مندرجات کا رخ کریں

"سورہ رحمن" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی شیعہ سے
imported>Noorkhan
نیا صفحہ: {{سوره||نام = رحمن |ترتیب کتابت = 55 |پارہ = 27 |آیات = 78 |مکی/ مدنی = مدنی |ترتیب نزول = 99 |اگلی = سورہ واقعہ|...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 00:30، 22 ستمبر 2014ء

سانچہ:سوره

  • سورہ رحمٰن [سُوْرَةُ الرَّحْمَنُ] کتابت مصحف کی ترتیب کے لحاظ سے قرآن کریم کی پچپن ویں اور ترتیب نزول کے لحاظ سے ننانوے ویں سورت ہے اور چونکہ لفظ الرَّحْمَنُ سے شروع ہوئی ہے جو اسماء اللہ الحسنیٰ ہے چنانچہ اس کو اس نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ یہ سورت حجم و کمیت کے لحاظ سے سور طول نیز مفصلات کے زمرے میں آتی ہے اور قرآن کی سب سے چھوٹی آیت اس کی چونسٹھویں آیت ہے جو صرف ایک لفظ پر مشتمل ہے: "مُدْهَامَّتَانِ

سورہ رحمٰن

اس سورت کو اس لئے الرحمن کا نام دیا گیا ہے کہ کہ اس کا آغاز لفظ مقدس الرحمٰن سے ـ جو اسماء اللہ الحسنی میں سے ایک ہے ـ ہوتا ہے۔ اس سورت کا دوسرا نام آلاء (جمعِ آلی بمعنی نعمتیں) ہے کیونکہ اس سورت میں خدا کی نعمتیں گنوائی گئی ہیں اور لفظ آلاء قرآن میں 34 مرتبہ دہرایا گیا ہے: اس سورت میں 31 مرتبہ ("فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ" ترجمہ: تو اللہ کی نعمتوں میں سے کس کا انکار کرو گے؟)؛ اور دوسری سورتوں میں تین مرتبہ۔ اس سورت کا لقب عروس القرآن ہے۔ اس سورت کی آیات کی تعداد قراءِ کوفہ و شام کے نزدیک 78 اور دوسرے قراء کے نزدیک 77 ہے لیکن اول الذکر قول مشہور اور معمول ہے۔ اس سورت کے الفاظ کی تعداد 352 اور حروف کی تعداد 1648 ہے۔ ترتیب مصحف کے لحاظ سے پچپن ویں اور ترتیب نزول کے لحاظ سے ننانوےویں اور مدنی سورت ہے۔ حجم و کمیت کے لحاظ سے سور طوال نیز سور مفصلات کے زمرے میں آتی ہے اور تقریبا نصف حزب کے برابر ہے۔ یہ سورت اہم خصوصیات کی حامل ہے جیسے: اس کے باوجود کہ مدنی سورت ہے؛ اور مدنی سورتوں کی آیات نسبتا طویل ہیں مگر یہ سورت بہت چھوٹی آیات پر مشتمل ہے اور حروف مقطعہ کے سوا، قرآن کی سب سے چھوٹی آیت اسی سورت میں ہے جو صرف ایک لفظ پر مشتمل ہے: [مُدْهَامَّتَانِ = دو سبز پتے]۔ نیز یہ سورت اہم ادبی اور زبانی خصوصیات کی حامل ہے؛ جن میں سے ایک ترجیع بند نما آیت ہے جو اس سورت میں مسلسل دہرائی گئی ہے؛ یہ آیت 31 بار دہرائی گئی ہے۔

مفاہیم

یہ سورت اللہ کی خلقت کردہ مختلف نعمتوں کو بیان کرتی ہے۔ انسانوں سے چاہتی ہے کہ منصفانہ اور عادلانہ طور پر ناپ تول کریں، کم نہ بیچیں اور لوگوں کے حقوق میں خیانت نہ کریں۔ یہ آیت مسئلۂ معاد اور حشر و نشر، اس کی کیفیت اور اس کے آثار اور نشانیوں کی طرف اشارہ کرتی ہے۔[1]

متن سورہ

سورہ رحمٰن مدنیہ ـ نمبر 55 - آیات 78- ترتیب نزول 99
بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

