مسعود بن حجاج تیمی
![]() حرم امام حسینؑ میں بعض شہدائے کربلا کی آرامگاہ | |
کوائف | |
---|---|
نسب: | بنیتَیْم |
مقام سکونت: | کوفہ |
شہادت: | روز عاشورا 61ھ |
مقام دفن: | حرم امام حسینؑ |
اصحاب: | امام حسینؑ |
سماجی خدمات: | واقعہ کربلا میں امام حسین کی نصرت |
مسعود بن حَجّاج تَیْمی امام حسینؑ کے باوفا ساتھیوں[1] اور شہدائے کربلا میں سے ایک ہیں۔[2]
سَماوی اپنی کتاب اِبصار العين میں مسعود بن حجاج اور ان کے بیٹوں کو کوفہ کے معروف اور بہادر شیعوں میں سے قرار دیتے ہیں۔[3] ان کا کہنا ہے کہ مسعود بن حجاج اور ان کے بیٹے کوفہ سے کربلا کی جانب عُمر بن سعد کے ساتھ نکلے۔[4]کہا جاتا ہے کہ وہ 7ویں محرم کو امام حسینؑ کے لشکر میں شامل ہوئے،[5]روز عاشورا تک امام حسینؑ کے ساتھ رہے اور عاشورا کے دن پہلے حملے میں شہید ہوئے۔[6] شهادت کے وقت آپ کی عمر پچاس سال بتائی گئی ہے۔[7]
حجاج بن مسعود کا تعلق قبیلہ بنیتَیْم سے تھا۔[8]
امام حسینؑ کی زیارت رجبیہ[9]اور زیارت الشهداء[10] میں ان پر بھی سلام بھیجا گیا ہے۔
حوالہ جات
- ↑ طوسی، رجال الطوسی، 1373ہجری شمسی، ص105.
- ↑ ابنزبیر کوفی، تسمیة من قتل مع الحسین(ع)، 1406ھ، ص154.
- ↑ سماوی، اِبصار العین، 1419ھ، ص193.
- ↑ سماوی، اِبصار العین، 1419ھ، ص193.
- ↑ حسینی، ذخیرة الدارین، زمزم هدایت، ص417.
- ↑ ابنشهرآشوب، مناقب، 1379ھ، ج4، ص113؛ سماوی، اِبصار العین، 1419ھ، ص194.
- ↑ سنگری، آینهداران آفتاب، 1390ہجری شمسی، ج1، ص96.
- ↑ سنگری، آینهداران آفتاب، 1390ہجری شمسی، ج1، ص95.
- ↑ سید بن طاووس، إقبال الاعمال، 1409ھ، ج2، ص714.
- ↑ ابنمشهدی، المزار الکبیر، 1419ق، ص494.
مآخذ
- ابنزبیر کوفی، فضیل، تسمیة من قتل مع الحسین(ع)، تحقیق محمدرضا حسینی جلالی، قم، مؤسسه آل البیت، 1406ھ.
- ابنشهرآشوب، مناقب آل أبیطالب، قم، علامه، چاپ اول، 1379ھ.
- ابنمشهدی، محمد بن جعفر، المزار الکبیر، تحقیق جواد قیّومی اصفهانی، قم، دفتر نشر اسلامی (جامعه مدرسین)، چاپ اول، 1419ھ.
- حسینی حائری، عبدالمجید، ذخیرة الدارین فیما یتعلق بمصائب الحسین(ع) و أصحابه، قم، زمزم هدایت، بیتا.
- سماوی، محمد بن طاهر، إبصار العین فی أنصار الحسین(ع)، تحقیق محمدجعفر طبسی، قم، مركز الدراسات الإسلامية لحرس الثورة، چاپ اول، 1419ھ.
- سنگری، محمدرضا، آینهداران آفتاب، تهران، سازمان تبلیغات اسلامی شرکت چاپ و نشر بینالملل، 1390ہجری شمسی.
- سید بن طاووس، علی بن موسی، الاقبال بالاعمال الحسنة فیما یعمل مرة فی السنة، تهران، دار الكتب الإسلاميه، چاپ دوم، 1409ھ.
- شمسالدین، محمدمهدی، أنصار الحسین(ع)، قم، دار الکتاب الاسلامی، 1429ھ.
- طوسی، محمد بن حسن، رجال الطوسی، تحقیق جواد قیومی اصفهانی، قم، دفتر نشر اسلامی (جامعه مدرسین)، چاپ سوم، 1373ہجری شمسی.
|