جبلہ بن علی شیبانی
کوائف | |
---|---|
نام: | ہفہاف بن مہند راسبی |
نسب | قبیلہ شیبان، بکر بن وائل سے مشہور قبیلہ |
شہادت | روز عاشورا 61ھ |
مقام دفن | حرم امام حسینؑ |
اصحاب | امام حسینؑ |
سماجی خدمات | واقعہ کربلا میں امام حسین کی نصرت |
جبلۃ بن علی شیبانی کربلا کے شہدا میں سے ہیں ۔آپ نے حضرت علی ؑ کی رکاب میں رہ کر جنگ صفین میں شرکت کی ۔کوفہ میں مسلم بن عقیل کے ساتھ قیام میں بھی شریک تھے ۔
تعارف
جبلہ بن علی شیبانی کا تعلق بکر بن وائل کے معروف قبیلے سے تھا[1] اور آپ کوفہ کے شجاعوں میں سے تھے[2] ۔بعض مآخذ میں مذکور ہے کہ آپ نے جنگ صفین میں حضرت علی ؑ کے ساتھ رہ کر جنگ میں حصہ لیا۔[3] قیامِ مسلم بن عقیل کے وقت ان کا ساتھ دیا۔[4] ۔
کربلا
مسلم بن عقیل کی شہادت کے بعد اپنے قبیلے میں چھپ گئے ۔ جب حضرت امام حسین ؑ کربلا آئے تو ان سے ملحق ہوگئے[5] ۔عاشورا کے روز پہلے حملے میں آپ کی شہادت ہوئی[6] ۔ زیارت ناحیہ غیر مشہورہ میں یہ جملہ مذکور ہے : ٗٗالسَّلَامُ عَلَی جَبَلَةَ بْنِ عَلِی الشَّیبَانِی
حوالہ جات
مآخذ
- إبصار العین فی أنصار الحسین، سماوی، محمد بن طاہر، زمزم ہدایت، قم، ۱۳۸۴ش.
- ذخیرة الدارین فیما یتعلق بمصائب الحسین علیهالسلام و اصحابہ، حسینی حائری شیرازی، سید عبد المجید، زمزم ہدایت، قم.
- فرہنگ عاشورا، محدثی، جواد، نشر معروف، پنجم، قم، ۱۳۸۰ش.
- انساب الاشراف، بلاذری، تحقیق: محمودی، موسسہ اعلمی، اول، بیروت، ۱۳۹۴ق.
- مناقب آل ابی طالب، ابن شہر آشوب، دار الاضواء، دوم، بیروت، ۱۴۱۲ق.