الرَّحْمَنُ ﴿1﴾ عَلَّمَ الْقُرْآنَ ﴿2﴾ خَلَقَ الْإِنسَانَ ﴿3﴾ عَلَّمَهُ الْبَيَانَ ﴿4﴾ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ ﴿5﴾ وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدَانِ ﴿6﴾ وَالسَّمَاء رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِيزَانَ ﴿7﴾ أَلَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيزَانِ ﴿8﴾ وَأَقِيمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِيزَانَ ﴿9﴾ وَالْأَرْضَ وَضَعَهَا لِلْأَنَامِ ﴿10﴾ فِيهَا فَاكِهَةٌ وَالنَّخْلُ ذَاتُ الْأَكْمَامِ ﴿11﴾ وَالْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّيْحَانُ ﴿12﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿13﴾ خَلَقَ الْإِنسَانَ مِن صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ ﴿14﴾ وَخَلَقَ الْجَانَّ مِن مَّارِجٍ مِّن نَّارٍ ﴿15﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿16﴾ رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ ﴿17﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿18﴾ مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ ﴿19﴾ بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا يَبْغِيَانِ ﴿20﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿21﴾ يَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَالْمَرْجَانُ ﴿22﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿23﴾ وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنشَآتُ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ ﴿24﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿25﴾ كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ ﴿26﴾ وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ ﴿27﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿28﴾ يَسْأَلُهُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ ﴿29﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿30﴾ سَنَفْرُغُ لَكُمْ أَيُّهَا الثَّقَلَانِ ﴿31﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿32﴾ يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَن تَنفُذُوا مِنْ أَقْطَارِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ فَانفُذُوا لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطَانٍ ﴿33﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿34﴾ يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِّن نَّارٍ وَنُحَاسٌ فَلَا تَنتَصِرَانِ ﴿35﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿36﴾ فَإِذَا انشَقَّتِ السَّمَاء فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِ ﴿37﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿38﴾ فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُسْأَلُ عَن ذَنبِهِ إِنسٌ وَلَا جَانٌّ ﴿39﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿40﴾ يُعْرَفُ الْمُجْرِمُونَ بِسِيمَاهُمْ فَيُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِي وَالْأَقْدَامِ ﴿41﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿42﴾ هَذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي يُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُونَ ﴿43﴾ يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيمٍ آنٍ ﴿44﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿45﴾ وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ ﴿46﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿47﴾ ذَوَاتَا أَفْنَانٍ ﴿48﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿49﴾ فِيهِمَا عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ ﴿50﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿51﴾ فِيهِمَا مِن كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجَانِ ﴿52﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿53﴾ مُتَّكِئِينَ عَلَى فُرُشٍ بَطَائِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍ وَجَنَى الْجَنَّتَيْنِ دَانٍ ﴿54﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿55﴾ فِيهِنَّ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَانٌّ ﴿56﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿57﴾ كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ ﴿58﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿59﴾ هَلْ جَزَاء الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ ﴿60﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿61﴾ وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ ﴿62﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿63﴾ مُدْهَامَّتَانِ ﴿64﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿65﴾ فِيهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ ﴿66﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿67﴾ فِيهِمَا فَاكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ ﴿68﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿69﴾ فِيهِنَّ خَيْرَاتٌ حِسَانٌ ﴿70﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿71﴾ حُورٌ مَّقْصُورَاتٌ فِي الْخِيَامِ ﴿72﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿73﴾ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَانٌّ ﴿74﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿75﴾ مُتَّكِئِينَ عَلَى رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَعَبْقَرِيٍّ حِسَانٍ ﴿76﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿77﴾ تَبَارَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِي الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ ﴿78﴾۔


