّبِیل سیدھا اور صحیح راستے کی طرف راہنمائی کرنے والا
134. قاتِلُ الفَجَرَۃ بدکار اور جنایتکاروں کو ختم کرنے والا
135. قاتِلُ النّاکِثین و المارِقین و القاسِطین ناکثین، مارقین اور قاسطین کو قتل کرنے والا
136. قَاضِی دَیْنِ رسول اللہ رسول اللہ کا قرض ادا کرنے والا
137. قَرْمُ الْحَدِیدُ عظیم مرد
138. کاشِفُ الْکرُوب مشکلات دور کرنے والا
139. کرّار غیر الفرّار سخت حملہ کرنے والا جو فرار نہیں کرتا ہے
140. کَنَفُ الفُقَراء فقرا کا حامی
141. لِسانُ الصّدق سچی زبان
142. مرتضی اللہ کا پسندیدہ (اللہ نے اسے پسند کیا اور اس پر خوش ہوا)
143. مُختار چنا ہوا (اللہ نے اسے بہترین فرد انتخاب کیا)
144. مَنہَجُ الواضِح واضح راستہ
145. محَجَّۃ البیضاء روشن راستہ
146. محَجَّۃ الکبرَی عظیم راستہ
147. محَجَّۃ الواضِحَۃُ واضح راستہ
148. مَظْہَرُ العَجائب عجائب کا مظہر
149. مُنْفِق خرچ کرنے والا
150. مُشْتَریٰ نَفْسَہ جو اللہ کی خوشنودی کے لئے اپنی جان کو بیچتا ہے ( آیہ لیلۃ المبیت کی طرف اشارہ)
151. مَعْدِنُ الحِکْمَۃ علم و حکمت کا خزانہ
152. مولا پیشوا اور سرور
153. مُنْجِز الْوَعْدِ جو اپنا وعدہ وفا کرتا ہے
154. مَارِدُ الْجَانِّ
155. مولی کلّ مؤمن و مؤمنۃ مؤمن مرد اور عورت کا پیشوا
156. مُفَرّجُ الکَرب غم و اندوہ دور کرنے والا
157. مِحْنَۃُ الْکبْرَی عظیم امتحان اور آزمایش
158. مُہْلِک الْجَان جنات کو ہلاک کرنے والا
159. مُفْتِی الْقُرُون تمام صدیوں میں فتوا دینے والا
160. مُکِرُّ الْکرَّات مسلسل حملہ کرنے والا
161. مُدِیلُ الدَّوْلَات حکومتوں کو جابجا کرنے والا
162. مُبیدُ الشرک شرک اور الحاد کو ختم کرنے والا
163. مَولَی الْمؤمنین مؤمنوں کے مولا
164. میزانُ الأعْـمال اعمال کا ترازو
165. نَبَأُ العَظیم بڑی خبر
166. نَقْدُ السّبیل
167. نعمۃ نعمتِ الہی
168. ناہی عَنِ المُنکَر برے کاموں سے روکنے والا
169. ناصرُ لِدین ِاللہ دین الہی کا مددگار
170. نَفْسُ الرّسول جانِ پیغمبر اکرمؐ
171. وَصی ولی اور سرپرست
172. وَفیّ جو اپنا وعدہ پورا کرتا ہے
173. وجہ اللہ اللہ کا چہرہ اور خدا نما آئینہ
174. وزیر پیغمبر اکرمؐ کا جانشین
175. ولی اللہ اللہ کی طرف سے ولی اور سرپرست
176. ہادی ہدایت دینے والا
177. یَعسوبُ الدّین سرپرست اور مؤمنوں کے رہبر
حُجَّۃُ الأبرار نیک لوگوں کی حجّت

مونوگراف

اَسماءُ و اَلقابُ اَمیرِالْمؤمنین علیِّ بْنِ ابی طالب(ع) جو عربی زبان میں لکھی گئی علی اصغر شکوہی کوچانی کی کتاب ہے، اس میں مؤلف نے امام علیؑ کے تقریباً 250 القاب، ان کی تشریح کے ساتھ ذکر کیا ہے۔ یہ کتاب آستان قدس رضوی نے سنہ 2008ء میں شائع کی تھی۔[10]

