ابو الحتوف بن حرث انصاری

ویکی شیعہ سے
ابو الحتوف بن حرث انصاری
حرم امام حسین میں گنج شہدا
حرم امام حسین میں گنج شہدا
کوائف
نام:ابو حتوف سَلَمَہ بن حَرْث انصاری عَجلانی
لقب:ابو الحتوف
نسبقبیلہ بنی عجلان
مقام سکونتکوفہ
شہادت61ھ
شہادت کی کیفیتواقعہ عاشورا کے آخری شہید
مقام دفنکربلا حرم امام حسینؑ
اصحابامام حسینؑ


ابو الحتُوف بن حَرْث انصاری عَجلاني، انصار امام حسین (ع) اور شہدائے کربلا میں سے ہیں۔ ان کا شمار ان لوگوں میں ہے جو روز عاشورا عمر سعد کے لشکر سے جدا ہو کر امام حسینؑ اور ان کے اصحاب کے ساتھ ملحق ہو گئے۔

نام و نسب

ان کا نام ابو حتوف سَلَمَہ بن حَرْث انصاری عَجلانی بھی نقل ہوا ہے۔[1] بعض کتب نے ان کا نام ابو الحتوف اور ان کے والد کا نام حرث بن سلمہ انصاری عجلانی ذکر کیا ہے۔[2] وہ کوفہ کے رہنے والے تھے اور ان کا تعلق قبیلہ بنی عجلان، خوارج کوفہ اور مدینہ کے انصار کے قبیلہ خزرج سے تھا۔

امام حسین سے الحاق اور شہادت

نقل ہوا ہے کہ ابو حتوف اور ان کے بھائی سعد بن حرث عمر بن سعد کے لشکر کے ساتھ امام حسینؑ سے جنگ کے لئے کربلا آئے۔ روز عاشورا جب سوید بن عمرو بن ابی مطاع و بشیر بن عمرو حضرمی کے علاوہ امام حسینؑ کے تمام انصار و اصحاب شہید ہو گئے تو امامؑ نے اپنی نصرت ک لئے صدائے استغاثہ بلند کی جس سے عورتوں اور بچوں کی صدائے گریہ و زاری بلند ہو گئی تو ابو الحتوف اور ان کے بھائی سعد نے اس حالت میں کہ دونوں گریہ کر رہے تھے، خاندان رسالت کے بچوں سے کہا: ہم کہتے ہیں کہ «لا حُكْمَ الَّا للَّهِ ولا طاعَةَ لِمَنْ عَصاه» اور یہ حسینؑ دختر پیغمبرؐ کے بیٹے ہیں، جن کے جد سے ہم روز قیامت شفاعت کی امید رکھتے ہیں، کیسے ممکن ہے کہ ہم ان سے جنگ کریں جبکہ کوئی ان کا یاور و مددگار نہیں ہے؟ اس کے بعد انہوں نے تلوار نکالی اور امام حسینؑ کی نصرت کرتے ہوئے ان کے دشمنوں سے جنگ کی، تین افراد کو قتل اور کچھ کو زخمی کرنے کے بعد دونوں بھائی ایک ساتھ ایک مقام پر شہید ہوئے۔[3] ابصار العین کے مولف سماوی کے مطابق ابو الحتوف اور اب کے بھائی سعد کی شہادت امام حسینؑ کی شہادت کے بعد واقع ہوئی ہے۔[4]

حوالہ جات

  1. موسوی زنجانی، وسیلة الدارین، ۱۳۹۵ق، ص۱۰۵.
  2. کمره‌ای، عنصر شجاعت، کمره‌ای، ۱۳۹۰ش، ج۳، ص۱۶۹-۱۷۰.
  3. مامقانی، تنقیح المقال، ۱۳۴۹-۱۳۵۲ق، ج۲، ص۱۲.
  4. سماوی، ابصار العین، ۱۴۱۹ق، ج۱، ص۲۲۲.

مآخذ

  • موسوی زنجانی، ابراہیم، وسیلة الدارین فی انصار الحسین (ع)، بیروت، موسسہ الاعلمی، ۱۳۹۵ق
  • کمره‌ای، میرزا خلیل، عنصر شجاعت، مؤسسہ دار المعارف شیعی، تحت اشراف حجت الاسلام حسین انصاریان، ۱۳۹۰ش
  • مامقانی، عبد الله، تنقیح المقال فی علم الرجال، نجف، چاپ سنگی، ۱۳۴۹-۱۳۵۲ق
  • سماوی، محمد بن طاہر، إبصار العین فی أنصار الحسین، قم، دانشگاه شہید محلاتی، ۱۴۱۹ق