ترجمہ
اللہ کے نام سے جو بہت رحم والا نہایت مہربان ہے

سب کو فیض پہنچانے والا (1) اسی نے قرآن سکھایا (2) انسان کو پید اکیا (3) اسے بیان کرنا سکھلایا (4) سورج اور چاند ایک معین حساب کے ماتحت چل رہے ہیں (5) اور بیلیں اور درخت سجدہ ریز ہیں (6) اور آسمان کو اس نے اونچا کیا اور توازن قائم رکھنے کا اصول مقرر کیا (7) تا کہ تم توازن قائم رکھنے میں سرکشی نہ کرو (8) اور تم انصاف سے ٹھیک طریقے پر تولا کرو اور تولنے میں دوسروں کا خسارہ نہ کرو (9) اور زمین کو اس نے بنایا تمام خلائق کے لئے (10) جس میں میوے ہیں اور کھجور کے درخت، خاص طرح کے غلافوں والے (11) اور دانے کھانے کے کام آنے والے جو پتوں کے اندر ہوتے ہیں اور خوشبو دار پھول (12) تو اپنے پروردگار کی نعمتوں میں سے کس کس کو تم دونوں جھٹلاؤ گے (13) اس نے آدمی کو پیدا کیا کھنکھناتی ہوئی مٹی سے مثل ٹھیکرے کے (14) اور جنات کو پیدا کیا آگ کے شعلے سے (15) تو تم (دونوں) اللہ کی نعمتوں میں سے کس کس کو جھٹلاؤ گے (16) پروردگار دو مشرقوں کا اور پروردگار دو مغربوں کا (17) تو اپنے پروردگار کی نعمتوں میں سے کس کس کو تم جھٹلاؤ گے (18) اس نے دو دریاؤں کو جاری کیا اس طرح کہ وہ دونوں اکٹھا کیے (19) ان کے درمیان ایک حد فاصل ہے کہ وہ دونوں آگے نہیں بڑھتے (20) کس نعمت کو اللہ کی تم دونوں جھٹلاؤ گے (21) نکلتے ہیں ان میں سے بڑے چھوٹے موتی (22) تو اللہ کی نعمتوں میں سے کس کو جھٹلاؤ گے (23) اور اس کے قبضے میں ہیں وہ کشتیاں جو سمندر میں چلتی ہیں بلند کیے ہوئے بادبانوں کے ساتھ مثل پہاڑوں کے (24) تو اللہ کی نعمتوں میں سے کس کا انکار کرو گے؟(25) ہر شخص جو اس (روئے زمین) پر ہے نیست ونابود ہونے والا ہے (26) اور باقی رہے گا تمہارے پروردگار کا چہرہ جو بزرگی اور عزت والا ہے (27) تو اپنے پروردگار کی نعمتوں میں سے کس کا انکار کرو گے (28) آسمان اور زمین میں جتنے ہیں، سب اس سے سوال کرتے ہیں، ہر دن اس کی ایک خاص شان ہے (29) اللہ کی نعمتوں میں سے کس کس کا انکار کرو گے؟ (30) بہت جلدی اب ہم صرف تمہاری (خبر لینے کی) طرف متوجہ ہوں گے اے جنات وانسان (31) تو آخر تم پروردگار کی کس نعمت کو جھٹلاؤ گے (32) اے گروہ جنات و انسان! اگر تم ایسا کر سکو کہ اطراف آسمان وزمین کے اندر سے گزر جاؤ تو گزرو! تم نہیں گزرو گے مگر کسی بڑے اقتدار سے (33) تو آخر اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے (34) تم دونوں کی طرف بھیجا جائے گا ایک شعلہ آگ کا اور دھواں تو تم اس کے مقابلے میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکتے (35) تو اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے (36) تو جب آسمان پھٹ جائے گا تو وہ ایک گلاب کے پھول کی طرح ہو گا مثل سرخ چمڑے کے (37) تو اللہ کی نعمتوں میں سے کس کا انکار کرو گے؟(38) تو اس دن کسی آدمی اور جن سے اس کے گناہ کے متعلق پوچھا نہیں جائے گا (39) تو اللہ کی نعمتوں میں سے کس کا انکار کرو گے؟(40) گناہگار لوگ تو اپنے چہروں ہی سے پہچان لیے جائیں گے تو پیشانی کے پٹے اور پاؤں پکڑے جہنم میں ڈال دئیے جائیں گے (41) تو آخر اپنے پروردگار کی کس نعمت کو تم جھٹلاؤ گے (42) یہ وہ دوزخ ہے جسے گنہگار لوگ جھٹلاتے تھے (43) اب وہ اس کے اور انتہائی گرم کھولتے ہوئے پانی کے درمیان گردش کر رہے ہیں (44) تو آخر اپنے پروردگار کی کس نعمت کو تم جھٹلاؤ گے (45) اور اس شخص کے لیے جو اپنے پروردگار کی عظمت وجلال سے ڈرتا رہے، دو دو باغ ہوں گے (46) تو اپنے پروردگار کی نعمتوں میں سے کس کو تم جھٹلاؤ گے (47) جن میں رنگ برنگ کی چیزیں ہیں (48) تواپنے پروردگار کی نعمتوں میں سے کس کو تم جھٹلاؤگے (49) ان میں دو دو چشمے رواں ہوں گے (50) تو اپنے پروردگار کی نعمتوں میں سے کس کو تم جھٹلاؤ گے (51) ان میں ہر پھل کے جوڑے ہوں گے (52) تو اپنے پروردگار کی نعمتوں میں سے کس کو تم جھٹلاؤ گے (53) گاؤ تکیہ سے لگے بیٹھے ایسے بچھونوں پر جن کے استر ریشم کے ہوں گے اور ان دو باغوں کے بالکل تیار پھل ان سے بہت نزدیک ہوں گے (54) تو اپنے پروردگار کی نعمتوں میں سے کس کو تم جھٹلاؤ گے (55) ان میں نظروں کو محدود رکھنے والیاں ہیں جنہیں ان سے پہلے کسی آدمی نے اور نہ کسی جن نے چھوا تک نہیں ہے (56) تو اپنے پروردگار کی نعمتوں میں سے کس کا انکار کرو گے (57) وہ جیسے کہ یاقوت اور بڑے بڑے موتی ہیں (58) تو اپنے پروردگار کی نعمتوں میں سے کس کا انکار کرو گے (59) کیا اچھائی کا بدلہ اچھائی کے سوا کچھ اور ہے؟(60) تو اپنے پروردگار کی نعمتوں میں سے کس کو جھٹلاؤگے (61) اور ان دو کے علاوہ دو باغ اور ہیں (62) تو اپنے پروردگار کی نعمتوں میں سے کس کو جھٹلاؤ گے (63) (جو سرسبزی کی شدت اور کثرت کی وجہ سے) سخت سیاہ نظر آئیں گے (64) تو اپنے پروردگار کی نعمتوں میں سے کس کو جھٹلاؤ گے (65) ان میں دو چشمے ہوں گے جوش مارتے ہوئے (66) تو اپنے پروردگار کی نعمتوں میں سے کس کو جھٹلاؤ گے (67) ان میں پھل ہیں اور کھجور اور انار (68) تو اپنے پروردگار کی نعمتوں میں سے کس کو جھٹلاؤ گے (69) ان میں بڑی خوش کردار حسینائیں ہیں (70) تو اپنے پروردگار کی نعمتوں میں سے کس کو جھٹلاؤ گے (71) وہ حوریں جو خیموں کے اندر محدود رہتی ہیں (72) تو اپنے پروردگار کی نعمتوں میں سے کس کو جھٹلاؤ گے (73) جنہیں انسان اور جنات کسی نے چھوا تک نہیں (74) تو اپنے پروردگار کی نعمتوں میں سے کس کو جھٹلاؤ گے (75) گاؤ سے لگے بیٹھے ہوئے سبز رنگ کے بچھونوں اور خوبصورت گدوں پر (76) تو اپنے پروردگار کی نعمتوں میں سے کس کو جھٹلاؤ گے (77) قائم ودائم ہے نام تمہارے پروردگار کا جو عظمت وبزرگی والا ہے (78)