متعلقہ مضامین

حوالہ جات

  1. «الضریح المقدس»، شبکۃ الامام علی(ع) میدیا۔
  2. شکوہی قوچانی، اسماء و القاب امیرالمومنین، 1385ہجری شمسی۔
  3. علامہ ہادی بن ابراہیم، البروج فی اسماء امیرالمؤمنین، 1387ہجری شمسی۔
  4. ثابتی، القاب و صفات مولای متقیان، 1377ہجری شمسی۔
  5. شوشتری، احقاق الحق، 1409ق، ج4، ص4-10۔
  6. المعجم الوسیط، واژہ قصم
  7. رشاد، دانش نامہ امام علی،1377ش، ج10، ص331 تا 375۔، ابن شہرآشوب، مناقب آل ابی طالب، 1379ق، ج3، ص333و328۔، خصیبی، الہدایۃ الکبری، 1411ق، ص93۔، ابن طاووس، الیقین،1413ق، ص 291۔، اسکافی، منتخب الأنوار، 1380ش، ص52 و 53۔، شاذان بن جبرئیل، الروضۃ، 1423ق، ص232و233۔، طبرسی، إعلام الوری، 1417ق، ج1، ص307۔، حموی، أنیس المؤمنین، 1363ش، ص83۔، سبط بن الجوزی، تذکرۃ الخواص، 1426ق، ص 16-50۔، خنجی، وسیلۃ الخادم، 1375ش، ص114۔، العاصمی، العسل المصفی، ج2، ص371۔، ابن طاوس، التحصین، 1413ق، ص542،عاملی، التتمۃ فی تواریخ الأئمۃ(ع)، 1412ق، ص47 و 48۔، ابن شاذان، کتاب الفضائل، ص172۔، بخاری، صحیح بخاری، 1422ق، ح5924، ح 1258۔، قندوزی، ینابیع المودۃ، 1384ق، ج1، ص241۔، طبری، فضائل علی بن ابی طالب و کتاب الولایہ، 1379ش، ص75،شوشتری، احقاق الحق، 1409ق، ج4، ص4-10۔، شہرابی فراہانی، علی علیہ السلام در آیینہ نامہا، کنیہ ہا و القاب، 1386ہجری شمسی۔
  8. قمی، تفسیر قمی، 1423ق، ج2، ص393،عروسی حویزی، تفسیر نورالثقلین، ج5، ص370، ح10 و 11 و 14۔
  9. سیوطی، الدّر المنثور، 1404ق، ج8، ص224۔
  10. شکوہی قوچانی، اسماء والقاب امیرالمؤمنین علی بن ابی طالب(ع)، 1387ش، فہرست و شناسنامہ۔

مآخذ

  • ابن شہر آشوب مازندرانی، محمد بن علی، مناقب آل ابی طالب، قم، علامہ، 1379ھ۔
  • اسکافی، محمد بن ہمام، منتخب الأنوار فی تاریخ الأئمۃ الأطہار علیہم السلام، تحقیق و استداک علی رضا ہزار، قم، دلیل ما، 1380ہجری شمسی۔
  • بخاری، محمد بن اسماعیل، صحیح بخاری،دار طوق النجاۃ، 1422ھ۔
  • برسی، حافظ رجب، مشارق انوار الیقین فی اسرار امیرالمومنین، قم و نجف، مکتبہ الحیدریہ، 1375ہجری شمسی۔
  • ثابتی، فرزین، القاب و صفات مولای متقیان علی بن ابی طالب(ع)، تہران، نشر سبحان، 1377ہجری شمسی۔
  • حسینی عاملی، تاج الدین، التتمۃ فی تواریخ الأئمۃ علیہم السلام، قم، بعثت، 1412ھ۔
  • حموی، محمد بن اسحاق، أنیس المؤمنین، تحقیق میرہاشم محدث، تہران، بنیاد بعثت، 1363ہجری شمسی۔
  • خصیبی، حسین بن حمدان، الہدایۃ الکبری، بیروت، مؤسسۃ البلاغ، 1411 ھ۔
  • خنجی اصفہانی، فضل اللہ، وسیلہ الخادم الی المخدوم، قم، انتشارات انصاریان، 1375ہجری شمسی۔
  • رشاد، علی اکبر، دانشنامہ امام علی(ع)، تہران، پژوہشگاہ فرہنگ و امدیشہ اسلامی، 1380ہجری شمسی۔
  • سبط ابن جوزی، تذکرۃ الخواص من الامۃ فی ذکر خصائص الائمۃ، قم، مجمع جہانی اہل بیت، 1426ھ۔
  • سید بن طاووس، الیقین، قم، موسسہ الثقلین لاحیاء التراث الاسلامی، 1413ھ۔
  • شکوہی، علی اصغر، اسماء و القاب امیرالمومنین علی بن ابی طالب، مشہد، بنیاد پژوہش ہای اسلامی استان قدس رضوی، 1385ہجری شمسی۔
  • شوشتری، قاضی نوراللہ، احقاق الحق و ازہاق الباطل، قم، مکتبۃ آیۃ اللہ المرعشی النجفی، چاپ اول، 1409ھ۔
  • شہرابی فراہانی، زہرا، علی علیہ السلام در آیینہ نام ہا، کنیہ ہا و القاب، در مجلہ سفینہ، شمارہ 14، بہار 1386ہجری شمسی۔
  • «الضریح المقدس»، شبکۃ الامام علی(ع) میدیا، تاریخ بازدید: 14 اسفند 1400ہجری شمسی۔
  • طبرسی، فضل بن حسن، اعلام الوری باعلام الہدی، قم، تحقیق و نشر موسسہ آل البیت لاحیاء التراث، 1417ھ۔
  • طبری، محمد بن جریر، فضائل علی بن ابی طالب و کتاب الولایہ، قم انتشارات دلیل، 1379ہجری شمسی۔
  • عاصمی، احمد بن محمد، العسل المصفی من تہذیب زین الفتی فی شرح سورۃ ہل أتی، قم، مجمع إحیاء الثقافۃ الإسلامیۃ، 1418ھ۔
  • علامہ ہادی بن ابراہیم، البروج فی اسماء امیرالمومنین، قم، انتشارات دانشگاہ ادیان و مذاہب، 1378ہجری شمسی۔
  • علی بن طاووس، رضی الدین، التحصین لاسرار مازاد من اخبار کتاب الیقین، قم، موسسہ الثقلین لاحیاء التراث الاسلامی، 1413ھ۔
  • قمی، شاذان بن جبرئیل، الروضۃ فی فضائل امیرالمؤمنین، تحقیق علی شکرچی، قم، مکتبۃ الامین، 1423ھ۔
  • قندوزی، سلیمان بن ابراہیم، ینابیع المودۃ، نجف، چاپخانہ حیدریہ، 1384ھ۔