مندرجات کا رخ کریں

سیف بن حارث بن سریع ہمدانی

ویکی شیعہ سے
سیف بن حارث ہمدانی
حرم امام حسینؑ میں بعض شہدائے کربلا کی آرامگاہ
حرم امام حسینؑ میں بعض شہدائے کربلا کی آرامگاہ
کوائف
نام:سیف بن حارث بن سریع ہمدانی
نسبہمدان قبیلہ کی شاخ بنی جابر
مشہور اقاربمالک بن عبداللہ چچازاد اور سوتیلا بھائی
شہادتروز عاشورا،61ھ
مقام دفنحرم امام حسینؑ


سیف بن حارث ہمدانی کربلا کے شہیدوں میں سے ہیں ۔

تعارف

سیف بن حارث[1] (حرث[2]) بن سریع ہمدانی جابری بنی جابر قبیلے سے ہیں جو ہمدان نامی قبیلے کی ایک ذیلی شاخ تھا۔ ہمدانی حقیقت میں یمنی تھے جو کوفہ میں زندگی گزارتے تھے[3] ۔

واقعۂ کربلا

سیف بن حارث بن سریع ہمدانی اور مالک بن عبد اللہ بن سریع ہمدانی والدہ کی طرف سے بھائی تھےاور چچا زاد بھی تھے ۔ یہ کربلا آئے اور حضرت امام حسین ؑ سے ملحق ہوئے۔ 61 ہجری میں محرم کے عاشور کے دن جب دشمنوں کے سامنے حضرت امام حسین ؑ کو دیکھا تو روتے ہوئے امام کے پاس آئے تو امام نے فرمایا:

کیوں گریہ کر رہے ہو ؟ خدا کی قسم! جلد ہی آپ کی آنکھیں ٹھنڈی ہونگی۔

انہوں نے جواب دیا : ہماری جانیں آپ پر فدا ہوں۔ خدا کی قسم ہم اپنی خاطر افسردہ نہیں ہیں بلکہ آپکو دشمنوں کے نرغے میں دیکھ کر آنسو بہا رہے ہیں اور ہم اس حال میں ہم آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتے ہیں ۔

یہ سن کر امام حسین ؑ نے فرمایا: خدا وند کریم جو متقین کو جزا دے گا وہی جزا تمہیں دی جائے گی۔

حنظلہ بن اسعد شبامی کی شہادت کے بعد سیف اور مالک امام کے سامنے حاضر ہوئے اور یہ السلام علیک یا بن رسول اللہ کہہ کر دشمن کی طرف چل پڑے۔ امام حسین ؑ نے بھی جواب میں کہا: خدا کی سلامتی اور برکتیں تم پر نازل ہوں ۔

دونوں نے مل کر جنگ کرنا شروع کی یہان تک کہ شہید ہو گئے۔[4]

حوالہ جات

  1. تاریخ طبری، ج۵، ص۴۴۲
  2. بصار العین، سماوی، ص۱۳۲
  3. الانساب، سمعانی ج۱۳، ص۴۱۹
  4. تاریخ طبری، ج۵، ص۴۴۲-۴۴۴؛ ابصار العین، سماوی، ص۱۳۲-۱۳۳

مآخذ

  • إبصار العين في أنصار الحسين، سماوی، زمزم هدایت، قم، ۱۳۸۴ش.
  • تاریخ الامم و الملوک، طبری، موسسہ الاعلمی، بیروت، ۱۴۰۳ق.