پچھلی سورت: سورہ قمر سورہ رحمن اگلی سورت:سورہ واقعہ

1.فاتحہ 2.بقرہ 3.آل‌عمران 4.نساء 5.مائدہ 6.انعام 7.اعراف 8.انفال 9.توبہ 10.یونس 11.ہود 12.یوسف 13.رعد 14.ابراہیم 15.حجر 16.نحل 17.اسراء 18.کہف 19.مریم 20.طہ 21.انبیاء 22.حج 23.مؤمنون 24.نور 25.فرقان 26.شعراء 27.نمل 28.قصص 29.عنکبوت 30.روم 31.لقمان 32.سجدہ 33.احزاب 34.سبأ 35.فاطر 36.یس 37.صافات 38.ص 39.زمر 40.غافر 41.فصلت 42.شوری 43.زخرف 44.دخان 45.جاثیہ 46.احقاف 47.محمد 48.فتح 49.حجرات 50.ق 51.ذاریات 52.طور 53.نجم 54.قمر 55.رحمن 56.واقعہ 57.حدید 58.مجادلہ 59.حشر 60.ممتحنہ 61.صف 62.جمعہ 63.منافقون 64.تغابن 65.طلاق 66.تحریم 67.ملک 68.قلم 69.حاقہ 70.معارج 71.نوح 72.جن 73.مزمل 74.مدثر 75.قیامہ 76.انسان 77.مرسلات 78.نبأ 79.نازعات 80.عبس 81.تکویر 82.انفطار 83.مطففین 84.انشقاق 85.بروج 86.طارق 87.اعلی 88.غاشیہ 89.فجر 90.بلد 91.شمس 92.لیل 93.ضحی 94.شرح 95.تین 96.علق 97.قدر 98.بینہ 99.زلزلہ 100.عادیات 101.قارعہ 102.تکاثر 103.عصر 104.ہمزہ 105.فیل 106.قریش 107.ماعون 108.کوثر 109.کافرون 110.نصر 111.مسد 112.اخلاص 113.فلق 114.ناس


متعلقہ مآخذ

پاورقی حاشیے

  1. دانشنامه قرآن و قرآن پژوهی، ج2، ص1253۔

مآخذ