مندرجات کا رخ کریں

"سورہ ناس" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی شیعہ سے
Hakimi (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
Hakimi (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
سطر 24: سطر 24:
* یہ سورت [[مکی اور مدنی|مکی]] سورتوں میں سے ہے۔
* یہ سورت [[مکی اور مدنی|مکی]] سورتوں میں سے ہے۔
* یہ سورت [[مفصلات]]، [[مقولات]]، [[چار قل]] اور [[معوذتین]] کے زمرے میں آتی ہے۔
* یہ سورت [[مفصلات]]، [[مقولات]]، [[چار قل]] اور [[معوذتین]] کے زمرے میں آتی ہے۔
{{سورہ ناس}}


==متن سورہ==
==متن سورہ==

نسخہ بمطابق 14:45، 8 اگست 2018ء

فلق سورۂ ناس قرآن
ترتیب کتابت: 114
پارہ : 30
نزول
ترتیب نزول: 21
مکی/ مدنی: مکی
اعداد و شمار
آیات: 6
الفاظ: 20
حروف: 78

سورہ ناس [سُورةُ النَّاسِ] قرآن کریم کی مکی سورت ہے ترتیب مصحف کے لحاظ سے قرآن کی ایک سو چودہویں اور آخری اور ترتیب نزول کے لحاظ سے اکیسویں سورت ہے۔ یہ سورت مؤمنین کو حکم دیتی ہے کہ وسوسوں کے مقابلے میں اللہ کے ہاں پناہ لیں۔ مروی ہے کہ پیغمبر اکرم(ص) حسنین(ع) کے تعویذ کے لئے سورہ ناس کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔[1]

نام

ناس

اس سورت کو اس لئے سورہ ناس [= لوگ] کہتے ہیں کہ اس کی پہلی آیت میں پیغمبر اکرم(ص) اور مؤمنین کو رب الناس [=لوگوں کے پروردگار] کی پناہ لینے کی تعلیم دی گئی ہے۔[2]

مُعَوِّذَه

اس کو معوذہ کا نام دیا گیا ہے کیونکہ انسان اس کی تلاوت کرکے شیطانی وسوسوں سے اپنی تعویذ [اور اپنے آپ کو اللہ کی پناہ میں محفوظ] کرلیتا ہے۔ سورہ فلق اور سورہ ناس کے مجموعے کو معوذتین کہا جاتا ہے۔ رسول خدا(ص) معوذتین کی تلاوت کرکے امام حسن اور امام حسین(ع) کا تعویذ فرمایا کرتے تھے۔ ابن مسعود سمیت بعض صحابہ نے گمان کیا ہے کہ یہ دو سورتیں قرآن کا جزو نہیں ہیں بلکہ دعا کے زمرے میں آتی ہے۔[3]

مُشَقشَقه

شقشقہ کے معنی اس کلام کے ہیں جو حساس مواقع پر انسان کی زبان پر جاری ہوجاتا ہے۔ چونکہ انسان خطرہ محسوس کرنے کے موقع پر اس سورت کی تلاوت کرتا ہے تا کہ اللہ کی طرف سے پناہ حاصل کرے اور نجات پائے اسی لئے اس کو مشقشقہ کہا گیا ہے۔ فلق اور سورہ ناس کو مجموعی طور پر مشقشقتین کا نام جاتا ہے۔[4]

چار قل

وہ سورتیں جن کی ابتداء «قل» سے ہوتی ہے جیسے یہ سورہ اور دوسری تین سورتیں (کافرون، اخلاص اور فلق)ان چاروں سورتوں کو مجموعی طور پر چار قل کہا جاتا ہے۔۔[5]

کوائف

  • ترتیب مصحف کے لحاظ سے قرآن کی ایک سو چودہویں اور آخری اور ترتیب نزول کے لحاظ سے اکیسویں سورت ہے۔
  • اس سورت کی آیات، الفاظ اور حروف کی تعداد بالترتیب 6، 20 اور 78 ہے۔
  • یہ سورت مکی سورتوں میں سے ہے۔
  • یہ سورت مفصلات، مقولات، چار قل اور معوذتین کے زمرے میں آتی ہے۔

متن سورہ

سورہ نبا مکیہ ـ نمبر 78 ـ آیات 40 ـ ترتیب نزول 80
ترجمہ
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّ‌حْمَـٰنِ الرَّ‌حِيمِ

قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ﴿1﴾ مَلِكِ النَّاسِ ﴿2﴾ إِلَهِ النَّاسِ ﴿3﴾ مِن شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ ﴿4﴾ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ ﴿5﴾ مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ ﴿6﴾

اللہ کے نام سے جو بہت رحم والا نہایت مہربان ہے

کہئے میں پناہ لیتا ہوں تمام آدمیوں کے پروردگار سے (1) جو تمام آدمیوں پر سلطنت کا مالک ہے (2) جو سب آدمیوں کا خدا ہے (3) شر سے وسوسے پیدا کرنے والے سے جو باربار پلٹ پلٹ کر آتا ہے (4) جو لوگوں کے دل میں وسوسے ڈالتا ہے (5) خواہ وہ جنوں میں سے ہو یا آدمیوں میں سے (6)

پچھلی سورت: سورہ فلق سورہ ناس اگلی سورت:قرآن

1.فاتحہ 2.بقرہ 3.آل‌عمران 4.نساء 5.مائدہ 6.انعام 7.اعراف 8.انفال 9.توبہ 10.یونس 11.ہود 12.یوسف 13.رعد 14.ابراہیم 15.حجر 16.نحل 17.اسراء 18.کہف 19.مریم 20.طہ 21.انبیاء 22.حج 23.مؤمنون 24.نور 25.فرقان 26.شعراء 27.نمل 28.قصص 29.عنکبوت 30.روم 31.لقمان 32.سجدہ 33.احزاب 34.سبأ 35.فاطر 36.یس 37.صافات 38.ص 39.زمر 40.غافر 41.فصلت 42.شوری 43.زخرف 44.دخان 45.جاثیہ 46.احقاف 47.محمد 48.فتح 49.حجرات 50.ق 51.ذاریات 52.طور 53.نجم 54.قمر 55.رحمن 56.واقعہ 57.حدید 58.مجادلہ 59.حشر 60.ممتحنہ 61.صف 62.جمعہ 63.منافقون 64.تغابن 65.طلاق 66.تحریم 67.ملک 68.قلم 69.حاقہ 70.معارج 71.نوح 72.جن 73.مزمل 74.مدثر 75.قیامہ 76.انسان 77.مرسلات 78.نبأ 79.نازعات 80.عبس 81.تکویر 82.انفطار 83.مطففین 84.انشقاق 85.بروج 86.طارق 87.اعلی 88.غاشیہ 89.فجر 90.بلد 91.شمس 92.لیل 93.ضحی 94.شرح 95.تین 96.علق 97.قدر 98.بینہ 99.زلزلہ 100.عادیات 101.قارعہ 102.تکاثر 103.عصر 104.ہمزہ 105.فیل 106.قریش 107.ماعون 108.کوثر 109.کافرون 110.نصر 111.مسد 112.اخلاص 113.فلق 114.ناس


متعلقہ مآخذ

پاورقی حاشیے

  1. خرمشاهی، دانشنامه قرآن،ج2، ص1272-1271۔
  2. خرمشاهی، وہی ماخذ۔
  3. خرمشاهی، وہی ماخذ۔
  4. خرمشاهی، وہی ماخذ۔
  5. خرمشاهی، وہی ماخذ۔

مآخذ