عمرو بن عبداللہ جندعی
Appearance
کوائف | |
---|---|
نام: | عمرو بن عبداللہ |
لقب: | جندعی |
اصحاب | امام حسینؑ |
سماجی خدمات | واقعہ کربلا میں امام حسین کی نصرت |
عَمرو بن عبداللہ جُنْدُعی واقعہ کربلا کے شہدا میں سے ایک ہے۔ آپ کا تعلق ہَمْدان قبیلہ تھا۔[1]امام حسینؑ کا کربلا آنے کے بعد عاشورا سے پہلے امام کی لشکر میں شامل ہوئے[2]
آپ کی شہادت کے بارے میں دو قول پائے جاتے ہیں:
- عمر بن سعد کی لشکر کی طرف سے امام حسینؑ پر کئے جانے والے حملے میں آپ شہید ہوئے۔[3]
- محمد سَماوی (وفات: 1370ھ) اپنی کتاب کتاب اِبصار العین میں سوانح حیات لکھنے والے زیدی مؤلف حُمَیْد بن احمد مُحَلِّی (وفات: 652ھ) کی کتاب الحدائق الوردیہ سے نقل کرتے ہیں کہ عمرو پر متعدد زخم آئے تھے اور ایک ضربت سر پر لگی تھی جس کی وجہ سے بیہوش ہوئے۔ آپ کے قبیلہ والوں نے آپ کو میدان جنگ سے لے گئے اور ایک سال کے بعد وفات پاگئے۔[4] زیارت الشہدا میں یہ جملہ آیا ہے: «السَّلامُ عَلَی الْمُرَثَّثِ مَعَہُ عَمْرُو بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْجَنْدَعِیِّ:[یادداشت 1] سلام ہو اس کے زخمی ساتھی پر [سَوَّارِ]، جو جنگ سے باہر وفات ہوا».[5]
نوٹ
- ↑ مُرتَث اس شخص کو کہا جاتا ہے جو میدان میں زخمی ہوا ہو اور میدان سے باہر لے جانے کے بعد وفات ہوا ہو۔(ابنمنظور، لسانالعرب، 1414ھ، ج8، ص212.)
حوالہ جات
مآخذ
- ابنشہرآشوب، محمد بن علی، مناقب آل ابیطالب، تصحیح ہاشم رسولی و محمدحسین آشتیانی، قم، نشر علامہ، بیتا.
- ابنطاووس، علی بن موسی، الاقبال بالاعمال الحسنہ، تصحیح جواد قیومی اصفہانی، قم، دفتر تبلیغات اسلامی، 1376ہجری شمسی۔
- ابنمشہدی، محمد بن جعفر، تصحیح جواد قیومی اصفہانی، نشرر القیوم، 1419ہجری۔
- ابنمنظور، محمد بن مکرم، لسان العرب، بہ تصحیح و تحقیق جمال الدین میردامادی، چاپ سوم، 1414ہجری۔
- سماوی، محمد بن طاہر، إبصار العین فی أنصار الحسین(ع)، تحقیق محمد جعفر الطبسی، قم، مرکز الدراسات الإسلامیة لحرس الثورة، 1419ہجری۔
- قریشی، عبدالامیر، البالغون الفتح فی کربلاء، بیروت، بیت العلم للنابہین، 1429ھ/2008ء.