مندرجات کا رخ کریں

یزید بن ثبیط عبدی

ویکی شیعہ سے
یزید بن ثبیط عبدی
حرم امام حسینؑ میں بعض شہدائے کربلا کی آرامگاہ
حرم امام حسینؑ میں بعض شہدائے کربلا کی آرامگاہ
کوائف
نام:یزید بن ثبیط عبدی بصری
نسبقبیلہ بنی القیس
مقام سکونتبصرہ
شہادتروز عاشورا 61ھ
مقام دفنحرم امام حسینؑ
اصحابامام حسینؑ


یزید بن ثبیط عبدی بصری شہدائے کربلا میں سے ہیں۔ ان کا تعلق قبیلہ بنی القیس سے ہے اور وہ بصرہ کے رہنے والے تھے۔ وہ اپنے دو بیٹوں عبد اللہ و عبید اللہ اور غلام سالم کے ہمراہ ابطح کے مقام امام حسین (ع) کے قافلہ سے ملحق ہوئے اور روز عاشورا شہادت کے مرتبہ پر فائز ہوئے۔

نام و نسب

ان کا نام یزید بن ثبیت،[1] یزید بن نبیط، بدر بن رقید و بدر بن رقیط ذکر ہوا ہے۔[حوالہ درکار]

وہ قبیلہ بنی القیس اور بصرہ سے تعلق رکھتے ہیں۔[2]

تعارف

ان کا شمار ابو الاسود دوئلی کے اصحاب میں کیا گیا ہے۔[3] وہ بصرہ میں رہتے تھے اور ان کے دس بیٹے تھے۔ امام حسین (ع) کا خط جب طلب نصرت کے لئے بصرہ پہچا تو بصرہ کے شیعوں کی مجمع میں جو ماریہ بنت منقذ کے گھر میں جمع ہوا تھا، یزید بن ثبیط نے اعلان کیا کہ وہ امام حسین (ع) کی نصرت کے مکہ جانے کا قصد رکھتے ہیں۔ وہ اپنے دونوں بیٹوں عبد اللہ و عبید اللہ اور غلام سالم کے ہمراہ مکہ کے قریب ابطح نامی مقام پر امام حسین (ع) کے کاروان سے ملحق ہو گئے۔ نقل ہوا ہے کہ جس وقت ان کے آنے کی خبر امام حسین (ع) کو ملی۔ آپ ان سے ملاقات کے لئے ان کے خیمہ کی طرف تشریف لے گئے۔ جبکہ اسی وقت وہ امام سے ملاقات کے حضرت کے خیام کی طرف گئے تھے۔ امام (ع) یزید بن ثبیط کے خیمہ میں ان کی واپسی کے انتظار میں بیٹھ گئے۔ جب یزید امام کے خیمہ میں پہچے تو انہیں پتہ چلا کہ حضرت ان کے خیمہ کی طرف گئے ہیں تو وہ اپنے خیمہ کی طرف پلٹ گئے اور جس وقت آپ کی نظر امام پر پڑی۔ آپ نے اس آیہ کریمہ کی تلاوت کی:

«بِفَضْلِ اللَّهِ وَ بِرَحْمَتِهِ فَبِذلِكَ فَلْيَفْرَحُوا» (یونس، ۵۸)، اس کے بعد سلام کرکے امام کے پاس بیٹھ گئے اور جو حالات پیش آئے تھے ان سے امام کو مطلع کیا۔ امام نے ان کے حق میں دعائے خیر کی۔ اس کے بعد سے وہ امام کے فافلہ کے ہمراہ ہو گئے۔[4] بعض منابع میں نقل ہوا ہے کہ ان کا غلام سالم بھی ان کے ساتھ تھا۔[5]

شہادت

روز عاشورا وہ اور ان کے بیٹے شہید ہو گئے۔[6] بعض کتابوں میں ان کی شہادت تن بہ تن[7] مقابلہ میں اور بعض میں حملہ اول میں ذکر ہوئی ہے۔[8] زیارت ناحیہ میں ان کا اور ان کے دونوں بیٹوں کا نام آیا ہے:

السَّلَامُ عَلَی زَیدِ بْنِ ثُبَیتٍ الْقَیسِی السَّلَامُ عَلَی عَبْدِ اللَّهِ وَ عُبَیدِ اللَّهِ ابْنَی یزِیدَ بْنِ ثُبَیتٍ الْقَیسِی۔{حوالہ درکار}

حوالہ جات

  1. طبری، تاریخ، ۱۳۸۷ق‏، ج۵، ص۳۵۳.
  2. طبری، تاریخ، ۱۳۸۷ق‏، ج۵، ص۳۵۳.
  3. ابصار العین، ص۱۸۹
  4. طبری، تاریخ، ۱۳۸۷ق‏، ج۵، ص۳۵۳-۳۵۴
  5. مامقانی، تنقیح المقال، ۱۳۴۹-۱۳۵۲ق، ج۲، ص۱۱۷.
  6. طبری، تاریخ، ۱۳۸۷ق‏، ج۵، ص۳۵۳.
  7. سماوی، ابصار العین، ۱۴۱۹ق‏، ص۱۹۰
  8. الحدائق الوردیه، ص۱۰۴

مآخذ

  • سماوی، محمد، إبصار العين في أنصار الحسين، دانشگاه شہيد محلاتى‏، قم‏، اول، ۱۴۱۹ھ۔
  • طبری، محمد بن جریر، تاريخ الأمم و الملوك‏‏، دار التراث‏، بيروت‏، دوم، ۱۳۸۷ھ۔
  • مامقانی، عبدالله، تنقیح المقال فی علم الرجال، چاپ سنگی نجف، ۱۳۴۹-۱۳۵۲ھ۔