قاسم بن حبیب ازدی
کوائف | |
---|---|
نسب | قبیلہ ازد |
شہادت | روز عاشورا 61ھ |
مقام دفن | حرم امام حسینؑ |
اصحاب | امام حسینؑ |
قاسم بن حَبیب بن اَبیبشر اَزْدی واقعہ کربلا کے شہدا میں سے ایک ہے۔ شیخ طوسی نے اپنی کتاب رجال طوسی میں ان کو امام حسینؑ کے اصحاب میں شمار کیا ہے۔[1]
محمد سَماوی اپنی کتاب اِبصارُ العَین میں قاسم بن حبیب کو کوفہ کے شیعہ جنگووں میں شمار کیا ہے۔[2] ان کا کہنا ہے کہ قاسم، عُمر بن سعد کے ساتھ کربلا کی جانب نکلا اور جب کربلا پہنچے تو امام حسینؑ سے ملحق ہوئے اور ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے۔ عاشورا کے دن ابتدائی حملے آپ جام شہادت نوش کر گئے۔[3] قاسم بن حبیب کا امام حسینؑ سے جاملنے کی تاریخ 5 یا 6 محرم الحرام بتایا جاتا ہے۔[4] شہادت کے وقت آپ کی عمر 40 سال ذکر ہوئی ہے۔[5]
زیارت الشہداء[6] اور زیارت رجبیہ[7] میں «السَّلَامُ عَلَى قَاسِمِ بْنِ حَبِیبٍ الْأَزْدِی» کی تعبیر سے ان پر سلام بھیجا ہے۔
قاسم قبیلہ اَزْد سے تھے۔[8] زیارت رجبیہ[9] میں قاسم بن حارث کاہلی نامی جس شخص کا ذکر ہوا ہے وہ قاسم بن حبیب ہونے کا احتمال دیا جاتا ہے۔[10] اسی طرح تَسْمیة مَن قُتِلَ مع الحسین، (دوسری صدی ہجری کی تالیف) میں قاسم بن بشر نامی شخص کو شہدائے کربلا میں ذکر کیا گیا ہے[11] اور کہا گیا ہے کہ اس سے مراد قاسم بن حبیب ہے[12] جس کو قاسم بن بشیر سے بھی ذکر کیا گیا ہے۔[13]
حوالہ جات
- ↑ طوسی، رجال الطوسی، 1373ہجری شمسی، ص104.
- ↑ سماوی، اِبصار العین، 1384ہجری شمسی، ص161.
- ↑ سماوی، اِبصار العین، 1384ہجری شمسی، ص161.
- ↑ سنگری، آینہداران آفتاب، 1390ہجری شمسی، ج1، ص418.
- ↑ سنگری، آینہداران آفتاب، 1390ہجری شمسی، ج1، ص418.
- ↑ ابنمشہدی، المزار الکبیر، 1419ھ، ص494؛ سید بن طاووس، الاقبال، 1376ہجری شمسی، ج3، ص79.
- ↑ سید بن طاووس، الاقبال، 1376ہجری شمسی، ج3، ص346.
- ↑ سماوی، اِبصار العین، 1384ہجری شمسی، ص161.
- ↑ سید بن طاووس، الاقبال، 1376ہجری شمسی، ج3، ص345.
- ↑ شمسالدین، انصار الحسین(ع)، 1429ھ، ص121؛ سنگری، آینہداران آفتاب، 1390ہجری شمسی، ج1، ص418.
- ↑ ابنزبیر کوفی، تسمیة من قتل مع الحسین(ع)، 1406ھ، ص156.
- ↑ جمعی از نویسندگان، پژوہشی پیرامون شہدای کربلا، 1385ہجری شمسی، ص310 و 311.
- ↑ سنگری، آینہداران آفتاب، 1390ہجری شمسی، ج1، ص418.
مآخذ
- ابنزبیر کوفی، فضیل، تسمیة من قتل مع الحسین(ع)، تحقیق محمدرضا حسینی جلالی، قم، مؤسسہ آل البیت، 1406ھ۔
- ابنمشہدی، محمد بن جعفر، المزار الکبیر، تحقیق جواد قیومی اصفہانی، قم، دفتر انتشارات اسلامی، چاپ اول، 1419ھ۔
- جمعی از نویسندگان، پژوہشی پیرامون شہدای کربلا، قم، زمزم ہدایت، چاپ دوم، 1385ہجری شمسی۔
- سماوی، محمد بن طاہر، إبصار العین فی أنصار الحسین(ع)، تحقیق محمدجعفر طبسی، قم، زمزم ہدایت، 1384ہجری شمسی۔
- سنگری، محمدرضا، آینہداران آفتاب: پژوہش و نگارش نو از زندگی و شہادت یاران اباعبداللہ الحسین(ع)، تہران، سازمان تبلیغات اسلامی شرکت چاپ و نشر بینالملل، چاپ چہارم، 1390ہجری شمسی۔
- سید بن طاووس، علی بن موسی، الاقبال بالاعمال الحسنة فیما یعمل مرة فی السنة، تحقیق جواد قیومی اصفہانی، قم، دفتر تبلیغات اسلامی، چاپ اول، 1376ہجری شمسی۔
- شمسالدین، محمدمہدی، انصار الحسین(ع)، قم، دار الکتاب الاسلامی، 1429ھ۔
- طوسی، محمد بن حسن، رجال الطوسی، تحقیق جواد قیومی اصفہانی، قم، دفتر نشر اسلامی (جامعہ مدرسین)، چاپ سوم، 1373ہجری شمسی۔